ایف-35 لائیٹننگ

ایف-35 لائٹننگ (F-35 Lightning) دفاعی ٹیکنالوجی کے بین الاقوامی تعاون کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔ 21 ویں صدی کے اس جدید ترین لڑاکا طیارے پر تحقیق اور تیاری کی مجموعی لاگت کا تخمینہ 272 ارب امریکی ڈالر سے زیادہ ہے ۔
تیاری

ایف 35، جسے عرفِ عام میں “جوائنٹ اسٹرائیک فائٹر (Joint Strike Fighter)” بھی کہا جاتا ہے، کے منصوبے میں برطانیہ، اٹلی، نیدرلینڈز، ترکی، کینیڈا، آسٹریلیا، ڈنمارک اور ناروے شریک ہیں۔
تازہ ترین تخمینے کے مطابق فضائیہ کے لیے تیار کیے جانے والے طیارے کی قیمت 45 ملین جبکہ بحریہ کے لیے بنائے جانے والے طیارے کی قیمت 60 ملین امریکی ڈالر ہو گی۔ اس طیارے کے ٹھیکے کے لیے دو بڑی امریکی طیارہ ساز کمپنیوں بوئنگ اور لاک ہیڈ مارٹن کے درمیان پانچ سال تک سخت کشمکش جاری رہی لیکن بالآخر پینٹاگون نے لاک ہیڈ مارٹن کے تیار کردہ پروٹوٹائپ ایکس۔35 کو امریکی فضائیہ، بحریہ اور میرین کور کے لیے منتخب کر لیا جسے اب ایف۔ 35 کہا جاتا ہے۔
خصوصیات

اس طیارے کی خاص بات اس میں سٹیلتھ ٹیکنالوجی کا استعمال اور اس کی عمودی پرواز اور لینڈنگ کی صلاحیت ہے۔ یہ امریکی فضائیہ میں ایف 16 اور اے-10 تھنڈربولٹ جبکہ امریکی بحریہ اور میرین کور میں ایف-18 اور ہیریئر جمپ لڑاکا طیاروں کی جگہ لے گا۔ اس طیارے میں جدید ترین ریڈار، ایویونکس اور الیکٹرانک وارفیئر سسٹم نصب ہیں اور یہ نہ صرف دورِ حاضر بلکہ مستقبل میں تیار کیے جانے والے مہلک روایتی ہتھیار، کروز میزائل اور گائیڈڈ بم بھی لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
عام معلومات

پیمائش

* عملہ : 1
* لمبائی : 15.37 میٹر / 50.6 فٹ
* پر کی لمبائی : 10.65 میٹر / 35 فٹ
* اونچائی : 5.28 میٹر / 17.4 فٹ
* وزن : 12 ٹن
کارکردگی

* رفتار : ماک 1.8
* حد : 2222 کلومیٹر
ربط
http://wiki.abushamil.com/page/2/
عسکری
 
عسکری

معطل
سر جی معلومات آؤٹ ڈیٹیڈ ہیں جہاز گلے کا پھندا بن چکا ہے یونٹ کوسٹ آپریشنل کوسٹ نے سفید ہاتھی بنا ڈالا ہے ایف-35 کو تازہ ترین تخمینہ یہ ہے
ایف-35 اے 107 ملین ڈالر
ایف-35 بی 238 ملین ڈالر
ایف-35 سی 237 ملین ڈالر

جو کہ کسی کو بھی ساری دنیا میں قبول نہیں اس میں تھوڑے سے پیسے ملا کر بوئنگ-747 نیا لے لیں یا اتنے پیسوں میں بہترین کنڈیشن میں بوئنگ777 یا بوئنگ747 مل جائے گا ۔ کون ہے دنیا میں جو ایک ارب ڈالر کے 4 جہاز خریدے تو سالانہ کئی سو ملین ڈالر اس پر لگائے ؟ امریکہ جس کا اپنا دفاعی بجٹ 600 سے 700 ارب ڈالر ہے ایف-22 کو برداشت نہیں کر سکا اور نمبر کم کر کے 195 کر دیا جبکہ ایف-22 کی یونٹ کوسٹ 196 ملین ڈالر تھی اور یہ تو اس سے بھی مہنگا ہے
سب سے بڑا فیلئر یہ ہے کہ ایف-35 کو بنایا گیا تھا ہزاروں ایف سولہ ایف-15 اور ایف-18 کی جگہ لینے کے لیے پر اب یہ نا ممکن ہے ایف سولہ 35 ملین تک پڑ رہا تھا یہ 45 تک تو قبول تھا پر 238 ملین ڈالر ؟ نو وے اب یہ 10 سکواڈرن بھی ری پلیس نہیں کر سکتا ایف-16 ایف-15 یا ایف-18 کے تو کس کام کا ۔ اگلے چند سالوں میں یو ایس ائیر فورس کی ائیر سپریرئیٹی سخت چیلنجز کا سامنا کرے گی اس ناکام پروگرام کی وجہ سے
 
میرا شریک محفل کرنے کا مقصد ہی اس بارے میں معلومات لینا تھا
اور مجھے معلوم تھا کہ یہ معلومات محفل پر ایک سرپھرا ہی دے سکتا ہے
جسے اہل محفل عسکری کے نام سے جانتے ہیں :wink2:
 
اولا تو ہم سمجھے یہ کیمرے وغیرہ کی کوئی نئی لائنٹنگ تیکنیک ہے ۔لیکن پڑھنے پر معلوم ہوا کہ یہ کچھ اور تیکنیک ہے ۔آج کل لائٹنگ جو پڑھ رہے نا تو ہر جگہ لائٹنگ ہی سجھائی دینے لگتا ہے ۔ایسے اچھے معلومات شیر کئے ہیں آپ نے چاچو۔۔۔
 
سید ذیشان

محفلین
سر جی معلومات آؤٹ ڈیٹیڈ ہیں جہاز گلے کا پھندا بن چکا ہے یونٹ کوسٹ آپریشنل کوسٹ نے سفید ہاتھی بنا ڈالا ہے ایف-35 کو تازہ ترین تخمینہ یہ ہے
ایف-35 اے 107 ملین ڈالر
ایف-35 بی 238 ملین ڈالر
ایف-35 سی 237 ملین ڈالر

جو کہ کسی کو بھی ساری دنیا میں قبول نہیں اس میں تھوڑے سے پیسے ملا کر بوئنگ-747 نیا لے لیں یا اتنے پیسوں میں بہترین کنڈیشن میں بوئنگ777 یا بوئنگ747 مل جائے گا ۔ کون ہے دنیا میں جو ایک ارب ڈالر کے 4 جہاز خریدے تو سالانہ کئی سو ملین ڈالر اس پر لگائے ؟ امریکہ جس کا اپنا دفاعی بجٹ 600 سے 700 ارب ڈالر ہے ایف-22 کو برداشت نہیں کر سکا اور نمبر کم کر کے 195 کر دیا جبکہ ایف-22 کی یونٹ کوسٹ 196 ملین ڈالر تھی اور یہ تو اس سے بھی مہنگا ہے
سب سے بڑا فیلئر یہ ہے کہ ایف-35 کو بنایا گیا تھا ہزاروں ایف سولہ ایف-15 اور ایف-18 کی جگہ لینے کے لیے پر اب یہ نا ممکن ہے ایف سولہ 35 ملین تک پڑ رہا تھا یہ 45 تک تو قبول تھا پر 238 ملین ڈالر ؟ نو وے اب یہ 10 سکواڈرن بھی ری پلیس نہیں کر سکتا ایف-16 ایف-15 یا ایف-18 کے تو کس کام کا ۔ اگلے چند سالوں میں یو ایس ائیر فورس کی ائیر سپریرئیٹی سخت چیلنجز کا سامنا کرے گی اس ناکام پروگرام کی وجہ سے

آسان طریقہ ہے، اس کو کسی امیر ملک جیسا کہ سعودیہ وغیرہ کو بیچ دیں۔ :D لیکن شائد امریکہ کا قانون اس بات سے مانع ہو۔
 
کیا حال ہے اور پیپرکیسے ہوئے؟
 
فی الوقت تمام ایف 35 ٹربائن بلیڈ میں ایک کریک کی خرابی کی وجہ سے گراؤنڈ کر دیے گئے ہیں اور واقعی اس پروگرام پر بہت زیادہ تنقید ہو رہی ہے مگر پینٹاگون اسے ایک ناکام منصوبہ ماننے کو تیار نہیں اور ابھی تک اسے گھسیٹا جا رہا ہے مگر یہ زیادہ دیر چلے یہ ممکن نہیں لگ رہا کیونکہ امریکی بجٹ میں کٹوتیاں اس سال سے شروع ہو رہی ہیں اور کٹوتیوں کے بعد تو اس طرح کا پراجیکٹ بڑے پیمانے پر بالکل بھی نہیں چل سکے گا۔

کاک پٹ کی تازہ مصیبت نے اسے اور مشکل منصوبہ بنا دیا ہے۔
 
ایف-35 کو جوائنٹ فائٹر کہا جا سکتا ہے یہ کئی ملکوں کی امید تھی اور وہ حصہ دار تھے اس میں۔ یہ بیچنے کے لیے ہی بنایا تھا کہ اتحادیوں اور دوست ملکوں کے ہزاروں جہازوں کو نیکس جنریشن پر لے جائے گا پر کیسے اتنی قیمت کوئی بھی ادا نہیں گا بالکل بھی نہیں
 
عسکری

معطل
دور کی کوڑی نہیں یہ حقیقت ہے۔ :p

ابھی برطانیہ نے سعودیہ کو یورو فائٹر بیچے ہیں- اور عسکری بتائیں گے کہ یورو فائٹر کتنے کیپیبل ہیں۔
5۔4 + جنریشن کے تائیفون زبردست جہاز ہیں اور سعودیہ نے حقیقت پسندی کی چوائس کی ہے لیکن بعد مین ایف-15 سائن کر کے امریکہ کو بھی راضی کر لیا ہے 30 ارب ڈالر کی ڈیل سے ۔
 
عسکری

معطل
فی الوقت تمام ایف 35 ٹربائن بلیڈ میں ایک کریک کی خرابی کی وجہ سے گراؤنڈ کر دیے گئے ہیں اور واقعی اس پروگرام پر بہت زیادہ تنقید ہو رہی ہے مگر پینٹاگون اسے ایک ناکام منصوبہ ماننے کو تیار نہیں اور ابھی تک اسے گھسیٹا جا رہا ہے مگر یہ زیادہ دیر چلے یہ ممکن نہیں لگ رہا کیونکہ امریکی بجٹ میں کٹوتیاں اس سال سے شروع ہو رہی ہیں اور کٹوتیوں کے بعد تو اس طرح کا پراجیکٹ بڑے پیمانے پر بالکل بھی نہیں چل سکے گا۔

کاک پٹ کی تازہ مصیبت نے اسے اور مشکل منصوبہ بنا دیا ہے۔
یہ مسائل میں مانتا ہوں ہوتے ہیں چلتے ہیں ٹھیک کیے جا سکتے ہیں پر لانگ ٹرم پروگرام کو دیکھیں تو فیلئر ہے نا ۔ ایف سولہ جب شروع ہوا تھا ایف سولہ اے جو کہ جنرل ڈائنامکس کا تھا 10-12 ملین ڈالر کا تھا اب 38 سے 42 تک جا پہنچا ہے دنیا بھر میں ساڑھے چار ہزار جہاز بکے ہیں اور اب تک بن رہے ہیں ۔ اب اگر ایف-35 کو دیکھیں 238 ملین ڈالر اگلے 10 سالوں میں اس کا ڈبل ہو جائے تو ؟ یا اب بھی 238 ملین ڈالر یہ راپٹر سے مہنگا ہے تو پھر راپٹر پروگرام بند ہی کیوں ہوا ؟اگر اسے مہنگا کہہ کر بند کیا گیا اور اب اس سے بھی 50 ملین ڈالر مہنگا جہاز بنا کر کیا مریخ کو بیچیں گے ؟ یہ جس مشن کے لیے بنا تھا وہ تھا فورتھ جنریشن فائٹرز ریپلیسمنٹ اب بتائے کوئی کیا یہ 238 ملین فی پرندہ ان کو ریپلیس کر سکتا ہے؟
4500 ایف سولہ
1200 ایف پندرہ
1450 ایف اٹھارہ
جاپان کے 100 ایف-2 مٹسوبشی
اگر اسے ٹوٹل کیا جائے تو سات ہزار سے زیادہ جہاز بنتے ہیں اب 7000 ایف-35 کتنے کے بنے معاملہ ٹریلینز پر جا پڑتا ہے :grin: اسی لیے یو ایس ائیر فورس نیوی نے ابھی سے سوپر ماڈل یا نئے اپگریڈ ماڈل کے ایف-15 ایف-18 لینے شروع کر دیے ہیں ان کو پتا ہے یہ بیل اب اوپڑ نہیں چڑھ سکتی ۔ ادھر سے چین نے لوٹ سیل مچا دی ہے جے20 جے 31 جے ڈبل ایکس سے اب اتحادی پریشان ہیں :bighug:
 
عسکری

معطل
کیا حال ہے اور پیپرکیسے ہوئے؟
ابھی پیپر کہاں ہوئے ہیں چاچو۔!!
ابھی تو کلاسیں ختم ہوئی ہیں ۔
۔بس فائنل پروڈکٹ میں بزی ہیں ۔
اب جیسے جیسے کورس ختم ہو رہا بے چینی بھی بڑھ رہی دعا کیجئے گا اللہ مسائل حل کرے ۔
 
آپ جاب کے لئے ابھی سے کوشش شروع کر دو اور ساتھ یہ کوشش کرو کہ چھوٹی موٹی ٹیوشن مل جائیں اللہ مسبب الاسباب ہے
 
166735_313783115416258_1083661683_n.jpg
 
Top