ایس ایم ایس سافٹ وئیر کی ضرورت ہے

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
آج ایک دوست نے بتایا کہ ایس ایم ایس کرنے کے لیے ایک سافٹ وئیر ہے جو ایک وقت میں پانچ سو نمبر پر ایس ایم ایس سنڈ کر سکتا ہے۔
میں نے اس کو بتایا تھا کہ میں اپنے کام کے حوالے سے ایس ایم ایس سنڈ کرتا ہوں لیکن اس کے لیے وقت نکالنا پڑتا ہے۔ اس پر اس نے کہا کہ ایک ایسا سافٹ وئیر ہے جو اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کر لیا جائے اور اس کے بعد اپنے موبائل کو کمپیوٹر کے ساتھ کنکٹ کیا جائے اور ایکسل کی فائل میں نمبر ایڈ کر کے ایک ایس ایم ایس پانچ سو نمبرز پر بہت آسانی کے ساتھ سنڈ کر سکتے ہیں۔ کیا ایسا کوئی طریقہ ہے اگر ہے تو پلیز سافٹ وئیر کا لنک دے دیں۔ میں نے گوگل کیا ہے بہت سے سافٹ وئیر آ گے ہیں لیکن مجھے کسی کی بھی سمجھ نہیں لگی۔ اس لیے زیادہ کوشش نہیں کی اور یہاں آ گیا ہوں۔
 
دوست

محفلین
دو سو سے اوپر میسج پندرہ منٹ میں تو نمبر بلاک۔ موبائل نمبر اشتہاری ایجنسیوں میں خرید و فروخت ہوتے ہیں.
 
محمدصابر

محفلین
آج ایک دوست نے بتایا کہ ایس ایم ایس کرنے کے لیے ایک سافٹ وئیر ہے جو ایک وقت میں پانچ سو نمبر پر ایس ایم ایس سنڈ کر سکتا ہے۔
میں نے اس کو بتایا تھا کہ میں اپنے کام کے حوالے سے ایس ایم ایس سنڈ کرتا ہوں لیکن اس کے لیے وقت نکالنا پڑتا ہے۔ اس پر اس نے کہا کہ ایک ایسا سافٹ وئیر ہے جو اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کر لیا جائے اور اس کے بعد اپنے موبائل کو کمپیوٹر کے ساتھ کنکٹ کیا جائے اور ایکسل کی فائل میں نمبر ایڈ کر کے ایک ایس ایم ایس پانچ سو نمبرز پر بہت آسانی کے ساتھ سنڈ کر سکتے ہیں۔ کیا ایسا کوئی طریقہ ہے اگر ہے تو پلیز سافٹ وئیر کا لنک دے دیں۔ میں نے گوگل کیا ہے بہت سے سافٹ وئیر آ گے ہیں لیکن مجھے کسی کی بھی سمجھ نہیں لگی۔ اس لیے زیادہ کوشش نہیں کی اور یہاں آ گیا ہوں۔
اس طرح کے بہت سے سافٹ ویئر موجود ہیں۔ اور پانچ سو چھوڑ پانچ ہزار نمبرز پر ایس ایم ایس سینڈ کر سکتے ہیں۔ کیونکہ تقریبا چھ سال سے میں اپنا بنایا ہوا سافٹ ویئر استعمال کر رہا ہوں۔اور بیس بیس ہزار ایس ایم ایس بھی بھیجے ہیں۔ نیز مارکیٹ میں موجود تقریبا تمام سافٹ ویئر (میرے سمیت) تمام ایس ایم ایس اکٹھے نہیں بھیجتے بلکہ آپ کی دی ہوئی لسٹ اپنے پاس محفوظ کرکے انہیں باری باری بھیجتے ہیں۔ یہاں دوست کی کہی ہوئی بات بھی درست ہے کہ کچھ سافٹ ویئر ایس ایم ایس گیٹ وے کا استعمال کرتے ہیں۔ جو تمام ایس ایم ایس اکٹھے بھیجتا ہے۔ اور کسی ایک نمبر سے پندرہ منٹ میں دو سو سے اُوپر کیے جائیں تو سم بلاک کر دی جاتی ہے۔
اس کے علاوہ ایک آپ کے ایس ایم ایس پیکج میں ایک فیئر یوز پالیسی بھی ہوتی ہے۔ جس کے تحت آپ کسی مقررہ مدت میں ایک خاص تعداد میں ہی ایس ایم ایس بھیج سکتے ہیں۔ اس کے بعد والے ایس ایم ایس نہیں بھیجے جاتے تاوقتیکہ وہ مقررہ مدت ختم نہ ہو جائے۔
 
دوست

محفلین
طریقہ کارآمد ہے۔ لیکن بندہ کاریگر چاہیئے ہو گا۔ مجھے میری یونیورسٹی والے ہر ہفتے ایسے ہی کسی منحوس سافٹویر سے این ٹی ایس کلاسوں کے میسج بھیجتے رہتے ہیں۔ حالانکہ میں دو بار پاس کر چکا ہے یہ ٹیسٹ۔
 
سویدا

محفلین
پی ٹی اے سے خصوصی اجازت نامے کے بعد پانچ سو میسج ایک وقت میں بھیجے جاسکتے ہیں
ورنہ سم بلاک
 
دوست

محفلین
یہ کام تو نوکیا کے پی سی سوٹ سے بھی ہو سکتا ہے۔ کوئی جگاڑ لگا کر۔ سافٹویر کا مسئلہ نہیں۔ نمبر کہاں سے لینے ہیں سوہنیو؟ ہر علاقے کی سیریل ہوتی ہے، اور وہ قیمتاً جیسا کہ میں نے عرض کیا، اشتہاری ایجنسیوں میں خرید و فروخت ہوتے ہیں۔ آپ یقیناً لاہور والے نمبروں پر تو ایس ایم ایس نہیں بھیجنا چاہیں گے۔
ایک اور بات، سونی ایرکسن کو ایک تھرڈ پارٹی پی سی سوٹ سے استعمال کرتے ہوئے میں اس کا سافٹویر اڑا بیٹھا تھا۔
آخری بات، اینڈرائیڈ والا اسمارٹ فون ہے تو اس میں فون کے اندر ہی ایسی ایپس نصب ہو سکتی ہیں جو یہ کام کر سکیں۔ البتہ قیمتاً خریدنا پڑیں گی، کریک شدہ بھی مل جاتی ہیں۔ قیمت بھی دو ڈالر تین ڈالر ہوتی ہے کوئی زیادہ نہیں۔
 
میں اس وقت کچھ بھی خریدنے کی پوزیشن میں نہیں ہوں بس فری کے چکروں میں ہوں :D نمبر کا مسئلہ نہیں ہے تقریبا اپنے علاقے کے سب لوگوں کے نمبر مل جائیں گے۔ وہ کام میں نے تین بندوں کے ذمہ لگایا ہوا ہے۔ یعنی ایسے دوست جو ایزی لوڈ کا کام کرتے ہیں۔ وہ نمبر اپنے پاس کمپیوٹر میں انٹر کرتے ہیں۔ ان سے نمبر لینے ہیں۔ بس ایس ایم ایس سنڈ کرنے کا مسئلہ ہے۔ مجھے سب سے آسان طریقہ بتائیں کیونکہ دماغ کھپانے کا وقت بھی نہیں ہے۔ آج کل میں بس کچھ کمانے کے چکر میں لگا ہوں ہو۔ اس لیے جو کام ملتا ہے کر رہا ہوں اور سیکھ کچھ نہیں رہا ہوں
 
Top