ایشیا کبڈی ٹورنامنٹ 2016

کبڈی نے حالیہ برسوں میں کافی مقبولیت اختیار کی ہے۔ انڈیا میں جہاں اسکا ورلڈ کپ مسلسل منعقد کروایا جا رہاوہاں 4 سال بعد پاکستان میں ایشیا کپ کا ایک اور ایونٹ منعقد ہو رہا۔
ایونٹ میں سات ٹیمز شرکت کر رہی ہیں۔
پاکستان
انڈیا
ایران
ترکمانستان
افغانستان
نیپال
سری لنکا

ایونٹ کی اہمیت پاکستان کے لئے بہت زیادہ ہے چونکہ ایک بین الاقوامی ایونٹ ہے۔اور پاکستان کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے کافی خوش آئندبات ہے یہ۔
ٹورنامنٹ واہ کینٹ میں کھیلا جائے گا۔افتتاحی میچ آج ہی جبکہ فائنل میچ 5 مئی کو کھیلا جائے گا۔
 
اب تو دو ایشا کپ کھیلے جا چکے ہیں۔
پہلے تہران،ایران میں جہاں انڈیا نے فتح حاصل کی۔
دوسرا لاہور ،پاکستان میں جہاں پاکستان ہی فاتح رہا۔

کبڈی میں انڈیا ہی جیتے کیونکہ کبڈی میں سب سے بہتر ٹیم انڈیا ہی ہے
دیکھتے ہیں جی کیا نتیجہ آتا ۔
لیکن فاتح پاکستان یا انڈیا ہی ہوگا۔
 
یاز

محفلین
کبڈی کافی پھسڈی کھیل ہے ویسے۔
تاہم نہ ہونے سے یہ بھی بہتر ہی ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلہ جات کی شدید کمی پائی جاتی ہے۔
 
آخری تدوین:
پہلے ایشیا کپ کا فائنل (جسمیں انڈیا فاتح رہا)
دوسرے ایشیا کپ کبڈی کا فائنل
کنڈی کافی پھسڈی کھیل ہے ویسے۔
تاہم نہ ہونے سے یہ بھی بہتر ہی ہے کہ پاکستان میں بین القوامی کھیلوں کے مقابلہ جات کی شدید کمی پائی جاتی ہے۔
یاز بھائی اب کبڈی کافی مقبول ہو چکا ہے۔
دوسرے ایشیا کپ کے فائنل کا لنک کھولیں اور عوام کا پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں مجمع اور جو ش و خروش دیکھیں۔
میرے خیال کافی اچھا ایونٹ ہوگا۔
ویسے میری دلچسپی کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ میں بچپن سے گاؤں میں کبڈی دیکھتا آیا ہوں(کھیلنے کی صحت اجازت نہیں دیتی تھی)اسلئے مجھے کافی دلچسپ لگتا ۔
امید ہے اس دفعہ آپ کو میچ دیکھا دیکھا دلچسپی پیدا کروا دوں گا۔
 
سنا ہے اسپر بھارتی ٹیم بھی آرہی ہے۔ مطلب کھیل کیساتھ ڈرامہ بھی دیکھنے کو ملے گا :)
آپ شائد 2012 کے فائنل کی طرف اشارہ کر رہے وہاں واقع ہی انڈیا نے شکست سامنے دیکھتے ہوئے ڈرامہ کرنے کی کوشش کی تھی۔لیکن اسکے علاوہ انڈیا کی ٹیم بہت ہی شاندار ہے امید ہے اچھا فائنل ہوگا اس دفعہ۔
 
یاز

محفلین
پہلے ایشیا کپ کا فائنل (جسمیں انڈیا فاتح رہا)
دوسرے ایشیا کپ کبڈی کا فائنل

یاز بھائی اب کبڈی کافی مقبول ہو چکا ہے۔
دوسرے ایشیا کپ کے فائنل کا لنک کھولیں اور عوام کا پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں مجمع اور جو ش و خروش دیکھیں۔
میرے خیال کافی اچھا ایونٹ ہوگا۔
ویسے میری دلچسپی کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ میں بچپن سے گاؤں میں کبڈی دیکھتا آیا ہوں(کھیلنے کی صحت اجازت نہیں دیتی تھی)اسلئے مجھے کافی دلچسپ لگتا ۔
امید ہے اس دفعہ آپ کو میچ دیکھا دیکھا دلچسپی پیدا کروا دوں گا۔
عبداللہ بھائی! رش تو پاکستان میں ہر جگہ ہی بکثرت پایا جاتا ہے، کیونکہ پاکستان کی سب سے بڑی پروڈکشن ہی یہی ہے۔ کہنے کو کہا جا سکتا ہے کہ بادامی باغ میں بھی بہت رش ہوتا ہے، اور گرلز کالج کے سامنے بھی بہت رش ہوتا ہے۔ اسی اصول کے تحت یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ بادامی باغ یا گرلز کالج بھی کافی مقبول ہو چکے ہیں۔
خیر تفنن برطرف، میں نے بھی اسی بابت روشنی سٹی تھی کہ چونکہ پاکستان میں بین الاقوامی مقابلے ہو ہی نہیں رہے تو ایسے میں جو کچھ بھی میسر آئے گا، عوام جوق در جوق وہیں کا رخ کریں گے۔ سال ڈیڑھ پہلے والے زمبابوے والے ون ڈے ہی یاد کریں۔ اتنا جوش و خروش ورلڈکپ فائنل میں بھی کیا ہی ہوتا ہو گا، جتنا اس پھسڈی سے میچ میں تماشائیوں میں دیکھا جا سکتا تھا۔

ویسے بچپن میں ہم بھی کبھی کبھار کبڈی کھیلا کئے، جس کو پِنڈ میں "کوڈی" کہا جاتا ہے۔
 
یا ز بھائی کبڈی ورلڈ کپ 2010 میں شروع ہوا تھا اور 2014 تک اسکے 5 ایڈیشن ہو چکے انعامی رقم ایک کروڑ انڈین روپیہ سے بڑھ کر 2 کروڑ انڈین روپیہ تک جا چکی۔
آسٹریلیا،امریکا،کینڈا،انگلینڈاٹلی اور دوسرے کئی ممالک کی ٹیمز بھی اب کبڈی ورلڈ کپ میں شرکت کرتیں۔
بلکہ سچ پوچھیں تو موجود کبڈی کو جو بھی عروج مل رہا امریکا ،کنیڈا(کینیڈا) کی ہی بدولت ہے۔ چونکہ کبڈی خالصتا ً پنجاب کا کھیل ہے۔ اور آج بھی اکثر ممالک میں سردار کھلاڑیوں کی اکثریت ہے ۔
سنگھ حضرات نے انگلینڈامریکا،کینیڈا میں کبڈی کی لیگ کروانی شروع کیں۔جن سے بعد میں ورلڈ کپ کاآغاز ہوا۔یوں کبڈی کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا اور ہوتا چلے جائے گا۔

ویسے یہاں یہ نکتہ بھی ہے ،میں کبڈی کو ذاتی طور پر پسند کرتا توشائد اسلئے اسکے دفاع میں بڑھ چڑھ کر مصروف ہوں۔
لیکن ذاتی حب سے بالاتر ہو کر بھی مجھے لگتا کہ کبڈی آئندہ برسوں میں مقبول تر ہوتی جائے گی۔

عبداللہ بھائی! رش تو پاکستان میں ہر جگہ ہی بکثرت پایا جاتا ہے، کیونکہ پاکستان کی سب سے بڑی پروڈکشن ہی یہی ہے۔ کہنے کو کہا جا سکتا ہے کہ بادامی باغ میں بھی بہت رش ہوتا ہے، اور گرلز کالج کے سامنے بھی بہت رش ہوتا ہے۔ اسی اصول کے تحت یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ بادامی باغ یا گرلز کالج بھی کافی مقبول ہو چکے ہیں۔
خیر تفنن برطرف، میں نے بھی اسی بابت روشنی سٹی تھی کہ چونکہ پاکستان میں بین الاقوامی مقابلے ہو ہی نہیں رہے تو ایسے میں جو کچھ بھی میسر آئے گا، عوام جوق در جوق وہیں کا رخ کریں گے۔ سال ڈیڑھ پہلے والے زمبابوے والے ون ڈے ہی یاد کریں۔ اتنا جوش و خروش ورلڈکپ فائنل میں بھی کیا ہی ہوتا ہو گا، جتنا اس پھسڈی سے میچ میں تماشائیوں میں دیکھا جا سکتا تھا۔

ویسے بچپن میں ہم بھی کبھی کبھار کبڈی کھیلا کئے، جس کو پِنڈ میں "کوڈی" کہا جاتا ہے۔
 
پاکستان نے ایران کو 22 کے مقابلے میں 47 پوائنٹس سے شکست دیکر ابتدائی میچ اپنے نام کر لیا۔
کل پاکستان سری لنکا سے کھیلے گا،جبکہ جمعہ کو ٹورنامنٹ کا سب سے بہترین میچ یعنی پاک-انڈیا ٹاکرا ہوگا۔
 
ربیع م

محفلین
ویسے بچپن میں ہم بھی کبھی کبھار کبڈی کھیلا کئے، جس کو پِنڈ میں "کوڈی" کہا جاتا ہے۔

کیا کبڈی اور کوڈی میں فرق نہیں ہے؟
اور پاکستان نے انڈیا کو 31 کے مقابلے میں 50 پوائنٹس سے ہرا کر چمپئن شپ جیت لی ہے۔
سب کو مبارک ہو۔

بہت بہت مبارک ہو سب کو :) :) :)

لیکن صاحب لڑی کہاں غائب ہیں ہم تو تفصیل بمع تبصرہ کے منتظر تھے۔

عبداللہ محمد
 
ربیع م

محفلین
پاکستان میں ہی چلنے والی کوڈی اور کبڈی میں فرق ہے، یا شاید ہر علاقے میں مروجہ کھیل مختلف ہے!
معذرت خواہ ہوں پاکستان (خصوصاً شمالی پنجاب) کے علاوہ کسی اور ملک یا علاقے کی روایتی کبڈی کا علم نہیں۔
 
Top