کاشفی

محفلین
ایفی ڈرین کیس میں یوسف رضا گیلانی کی اہلیہ اور بیٹوں کو نوٹس جاری
ephedrinecase-notices-Gilani-Shahabuddin_7-6-2013_108213_l.jpg

راولپنڈی…ایفی ڈرین کیس میں عدالت نے یوسف رضا گیلانی کی اہلیہ،بیٹے علی موسیٰ گیلانی اور قادر گیلانی سمیت 15 ملزمان سے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کر لیں۔ انسداد منشیات راولپنڈی کی عدالت کے جج ارشد تبسم نے ایفی ڈرین کیس کی سماعت کی۔عدالت نے کہا کہ ملزمان بتائیں کہ ان کے ذرائع آمدن کیا تھے اور اثاثہ جات کہاں سے بنائے۔عدالت نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی اہلیہ،بیٹے علی موسیٰ گیلانی اور قادر گیلانی کے علاوہ سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین ، ان کی اہلیہ اور بیٹے سمیت 15 ملزمان کو نوٹس جاری کر تے ہوئے 13 جولائی تک تفصیلات طلب کر لی ہیں۔
 
Top