ایم کیو ایم کا لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

حسینی

محفلین
کراچی …متحدہ قومی موومنٹ نے 14 جنوری کو تحریک منہاج القرآن کے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، الطاف حسین نے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی ہے اور ڈاکٹر طاہر القادری کو فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ اتحادی جماعتوں کے اجلاس کے بعد ایم کیو ایم نے لانگ مارچ میں عملی شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم ڈاکٹر طاہرالقادری کی اخلاقی حمایت جاری رکھی جائے گی۔ فاروق ستار نے کہا کہ ایسی اطلاعات آرہی ہیں کہ دہشت گرد 14جنوری کے لانگ مارچ کو سبوتاژ کرنے کیلئے سرگرم ہیں ، موجودہ صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے ایم کیو ایم نے فیصلہ کیا ہے کہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کے لانگ مارچ میں عملی طور پر شرکت نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری کا جو نظریہ ہے وہی قائد تحریک الطاف حسین کی سوچ ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ متحدہ کی 35 سالہ جدوجہد بھی انقلاب اور صحیح معنوں میں عوام کو جائز مقام دلانے کیلئے ہے۔انہوں نے بتایا کہ تحریک منہاج القرآن کے ساتھ رابطہ ہے اور رہے گا،ملک کو ان حالات سے نکالنے اور انتخابی اصلاحات پر ہماری ہم آہنگی ہے۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=83339
 
حسینی

محفلین
یہ کھلا تضاد ٰ ٰ ٰ نہیں ہے؟؟؟؟؟؟ :lol:
بلکہ کھلی منافقت؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

ساتھ ہی 10 جنوری کی یہ خبر بھی پڑھ لیں:

ایم کیوایم لانگ مارچ میں ہر قیمت پر شرکت کرے گی، الطاف حسین

کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے لانگ مارچ میں ایم کیوایم ہر قیمت پر شرکت کرے گی۔ وہ سیاسی ڈرون دھماکے کے حوالے سے عزیز آباد میں واقع جناح گراوٴنڈ میں ایک بڑے اجتماع سے ٹیلیفونک خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 5جنوری کوکہاتھاکہ سیاسی ڈرون دھماکا کرنے والا ہوں، خطاب سے پہلے تک سیاسی ڈرون دھماکے پرقیاس آرائیاں ہوتی رہیں، کوئی کہہ رہا تھا کہ الطاف حسین سپریم کورٹ میں پیش ہوجائیں گے، کوئی کہہ رہا تھا کہ لانگ مارچ کی وجہ سے حکومت سے علیحدہ ہوجائیں گے، الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیوایم جمہوریت پسندجماعت ہے، ڈاکٹرطاہرالقادری کے لانگ مارچ میں ہرقیمت پرشرکت ہوگی،کیا پیپلزپارٹی اور مذہبی ودیگرسیاسی جماعتوں نے لانگ مارچ نہیں کیے؟ متحدہ کے قائد نے اپنے خطاب کی ابتداء میں کوئٹہ اور سوات میں ہونے والے دھماکوں کی مذمت ،جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت کی دعا اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ۔انہوں نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوجی کارروائیوں کی مذمت بھی کی۔

http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=83234
 
سویدا

محفلین
قائد اعظم اور سندھ پر ڈرون حملہ کے علاوہ دوسرا ڈرون حملہ یہی تھا لیکن اگر کل کی تقریر میں ہی اس کا اعلان کردیا جاتا تو پھر تجزیہ نگاروں اور مبصرین کی تائید ہوجاتی اور بھائی کو بہرحال اپنی ٹانگ اوپر ہی رکھنا تھی
یا پھر قائد اعظم اور سندھ پر ڈرون حملے کے بے وقوفانہ رد عمل کو دیکھ کر یہ فیصلہ کیا گیا تاکہ وہ بات جلد از جلد دب جائے اور یہ ایشو سامنے آجائے
یعنی اپنے دل کی بات بھی کردی اس کو دبا بھی دیا
 
فلک شیر

محفلین
عین موقع پہ "بھائی" نے سیڑھی کھینچ لی ہے..........ویسے حیرانی کی بات نہیں ........."بھائی لوگ" ایسے ہی کیا کرتے ہیں.....وہ صاحبان جبہ و دستار سے کہیں آگے کی سوچتے ہیں........:D
 
کاشفی

محفلین
ایم کیو ایم ساتھ دے یا نہ دے۔۔ تعصب پسند کبھی نہیں سدھرنے کے اور کبھی بھی خوش نہیں رہیں گے۔۔
اگر جلسے میں خدانخواستہ کچھ ہوتا ہے تو اس کا سارا الزام تعصب پسند لوگ ایم کیو ایم پر ڈالتے۔۔۔ہمیشہ کی طرح۔۔
ایم کیو ایم نے جو فیصلہ کیا وہ ان کا جمہوری حق ہے۔۔اور انہوں نے اپنے مطابق ایک بہتر فیصلہ کیا۔۔ لیکن اس جلسے کی حمایت جاری رکھنے کا عزم کرنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔۔ اللہ ان کو جزائے خیر عطا فرمائے۔۔اور الطاف حسین بھائی کو صحت و تندرستی کے ساتھ مومن والی لمبی حیاتی عطافرمائے۔آمین۔اور موت بھی مومنوں والی عطا فرمائے۔آمین ۔۔
طاہر القادری صاحب کا مشن ایک جائز مشن ہے۔۔ اللہ رب العزت ان کو کامیاب و کامران کرے۔۔آمین
چور، ڈاکوؤں، وڈیروں،جاگیرداروں ،غلط سیاہ ست دانوں ، جالی موٹے توندمولیوں ملاؤں علاماؤں، دوسروں کے حقوق پر قبضہ کرنے والے غاضبوں کے خاتمے کا وقت آ چکا ہے۔۔
اللہ کا عذاب نازل ہوگا۔۔بجلی قہر کی صورت گرے گی۔۔۔ اور ان کا خاتمہ ہوگا۔۔۔ انشاء اللہ۔
 
یقینا جھوٹ بولنے اور منافقت کرنے والے پر اللہ کا عذاب نازل ہوگا۔۔۔
الطاف بھائی کا موٹے توندمولیوں ملاؤں علاماؤں میں نمبر ون ہے۔۔۔۔۔۔
برائے مہربانی جھوٹ، وعدہ خلافی کو ڈیفنڈ کرنا چھوڑ دے۔
 
الطاف بھائی زندہ باد ۔۔۔۔پیر صاحب زندہ باد۔۔۔
پیر صاحب کو دیکھ مہاتما گاندھی جی کی سیاست یاد آجاتی ہے۔۔۔۔لگتا ہے گاندھی جی برے کرموں کے سبب اس جنم میں پیر صاحب کے روپ میں اس دھرتی پر بوجھ کی صورت پدھارے ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
کراچی …متحدہ قومی موومنٹ نے 14 جنوری کو تحریک منہاج القرآن کے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، الطاف حسین نے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی ہے اور ڈاکٹر طاہر القادری کو فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ اتحادی جماعتوں کے اجلاس کے بعد ایم کیو ایم نے لانگ مارچ میں عملی شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم ڈاکٹر طاہرالقادری کی اخلاقی حمایت جاری رکھی جائے گی۔ فاروق ستار نے کہا کہ ایسی اطلاعات آرہی ہیں کہ دہشت گرد 14جنوری کے لانگ مارچ کو سبوتاژ کرنے کیلئے سرگرم ہیں ، موجودہ صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے ایم کیو ایم نے فیصلہ کیا ہے کہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کے لانگ مارچ میں عملی طور پر شرکت نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری کا جو نظریہ ہے وہی قائد تحریک الطاف حسین کی سوچ ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ متحدہ کی 35 سالہ جدوجہد بھی انقلاب اور صحیح معنوں میں عوام کو جائز مقام دلانے کیلئے ہے۔انہوں نے بتایا کہ تحریک منہاج القرآن کے ساتھ رابطہ ہے اور رہے گا،ملک کو ان حالات سے نکالنے اور انتخابی اصلاحات پر ہماری ہم آہنگی ہے۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=83339
پُھسپُھسا ڈرون

آئی کانٹ سٹاپ لافنگ :rollingonthefloor:
 
قائد اعظم اور سندھ پر ڈرون حملہ کے علاوہ دوسرا ڈرون حملہ یہی تھا لیکن اگر کل کی تقریر میں ہی اس کا اعلان کردیا جاتا تو پھر تجزیہ نگاروں اور مبصرین کی تائید ہوجاتی اور بھائی کو بہرحال اپنی ٹانگ اوپر ہی رکھنا تھی
یا پھر قائد اعظم اور سندھ پر ڈرون حملے کے بے وقوفانہ رد عمل کو دیکھ کر یہ فیصلہ کیا گیا تاکہ وہ بات جلد از جلد دب جائے اور یہ ایشو سامنے آجائے
یعنی اپنے دل کی بات بھی کردی اس کو دبا بھی دیا

سندھ کی بات بہت حد تک حق ہے۔ اگر کراچی کے عوام کو حقوق نہ ملے تو ایک الگ سوشل کنٹریکٹ ہونا چاہیے تاکہ کراچی کے عوام اپنے حقوق کی حفاظت کرسکیں۔ یہ بات میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ سندھ میں لوکل گورنمنٹ ضروری ہے۔ ورنہ دوسرے صوبے کی بات ہوگی جو قابل عمل نہیں۔ جتنی قربانی دوسرے صوبہ بنانے میں ہوگی اتنی ہی ایک نیم خودمختار سیٹیلائٹ ریاست کے لیے ہوگی جب کہ خودمختاری زیادہ ہوگی۔ یہ بات اگرچہ کڑوی ہے مگر ان حالات میں یہ منطقی ہے
 
S. H. Naqvi

محفلین
قادری صاحب کے لیے تو یہ مصرہ صادق آتا ہے کہ۔۔۔۔ اس عاشقی میں عزت سادات بھی گئی۔۔۔۔۔ بھائی لوگوں کی یاری نے قادری صاحب کی شہرت کو خاصا نقصان پہنچایا ہے۔۔۔۔۔۔!
 
یوسف-2

محفلین
  1. سندھ کی بات بہت حد تک حق ہے۔
  2. اگر کراچی کے عوام کو حقوق نہ ملے تو ایک الگ سوشل کنٹریکٹ ہونا چاہیے تاکہ کراچی کے عوام اپنے حقوق کی حفاظت کرسکیں۔
  3. یہ بات میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ سندھ میں لوکل گورنمنٹ ضروری ہے۔ ورنہ دوسرے صوبے کی بات ہوگی جو قابل عمل نہیں۔
  4. جتنی قربانی دوسرے صوبہ بنانے میں ہوگی اتنی ہی ایک نیم خودمختار سیٹیلائٹ ریاست کے لیے ہوگی جب کہ خودمختاری زیادہ ہوگی۔
  5. یہ بات اگرچہ کڑوی ہے مگر ان حالات میں یہ منطقی ہے
سر جی! اتنی مشکل مشکل گفتگو نہ کریں۔:) ذرا آسان زبان میں ان نکات کی ترتیب وار وضاحت کریں۔ پیشگی شکریہ
 
سویدا

محفلین
یہ سیاست کا کھیل ہے
نہ قادری صاحب کو کوئی نقصان ہوا اور نہ ہی الطاف کو
سو بازی جاری ہے
ہمارے سیاہ ست دان ایکٹنگ میں ہالی وڈ کو بھی مات دے چکے ہیں
 
کاشفی

محفلین
الطاف بھائی زندہ باد ۔۔۔ ۔پیر صاحب زندہ باد۔۔۔
پیر صاحب کو دیکھ مہاتما گاندھی جی کی سیاست یاد آجاتی ہے۔۔۔ ۔لگتا ہے گاندھی جی برے کرموں کے سبب اس جنم میں پیر صاحب کے روپ میں اس دھرتی پر بوجھ کی صورت پدھارے ہیں۔
:smile2:
 
کاشفی

محفلین
الطاف بھائی کا موٹے توندمولیوں ملاؤں علاماؤں میں نمبر ون ہے۔۔۔ ۔۔۔
:) دل پہ مت لیں ۔۔ میرا مقصد آپ کو کچھ نہیں کہنا تھا۔۔ اور نہ آپ کو میں نے مولوی کہا تھا۔۔۔ خیر
الطاف بھائی کو خدا سلامت رکھے۔۔قوم کے وسیع تر مفاد کی خاطر جو بھی کیا صحیح کیا اور صحیح کہا۔۔۔۔:)
 
Top