ایم ایس ورڈ خالی جگہیں۔۔۔؟

السلام علیکم
تمام محترم ماہرین کرام سے میرا یہ سوال ہے کہ:
میں نے ایک کتاب ان پیج سے کائنات مبدل کی مدد سے یونی کوڈ میں بدلی،اب میں ایم ایس ورڈ میں پی ڈی ایم ایس جوہر پرو میں کام کر رہا ہوں لیکن مسئلہ یہ ہے کی الفاظ کے درمیان بلینک اسپیسس (خالی جگہیں)بہت آرہی ہیں۔ کیا ورڈ میں بلینک اسپیسس کو فائنڈ ری پلیس یا کسی اور طریقے سے ختم کیا جاسکتا ہے؟
امید ہے کہ میں اپنا مسئلہ صحیح طور سے سمجھا پایا ہوں۔۔۔
جواب کا منتظر رہوں گا۔جزاکم اللہ
 

اسد

محفلین
اگر ایک سپیس فائنڈ کر کے اسے null سے ریپلیس کریں گے تو مسئلہ ہو گا. اس لئے دو سپیس فائنڈ کریں اور اسے ایک سپیس سے ریپلیس آل کر دیں، پوری فائل پر یہ عمل چند مرتبہ دہرائیں. فالتو سپیس ختم ہو جائیں گی.
 

arifkarim

معطل
خاکسار نے پی ڈی ایم ایس جوہر استعمال کیا ہے۔ مسئلہ فارمیٹنگ میں ہے۔ جوہر فانٹ ورڈ میں ہمیشہ زیادہ اسپیس کا مسئلہ کرتا ہے بیشک اسپیس ایک ہی کیوں نہ ہو۔ یہ مسئلہ کاپی پیسٹ یا دوسرے پروگرامز سے ٹیکسٹ امپورٹ کرتے وقت پیش آتا ہے۔ اسکا حل؟
بہت آسان: مطلوبہ متن کو کاپی کرکے ورڈ پیڈ میں پیسٹ کریں اور جوہر پرو اپلائی کر دیں۔ اسکے بعد اس متن کو دوبارہ کاپی کریں اور ایم ایس ورڈ میں پیسٹ کر دیں، بمع فارمیٹنگ ک۔ آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا!
 
Top