رانا
محفلین
محسن بھوپالی کی کتاب "نظمانے" میں سے دو عدد مختصر نظمانے پیش ہیں۔
ایف۔آئی۔آر
آپ ٹھیک ہی کہتے ہیں
یہ تو سچ ہے۔ چلی گئی
پر گھر کی عزت کیوں جائے؟
"چلی گئی" سے "اغوا کر لی گئی"
مناسب فقرہ ہے۔
بات ہوئی نا!
اچھا تو پھر لکھ دیتا ہوں
"نوٹ" بڑھائیں!
ممتا
دریا کا جب کس بل ٹوٹا
ساحل کی آنکھوں نے دیکھا
ہارگیا تھا
ممتا سے سیلاب
مردہ ہاتھ میں بچہ یوں تھا
جیسے کھلا گلاب!
ایف۔آئی۔آر
آپ ٹھیک ہی کہتے ہیں
یہ تو سچ ہے۔ چلی گئی
پر گھر کی عزت کیوں جائے؟
"چلی گئی" سے "اغوا کر لی گئی"
مناسب فقرہ ہے۔
بات ہوئی نا!
اچھا تو پھر لکھ دیتا ہوں
"نوٹ" بڑھائیں!
ممتا
دریا کا جب کس بل ٹوٹا
ساحل کی آنکھوں نے دیکھا
ہارگیا تھا
ممتا سے سیلاب
مردہ ہاتھ میں بچہ یوں تھا
جیسے کھلا گلاب!