ایمان کی ہے شرط محبت رسول کی ۔ نعت ۔ سید ابوبکر مالکی ۔ بھٹکل

bhatkal

محفلین
eemanki1.gif
 
ما شاء اللہ بہت پیاری نعت ہے ، جزاک اللہ

اسی زمین میں اویس رضا قادری کا لکھا ہوا کلام بھی ملاحظہ ہو

کیونکر نہ میرے دل میں ہو الفت رسول کی
جنت میں لے کے جائے گی چاہت رسول کی

چلتا ہوں میں بھی قافلے والو رکو ذرا
ملنے دو بس مجھے بھی اجازت رسول کی

سرکار نے بلا کے مدینہ دکھا دیا
ہوگی مجھے نصیب شفاعت رسول کی

یارب دکھا دے آج کی شب جلوہء حبیب
اک بار تو عطاہو زیارت رسول کی

جس وقت نکیرین میری قبر میں آئیں
اس وقت میرے لب پہ ہو مدحت رسول کی

تڑپا کے ان کے قدموں میں مجھ کو گرا دے شوق
جس وقت ہو لحدمیں زیارت رسول کی

تو ہے غلام ان کا عبیدؔ رضاتیرے

محشر میں ہو گی ساتھ حمایت رسول کی
 
Top