حسیب نذیر گِل
محفلین
عالمی شہرت یافتہ امریکی تعلیمی ادارے میسا چیوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی یا ایم آئی ٹی نے پہلی بار ایک ایسا کورس متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جو نہ صرف مفت ہوگا بلکہ پورے کا پورا کورس انٹرٹیٹ پر ہی پڑھا جاسکے گا اور اس کا امتحان بھی آن لائن ہی ہوگا۔
اس سال مارچ میں شروع ہونے والا الیکٹرانکس کا یہ کورس ایم آئی ٹی کے ایک نئے آن لائن آزمائشی منصوبے کا حصہ ہے جس کا نام ایم آئی ٹی ایکس ہے۔ایم آئی ٹی کے بقول وہ ایم آئی ٹی ایکس نامی اس منصوبے کے ذریعے اعلٰی تعلیم کے گرد کھڑی فصیلیں گرانا چاہتی ہے۔ ایم آئی ٹی نےکرسمس سے پہلے اس منصوبے کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔
یہ کورس اس طرح مرتب کیا گیا ہے جس میں پڑھنے والے کی بھی بھرپور شرکت ہوگی اور کورس کے کامیاب اختتام پر ایم آئی ٹی کی جانب سے کامیابی کا سرٹیفیکیٹ بھی دیا جائے گا۔
ویسے تو دنیا بھر میں آن لائن ڈگری کورس کافی عرصے سے کرائے جارہے ہیں لیکن ایم آئی ٹی کا آزمائشی منصوبہ یوں منفرد ہے کہ نہ صرف اس میں شرکت کی کوئی فیس نہیں ہے بلکہ پوری دنیا سے کوئی بھی شخص بلا کسی پیشگی شرائط اہلیت ایم آئی ٹی جیسے تعلیمی ادارے کی سند کے لیے کورس میں شرکت کرسکتا ہے۔
دنیا کی صف اول کی کئی دوسری جامعات کے ساتھ ساتھ ایم آئی ٹی اپنے مختلف کورس کا مواد آن لائن بھی جاری کرتی ہے لیکن ایم آئی ٹی ایکس نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے باقاعدہ ایک تسلیم شدہ کورس صرف آن لائن پڑھنے والوں کے لیے متعارف کرایا ہے جس میں تمام تعلیمی مواد اور کورس کی تکمیل پر امتحانی نتائج سب آن لائن ہی جاری ہوتے ہیں۔
یونیورسٹی نے جو کورس نمبر 6.002x سرکٹ اینڈ الیکٹرانکس ایم آئی ٹی ایکس کے تحت متعارف کرایا ہے وہ دراصل اسی طرح کے ایم آئی ٹی کےکیمپس میں کرائے جانے والے کورس کی نقل ہے اور ایم آئی ٹی کے ایک ترجمان کے مطابق آن لائن کورس کسی بھی طرح کیمپس میں پڑھائے جانے والے کورس سے کمتر نہیں ہے۔
فرق صرف یہ ہے کہ کورس میں آن لائن ضروریات کے مطابق تبدیلیاں کی گئی ہیں اور انٹرنیٹ پر ہی کتابیں، کلاس روم کے لیکچر کے متبادل کے طور پر مذاکرے اور ایک آن لائن تجربہ گاہ بھی ہے۔ کورس کی مدت دس گھنٹے فی ہفتہ ہے اور یہ اس برس جون تک جاری رہے گا۔
آزمائشی مرحلے میں کورس کا انحصار ایک آنر کوڈ یا ایماندارانہ وعدے پر رہے گا جو آن لائن پڑھنے والے طالبعلموں سے آغاز میں لیا جائے گا۔ لیکن آگے چل کر یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ وہ آن لائن طالبعلموں کی شناخت اور ان کے کام کی صحت جانچنے کا نظام بھی وضع کرے گی۔
یونیورسٹی کے مطابق آن لائن کورس کے بعد جاری کی گئی ڈگری اور کیمپس میں باقاعدہ کلاسوں کے بعد حاصل کی جانے والی ڈگریوں میں فرق کیا جاسکے گا تاہم ایم آئی ٹی ایکس منصوبے کو مستقبل میں اس اہم سوال کا بھی جواب تلاش کرنا ہوگا کہ مفت آن لائن ڈگریوں اور ان ہی کے مساوی ان ڈگریوں میں کیا تعلق اور تفریق ہو جو پچاس ہزار ڈالر سالانہ خرچ کے بعد کیپس کی تعلیم کے بعد تفویض کی جاتی ہے
ربط:بی بی سی