محمد احسن سمیع راحلؔ
محفلین
معزز اساتذۂ کرام اور عزیزان گرامی، آداب!
بیاض کے اوراق پلٹے ہوئے ایک پرانی غزل پر نظر پڑی جس کا مطلع کچھ یوں تھا۔
مصائب میں الجھنا چاہتا ہے
وہ میرے ساتھ چلنا چاہتا ہے
غزل نومشقی کے دور کی ہے جب ایطاء اور دوسرے عیوب کے حوالے سے اتنی آگہی نہیں تھی۔ مطلعے کی متابعت میں دیگر اشعار کے قوافی بھی ’’نا‘‘ پر ختم ہورہے ہیں جیسا کہ لڑنا، بکھرنا، مرنا وغیرہ۔ اب جو دیکھا تو مجھے یہ مطلع ایطائے جلی کا شکار نظر آیا؟ پہلا سوال تو یہ ہے کہ کیا میں اپنے اندازے میں درست ہوں؟
اپنے اندازے کے پیشِ نظر میں نے مطلع کو کچھ اس طرح بدلنے کی کوشش کی ہے۔
خدا جانے کہ اب کیا چاہتا ہے
وہ میرے ساتھ چلنا چاہتا ہے
اس طرح میرے ناقص فہم کے مطابق مطلعے سے ایطاء کا نقص کو دور ہوجاتاہے (کیا میرا اندازہ درست ہے؟)، مگر دیگر اشعار اب بھی اپنی جگہ وہی قوافی لئے موجود ہیں یعنی دیگر تمام اشعار میں اب بھی سب قافیے ’’نا‘‘ پر ہی ختم ہو رہے ہیں۔ کیا مطلعے سے ایطاء کا عیب دور کرنے بعد اب بھی غزل معیوب رہے گی؟ کیا ایسا کوئی قاعدہ ہے کہ مطلعے کے بعد کے تمام اشعار میں ایک ہی قافیے کی تکرار نہیں ہوسکتی؟
برائے مہربانی جواب عنایت فرما کر ممنون ہونے کا موقع عطا فرمائیں۔ جزاک اللہ
دعاگو،
راحلؔ