ایم ایس وولٹ یا فانٹ کریئٹر کا اوپن ٹائپ ڈیزائنر؟

السلام علیکم۔ ۲۰۰۷ سے ۲۰۱۰؁ کے دوران کچھ فونٹس بنائے تھے،ایم ایس وولٹ اور فانٹ کرئیٹر پروگرام کے ذریعے۔ اب ان فانٹس میں کچھ ایڈیٹنگ کرنے کی ضرورت پیش آئی۔ فانٹ کریئٹر کے نئے ورژنز میں جب فانٹ کو کھولا جاتاہے تا کہ حروف یا لگیچرز کی اشکال میں تبدیلی کی جا سکے،یا نئے گلفس شامل کئے جا سکیں، تو فانٹ کریئٹر کا پراجیکٹ بنتا ہے اور اس فانٹ کو جب ایکسپورٹ کر کے ٹی ٹی ایف فائل بنائی جاتی ہے تو اس میں سے وولٹ کا ٹیبلز ڈیٹا ختم ہو جاتا ہے۔ اور اب یہ فانٹ فائل ایم ایس وولٹ کے لئے سار ے ٹیبلز غائب ہو چکے ہوتے ہیں۔ اب یہ فانٹ فائل صرف فانٹ کریئیٹر پروگرام میں ہی قابل استعمال رہ جاتا ہے۔ سوال یہ تھا کہ ایم ایس وولٹ کے لئے فائل بچانے کی خاطر فانٹ کریئیٹر پروگرا م کے پرانے ورشن کا استعمال کیا جائے یا ایم ایس وولٹ کو چھوڑ دیا جائے اور صرف فانٹ کریئیٹر پر ہی انحصار کیا جائے؟ براہ کرم رہنمائی فرمائیں۔
 
Top