ایم ایس ایکسس ڈیٹا بیس فارمز۔ ۔ ۔

السلام علیکم۔ ۔ ۔
میں انونٹری کا ایک ڈیٹا بیس بنا رہا ہوں، انونٹری ٹرانزکشن کیلئے ان پٹ فارم میں آئٹمزکیٹگریز کا لک اپ بکس بنایا ہےاور آئٹمز کے نام کا بھی ایک لک اپ بکس بنایاہے۔ چونکہ آئٹمز بہت زیادہ ہیں اسلئے میں چاہتا ہوں کہ اسی فارم میں پہلے آئٹمز کی کیٹگری منتخب کرنے کے بعد آئٹمز کے نام والے لک اپ بکس میں صرف منتخب شدہ کیٹگری کی آئٹمز ہی نظر آئیں۔
اگر کوئی دوست اس سلسلے میں کوئی ٹپس بتا سکے تو بڑی نوازش ہوگی۔
شکریہ:)
 

خواجہ طلحہ

محفلین
فرض کریں کے آپ کے پاس دو ٹیبلز ہیں۔
Category
Product
Category میں فرض کریں دو فیلڈز ہیں، ایک CatId اور دوسری CatType کی۔
اسی طرح Product ٹیبل میں فرض کریں دو فیلڈز ہیں ProName اور CatId
آپ ایک فارم بنائیے جس میں دو لسٹ بکس لگائیں ، ایک کا نام CatType رکھیے اور دوسرے کا نام ProName رکھیے۔فارم کا نام فرض کریں کہ Form1 ہے۔
پہلے والے لسٹ بکس کا Row source ٹیبل Category سے لے لیجیے۔ جبکہ دوسرے لسٹ بکس کے Row source میں ذیل کی کیوری پیسٹ کردیں۔

SELECT Product.ProName
FROM Product
WHERE (((Product.CatId)=[Forms]![Form1]![CatType]));
Row Source میں جانے کے لیے لسٹ بکس پر کلک کرکے پراپرٹیز میں جاکر Data ٹیب منتخب کرلیں۔
 

خواجہ طلحہ

محفلین
میں نے اس سادہ سی مثال کا ڈیمو بنایا ہے۔ اسے آپ اوپر بتائے گئے طریقے کے مطابق سمجھ کر اپنے ٹیبل سٹرکچر پر اپلائی کرسکتے ہیں۔
ڈیمو یہاں سے ڈاونلوڈ کرلیجیے۔
 
ارے واہ آپ نے تو مسئلہ ہی حل کردیا۔ ۔ ۔جزاک اللہ خیراّ۔ ۔ اللہ علم میں برکت دے۔
اب ایک اور سوال ہے، وہ یہ کہ میں نے انونٹری ٹرانزکشنز کیلئے ہر ٹرانزکشن کی ایک علیحدہ کیوری بنائی ہے جس میں ہر آئٹم کی ٹوٹل تعداد اس ٹرانزکشن کے حوالے سے ظاہر ہوتی ہے۔ مثلاّ اگر ٹرانزکشن مٹیریل ایشو کرنے کی ہے تو اس کیوری میں ہر آئٹم کی وہ ٹوٹل تعداد جو ایشو ہوئی، ظاہر ہوگی۔
ٹرانزکشنز یہ ہیں:
1-ریسیونگ
2-ایشوئنس
3-باروڈ
4-رٹرنڈ
5-ڈسکارڈڈ
اب میں یہ چاہتا ہوں کہ ایک علیحدہ ٹیبل میں ہر آئٹم کے آگے اسکے مختلف ٹرانزکشنز کا ٹوٹل انکی متعلقہ کیوری سے اس ٹیبل میں ظاہر ہو۔ یعنی ایک آئٹم کے آگے پانچ کالموں میں ان پانچوں ٹرانزکشنز کا ٹوٹل(جو پہلے ہی کیوری سے معلوم کیا جاچکا ہے) فرداّ فرداّ ظاہر ہو۔ ۔۔
مجھے یقین ہے کہ اسکا بھی حل آپکے پاس ضرور موجود ہوگا۔
 

خواجہ طلحہ

محفلین
ٹیبل میں Calculation نہیں کی جاسکتی۔البتہ اپنڈ کیوری یا میک ٹیبل کیوری وغیرہ سے ٹیبل میں Calculated ڈیٹا شامل کیا جاسکتا ہے یا نیا ٹیبل بنایا جاسکتا ہے۔ لیکن آپ یہ کام ٹیبلز میں کیوں رکھنا چاہ رہے ہیں؟
دوسرا اگر آپ فرضی ڈیٹا کے ساتھ اپنی ڈیٹا بیس فائل شیئر کر سکیں تو ٹیبلز کے مطابق کیوریز بنانا آسان ہوجائے گا۔
 

خواجہ طلحہ

محفلین
جی بھائی مل گئی ہے،میں اسے ہی سمجھنے میں لگا تھا۔ اگر آپ ذیل کی تصویر جیسا آوٹ پٹ چاہ رہے ہیں تو۔
meh.png


اس کے لیے کراس ٹیبل کیوری سے مدد لی جاسکتی ہے۔ میں نے دو کیوریز اور ایک رپورٹ بنا کر ایک اس فائل میں رکھ دی ہیں ۔ اس فائل کو ڈاونلوڈ کرکے اپنے ڈیٹا بیس فائل میں ان تینوں کو امپورٹ کرلیں۔
 
م

محمد سہیل

مہمان
خواجہ صاحب گریٹ
خواجہ صاحب ایکسس کا اردو میں کوئی ٹیوٹوریل مل سکتا ہے ؟
میں نے تو ایکسس کو صرف ڈیسک ٹاپ اپلی کیشن میں ڈیٹا بیس کے طور پر استعمال کیا ہے۔
خود ایکسس میں انٹر فیس نہیں بنایا۔
اس بارے میں کیا آپ یہاں اردو محفل میں کوئی ٹیوٹریل پیش کریں تو بہت فائدہ ہوگا۔
 
ارے خواجہ صاحب آج سے آپکو استاد جی کہہ کر مخاطب کیا جائے گا۔ ۔ بہت بہت شکریہ۔ بڑی نوازش ۔ بقول اشفاق احمد، اللہ آپکو آسانیاں تقسیم کرنے کا شرف عطا فرمائے۔آمین ۔ ۔ ۔:)
 
میں نے تینوں فائلز اکسپورٹ تو کردی ہیں اپنی فائل میں لیکن یہ کھل نہیں رہیں ، میسج آتا ہے کہ اکسس ڈز ناٹ رکگنائز فیلڈ نیم ‘آئٹم نیم‘۔ ۔ ۔ ۔ ۔
 

خواجہ طلحہ

محفلین
میں نے تینوں فائلز اکسپورٹ تو کردی ہیں اپنی فائل میں لیکن یہ کھل نہیں رہیں ، میسج آتا ہے کہ اکسس ڈز ناٹ رکگنائز فیلڈ نیم ‘آئٹم نیم‘۔ ۔ ۔ ۔ ۔
کیونکہ اس ڈیٹا بیس فائل میں ٹیبلز نہیں تھے۔ صرف کیوریز اور رپورٹس تھی شاید اسی وجہ سے یہ مسئلہ ہوا ہے۔
آپ یہاں سے فائل ڈاونلوڈ کریں۔ اور اپنی ڈیٹا بیس فائل کھول کر External Data ٹیب کی ذیل میں Access پر کلک کریں تو امپورٹ وزرڈ کھل جائے گا۔ اس ورزڈ میں وہ لوکیشن دیں جہاں فائل ڈاونلوڈ کی ہے اور نئی کھلنے والی ونڈو میں کیوری کے ٹیب کو سیلکٹ کرکے صرف Items Query اور Items Query_Crosstab کو سیلکٹ کریں اسی طرح رپورٹس ٹیب کی ذیل میں سے Items Query_Crosstab سیلیکٹ کریں۔ اور اسی ونڈو کی سائیٹ بار میں آپشن پر کلک کرکے Defination Only پر کلک کریں۔ اور امپورٹ مکمل کرلیں۔
یاد رکھیں کوئی ٹیبل امپورٹ مت کیجیے گا،ورنہ آپ کا پہلے سے موجود ٹیبل اوور رائٹ ہوسکتا ہے۔ اور اس میں ڈیٹا بھی نہیں رہے گا، کیونکہ میں نے جو فائل ڈاونلوڈنگ کے لیے دی ہے اس میں کسی قسم کا ڈیٹا نہیں ہے۔
اگر یہ کام نہیں کرئے تو بتائیے گا۔میں آپ کی بھیجی ہوئی فائل میں یہ امپورٹ کرکے آپ کو ای میل کردوں گا۔
 
Top