ایل ای ڈی ٹیکنالوجی نے آرائش کو نئی جہت سے روشناس کردیا

الف نظامی

لائبریرین
80504-Ledlcdlightphotofile-1358713108-410-640x480.JPG

ایل ای ڈی لائٹس نے بجلی کا خرچ کم کرنے کے ساتھ برقی سجاوٹ کو بھی ایک نئی جہت سے روشناس کرادیا ہے۔
برقی سجاوٹ کے لیے زیادہ بجلی خرچ کرنے والے عام بلب پر مشتمل جھالروں کی جگہ اب ایل ای ڈی سے چلنے والی کم قیمت ، واٹر پروف اور انتہائی کم بجلی سے چلنے والی جھالروں نے لے لی اور شادی بیاہ دیگر تقریبات کے علاوہ خصوصی تہواروں بالخصوص 12ربیع الاوّل پر گھروں اور عمارتوں پر چراغاں کرنے کے لیے ایل ای ڈی بلب سے تیار برقی جھالریں استعمال کی جارہی ہیں۔
686.jpg

شہر میں جگہ جگہ برقی جھالروں کی فروخت کے اسٹال لگائے گئے ہیں جہاں ایل ای ڈی سے تیار برقی جھالریں فروخت کی جارہی ہیں 30فٹ کی سادہ جھالریں 70سے 100روپے جبکہ جلنے بجھنے والی جھالریں 150سے 200 روپے میں فروخت کی جارہی ہیں، جھالر فروخت کرنے والوں کے مطابق ربیع الاوّل کے لیے ایک ماہ قبل ہی چین سے بڑے پیمانے پر برقی جھالریں درآمد کرلی جاتی ہیں، سبز رنگ کی جھالروں کی طلب سب سے زیادہ ہے، ان جھالروں سے سجاوٹ بہت آسان ہے اور عام افراد بھی گلی محلوں اور گھروں کی سجاوٹ کے لیے ایل ای ڈی سے تیار جھالریں خرید رہے ہیں، برقی جھالریں پھول پتوں کی شکل میں بھی دستیاب ہیں جن میں پلاسٹک کے پھل اور پتیوں میں ایل ای ڈی بلب لگائے گئے ہیں جو روشن ہوکر بہت حسین منظر پیش کرتے ہیں۔
 

ساجد

محفلین
الف نظامی بھائی سب سے پہلے تو اس خبر کا ربط عنایت فرمائیں۔
اس کے بعد کہنا چاہوں گا کہ ہمارے خبری اداروں نے شاید تصاویر کے انتخاب میں تحقیق کرنا چھوڑ دی ہے۔ بہت بار ایسا ہوتا ہے کہ خبر کے ساتھ ملحقہ تصویر اس خبر سے میل نہیں کھاتی اور یہاں بھی یہی کچھ ہے۔
خبر میں ایل ای ڈی لائٹ کا جو رول تصویری شکل میں موجود ہے اس کی قیمت خبر میں بیان کی گئی قیمت سے کم از کم 20 گنا زیادہ ہے۔ جبکہ 150 یا 200 روپے میں ملنے والی ایل ای ڈی کسی اور شکل کی ہوتی ہے۔
تصویر میں نظر آنے والے 5 گز یعنی 15 فٹ رول کی سنگل لڑی کی قیمت 550 روپے سے شروع ہو کر 1000 روپے تک ہے اور اگر تصویر کے مطابق 6 لڑیوں والا رول 15 فٹ لمبائی میں ہو تو یہ 3000 روپے سے لے کر5000 روپے تک ہو گا۔
 

طمیم

محفلین
اوپر تصویر میں جو جھالر نظر آرہی ہے اس میں میرے خیال میں SMD استعمال ہوئی ہیں۔میں بھی حیران تھا کہ پاکستان میں بہت ہی کم قیمت پر دستیاب ہیں۔
300dpi_Golden_DRAGON_Plus.jpg
 
کراچی میں 30 فٹ کی لڑی جس میں 200 "LED" لگی ہوتی ہیں۔ 70 رپے سے لے کر 140 رپے تک کی ہے۔
"Laser Flasher Disco Light" کی قیمت 1000 سے لے کر 1800 تک کی ہے۔
 
پورا لیاقت آباد "LED Lights" سے دلہن بنا ہوا ہے۔
آج رات اس کی آب و تاب اپنے جوبن پر ہوگی۔ میں تصاویر شیئر کروں گا۔۔
 
Top