یاہو اردو کمپیوٹنگ گروپ پر ایک پوسٹ کے مطابق ایس ایم سافٹ نے اپنا انپیج ٹو یونیکوڈ کنورٹر مفت مال کے طور پر اپنی سائٹ پر رکھ دیا ہے۔ کوئی صاحب اسے استعمال کر رہے ہوں تو برائے مہربانی اپنے تجربات سے آگاہ کریں۔
یہ لوگ اس انپیج کی یوٹیلیٹوں کو آزاد مصدر کیوں نہیں کر دیتے؟ مفت تو بانٹ ہی رہے ہیں۔ اُدھر اعجاز نے لکھا ہے کہ یہ "رَن ٹائم ایرر" دے رہا ہے۔ آزاد مصدر ہوتا تو اعجاز خود ہی سورس دیکھ کر حل نکل آتا۔
میں عرصہ دراز سے دوستوں سے درخواست کر رہا ہوں کہ اگر انپیج امپورٹ/ایکسپورٹ یا اس کی یونیکوڈ کنورژن کے بارے میں کچھ علم ہے تو مجھے بتائیں، میں اسے اپنے لکھے ہوئے اردو ایڈیٹرزمیں شامل کر لوں گا۔ محسن بھی اپنے ایسے ہی کسی کام کا ذکر کر رہے تھے۔ اگر ان کے پاس کبھی وقت ہو تو وہ یہ انفارمیشن مجھے ارسال کردیں۔ یہ اردو کمیونٹی کے لیے کافی مفید ثابت ہو سکتی ہے۔
السلام علیکم!
جناب میں نے میکرومیڈیا فلیش کے کئی ٹیوٹوریلز ان پیج میں تیار کر رکھے ہیں۔ اگر کوئی بھائی مجھے ان پیج سے یونی کوڈ میں کنورٹ کرنے کا طریقہ بتا دے تو میں وہ ٹیوٹوریلز یہاں بھی آپ دوستوں کے ساتھ شیئر کر سکوں گا۔۔۔براہِ مہربانی میری مدد کیجیئے۔۔۔۔میں کیا کروں؟
بہت خوشی ہے کہ آپ یہ ٹیوٹوریل اب یونیکوڈ اردو میں بھی پیش کرنا چاہتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
درج ذیل ویب سائٹ سے انپیج سے یونیکوڈ کنورژن کا سافٹوئر ڈاؤن لوڈ کر لیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شوبی، انپیج سے یونیکوڈ میں کنورژن کے لیے حل تو کئی تیار ہوئے ہیں لیکن کنورژن کے بعد ہمیشہ خود سے بھی کچھ ایڈجسٹمنٹ کرنا پڑتی ہے۔ اس کے لیے آپ ذیل کے پیغامات سے رجوع کریں: