ایم کیو ایم کا مینڈیٹ پسند نہیں تو کراچی کو پاکستان سے الگ کردیا جائے، الطاف حسین

جواب دے رہا ہوں کہ عمران کراچی کا لیڈر نہیں ہے ۔ یہ کچھ نہیں کرسکتا
کراچی کے مسائل ن حل کرے گی کیونکہ اگر کراچی کا مسئلہ حل نہ ہوا تو مل ترقی نہیں کرسکتا
ن مسلہ پیدا تو کرسکتی ہے حل نہیں کرسکتی ۔۔۔ کراچی کا اگر کوئی مسلہ تھا تو اس مسلے کو حل کرنے کے لئے نواز شریف کو کراچی سے 246 سے الیکشن لڑنا تھا۔۔۔ عمران خان کو بھی یہ کرنا چاہیے تھا کہ وہ کراچی سے لڑے جیسے وہ میانوالی ، پنڈی، لاہور اور پشاور سے لڑا ۔۔۔ اگر کوئی لیڈر خود کو قومی سطح کا لیڈر بنانا چاہتا ہے یا سمجھتا ہے اسے یہ کرنا پڑے گا۔۔۔ لاڑکانہ سے بھی لڑنا پڑے گا۔۔۔ پھر دیکھیں کیا ہوتا ہے۔۔۔
 
حسان خان

لائبریرین
متحدہ کے مہاجر قوم پرست پیٹ بھر کے جاہلانہ باتیں کرتے ہیں اور پھر بھی اس بات کا گھمنڈ ہے کہ پاکستان کے سب سے زیادہ پڑھے لکھے لوگ ہیں۔
 
آبی ٹوکول

محفلین
کراچی میں ایم کیو ایم کی دھاندلی کی بات کریں۔ اس کی ہم دردی میں میری ذات کی طرف رخ نہ موڑیں۔ مجھے پتہ ہے کہ اپ یہ کیوں کررہے ہیں۔

ایم کیوایم کی گردن ناپنے کا وقت اگیا ہے۔ ان کی بدمعاشی اب نہیں چلنے کی۔ کراچی کی ترقی نہ ہوئی توملک ترقی نہیں کرسکتا۔ کراچی سے ایم کیو ایم اور دوسری دھشتگردجماعتیں نہ نکلیں چاہے وہ کوئی بھی ہوں تو امن نہیں ہوسکتا۔

کہہ دو اس بدمعاش سے کہ بس اب اور نہیں۔ ن اگئی ہے
چاچا جی توہاڈی سمجھ دانی کمزور اے میں کراچی دی ای گل کیتی سی تے ایم کی ایم دی گل کیتی سی نال ٹی تی پی دی مثال دیندیاں ہویاں توہانوں پتا نئی کہڑی گل دا وٹ چڑھ گیا اے ، ہورے ٹی ٹی پی واقعی نون لیگیاں دا عسکری ونگ اے جدا دفاع کرن تسی آ گئے اوہ
 
کاشفی

محفلین
متحدہ کے مہاجر قوم پرست پیٹ بھر کے جاہلانہ باتیں کرتے ہیں اور پھر بھی اس بات کا گھمنڈ ہے کہ پاکستان کے سب سے زیادہ پڑھے لکھے اور باشعور لوگ ہیں۔
ارے بھائی آپ پڑھے لکھے ہیں اور میں جاہل ہوں۔۔ آپ خوش رہیں :)
محمود آباد میں معرکہ نہیں ہوگا۔۔۔:grin:
 
یہ بات واقعی ٹھیک ہے کہ ایم کیو ایم کو اس قدر پزیرائی اس لئے ہی ملی کہ ایک وقت ایسا آیا جب سندھ کی تمام مہاجر آبادی عدم تحفظ کا شکار ہوگئی۔ نہ صرف شکار ہوگئی بلکہ بے انتہا تشدد کا نشانہ بنی۔ یہی وجہ تھی کہ ایم کیو ایم کو ہاتھوں ہاتھ لیا گیا اور ایم کیو ایم نے اپنے ابتدائی سالوں میں بہت عمدہ کارکردگی سے لوگوں کے دل بھی جیت لئے۔

یہ درست ہے کہ کراچی میں مسائل ہیں مگریہ مسائل سارے ملک میں ہیں۔ ایک ڈیزائن کے تحت سندھ کے مہاجروں میں عدم تحفظ پیداکیا گیا۔ یہ فوج کی ایم کیو ایم کو کراچی اور سندھ میں انڑی ڈالنےکے لیے کوشش تھی۔

دراصل ہمارے تمام مسائل کی وجہ ایک ہی مسئلہ ہے اور وہ ہے جرم و سزا کے فعال نظام کا نہ ہونا۔ یہی وجہ تھی کہ جن لوگوں نے مہاجر آبادی کو ظلم و تشدد کا نشانہ بنایا اُن کی گرفت کے لئے قانون تھا نہ جرم و سزا کا نظام۔۔۔ ! نتیجتاً مہاجر آبادی ایم کیو ایم کی گرویدہ ہوگئی جو اُن کے تحفظ کی ضمانت بنی۔

بدقسمتی سے ایم کیو ایم کی وجہ سے مہاجر مزید عدم تحفظ کا شکار ہوئے۔ ایم کیوایم کی کارکردگی تھی تو صرف تشدد اور دھشت گردی تھی۔ اگر مہاجر تشدد کے جواب میں تشدد اور دھشت گردی کے جواب میں دھشت گردی کو اپنا تحفظ سمجھ رہے تھے تو یہ ان کی غلطی تھی نتیجہ یہ نکلا کہ وہ ایک دھشتگردی سے نکل کر دوسری بڑی دھشتگردی میں گرفتار ہیں۔

تاہم میرا خیال ہے کہ ایم کیو ایم کو ملک میں قانون کی عملداری اور جرم و سزا کے قانون کے نفاذ کے لئے جو اقدامات کرنے چاہیے تھے وہ ایم کیو ایم نہیں کر پائی (اس کی وجہ سندھ کا منقسم مینڈیٹ بھی ہو سکتا ہے۔)۔ پھر ایم کیو ایم کو پی پی پی جیسی روائتی جماعت کا سامنا تھا جس کے نزدیک اقدار اور قوانین کی کوئی اہمیت نہیں تھی اور جو اپنے مفاد کے لئے ہر اچھی بری بات کو جائز سمجھتی تھی ایسے میں ایم کیو ایم (بھلے سے اپنے دفاع کے لئے ) روائتی حریفانہ سیاسی طرزِ عمل کی عادی ہوگئی جس کی وجہ سے ایم کیو ایم کی مقبولیت دلوں سے نکل گئی اور صرف ذہنوں تک رہ گئی۔

جس جماعت کا وجہ وجود ہی دھشگردی اور وجہ مقبولیت بھی دھشت گردی ہے وہ کیسے اچھے کام کرسکتی ہے۔ مقبولیت کے بعد ایم کیوایم نے کچھ کرنے کی کوشش کی مگر اس کے ڈیزائن کی وجہ سے یہ ممکن نہیں تھا۔

میرا خیال ہے کہ ذاتی وابستگی اپنی جگہ لیکن ہم سب کو اپنی اپنی پسندیدہ سیاسی جماعت کا کڑی نظروں سے احتساب کرتے رہنا چاہیے ۔

اگر اپ احتساب کریں گے تو حشر عظیم طارق ، عمران فاروق اور بہت سے دیگر کی طرح ہوگا۔ یہ یہاں ممکن نہیں ہے۔
 
چاچا جی توہاڈی سمجھ دانی کمزور اے میں کراچی دی ای گل کیتی سی تے ایم کی ایم دی گل کیتی سی نال ٹی تی پی دی مثال دیندیاں ہویاں توہانوں پتا نئی کہڑی گل دا وٹ چڑھ گیا اے ، ہورے ٹی ٹی پی واقعی نون لیگیاں دا عسکری ونگ اے جدا دفاع کرن تسی آ گئے اوہ

توں پنجابی فورم تے جا پتر
 
حسان خان

لائبریرین
محمود آباد میں معرکہ نہیں ہوگا۔۔۔ :grin:

محمود آباد میں مہاجر اور پنجابی مخلوط آبادی ہے، وہاں خدا کا شکر ہے نہ کل نسلی بنیادوں پر کوئی تنازع کھڑا ہوا نہ ہوگا۔ محمود آباد کے پنجابی، پختون، اور سرائیکی دوستوں کے ساتھ بچپن کا اتنا اچھا وقت گزارا ہے کہ میں تصور بھی نہیں کر سکتا کہ یہ لوگ 'اغیار' یا میرے دشمن ہیں۔
 
ن مسلہ پیدا تو کرسکتی ہے حل نہیں کرسکتی ۔۔۔ کراچی کا اگر کوئی مسلہ تھا تو اس مسلے کو حل کرنے کے لئے نواز شریف کو کراچی سے 246 سے الیکشن لڑنا تھا۔۔۔ عمران خان کو بھی یہ کرنا چاہیے تھا کہ وہ کراچی سے لڑے جیسے وہ میانوالی ، پنڈی، لاہور اور پشاور سے لڑا ۔۔۔ اگر کوئی لیڈر خود کو قومی سطح کا لیڈر بنانا چاہتا ہے یا سمجھتا ہے اسے یہ کرنا پڑے گا۔۔۔ لاڑکانہ سے بھی لڑنا پڑے گا۔۔۔ پھر دیکھیں کیا ہوتا ہے۔۔۔

وہ بھی کرلیں گے
الیکشن لڑنے کے لیے پر امن ماحول درکار ہے ۔ ان کی غنڈہ گردی میں کیا الیکشن ہوئے گا۔ بھلا بتاو این اے 246 سے نبیل گبول کو کھڑا کردیا ۔ اس کو مزے کی بات ہے 150،000 کے قریب ووٹ بھی مل گئے۔ یہ میرا حلقہ ہے۔ کون ہے یہ نبیل گبول ؟
 
کاشفی

محفلین
محمود آباد میں مہاجر اور پنجابی مخلوط آبادی ہے، وہاں خدا کا شکر ہے نہ کل نسلی بنیادوں پر کوئی تنازع کھڑا ہوا نہ ہوگا۔ محمود آباد کے پنجابی، پختون، اور سرائیکی دوستوں کے ساتھ بچپن کا اتنا اچھا وقت گزارا ہے کہ میں تصور بھی نہیں کر سکتا کہ یہ لوگ 'اغیار' یا میرے دشمن ہیں۔
اچھی بات ہے۔۔ خوشی ہوئی۔
 
محمداحمد

لائبریرین
جو بات مجھے سمجھ نہیں آتی وہ یہ ہے کہ لیڈران کی حد تک تو آپ کی پارٹیاں شیرو شکر ہیں ملکر حکومت بھی کرتے رہے ہو اور آئندہ ارادہ بھی ہے لیکن کارکنان اور عوام کے لیول پر ایک دوسرے کے شدید دشمن یا کیا منافقت ہے؟؟؟؟ ۔

اگر آپ مجھ سے مخاطب ہیں تو آپ کو یہ سوال پوچھنے سے پہلے اس بات کا تعین ضرور کرنا چاہیے تھا کہ "میری پارٹی" کون سی ہے۔؟؟؟

تاہم آپ کی تسلی کے لئے عرض کروں کہ پاکستان کی سبھی سیاسی جماعتیں آپ کی دی گئی تعریف پر پوری اُترتی ہیں۔ پنجاب میں پی پی اور ن لیگ کی اتحادی حکومت اور سندھ میں ایم کیو ایم اور پی پی کی حکومت پچھلے دور میں رہی ہے۔
 
وہ بھی کرلیں گے
الیکشن لڑنے کے لیے پر امن ماحول درکار ہے ۔ ان کی غنڈہ گردی میں کیا الیکشن ہوئے گا۔ بھلا بتاو این اے 246 سے نبیل گبول کو کھڑا کردیا ۔ اس کو مزے کی بات ہے 150،000 کے قریب ووٹ بھی مل گئے۔ یہ میرا حلقہ ہے۔ کون ہے یہ نبیل گبول ؟
پیر صاحب کے سالے ہوتے ہیں رشتے میں۔۔۔ :ROFLMAO:
 
کاشفی

محفلین
کون ہے یہ نبیل گبول ؟

نبیل گبول کا پورا نام "نبیل احمد خان گبول " ہے۔ یہ ایک سیاستدان ہیں، کراچی سے تعلق ہے۔
یہ 16 نومبر 1962ء میں پیدا ہوئے اللہ کے فضل و کرم سے۔۔
ان کے پردادا "اللہ بخش گبول" ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی دو مرتبہ منتخب ہوئے ہیں اور دو مرتبہ کراچی کے میئر بھی رہ چکے ہیں۔۔
نبیل گبول نے اپنی ابتدائی تعلیم St Patrick's High School, Karachi سے حاصل کی ہے۔۔اور باقی تعلیم کراچی یونیورسٹی سے حاصل کی ہے۔۔۔

ان کے بارے میں اگر مزید معلومات چاہیے تو پلیز ڈونٹ ہیزیٹیٹ ٹو کانٹیکٹ می۔۔
 
اگر آپ مجھ سے مخاطب ہیں تو آپ کو یہ سوال پوچھنے سے پہلے اس بات کا تعین ضرور کرنا چاہیے تھا کہ "میری پارٹی" کون سی ہے۔؟؟؟

تاہم آپ کی تسلی کے لئے عرض کروں کہ پاکستان کی سبھی سیاسی جماعتیں آپ کی دی گئی تعریف پر پوری اُترتی ہیں۔ پنجاب میں پی پی اور ن لیگ کی اتحادی حکومت اور سندھ میں ایم کیو ایم اور پی پی کی حکومت پچھلے دور میں رہی ہے۔
نہیں سر جی میں تو ایک عمومی سوال پوچھا تھاا۔۔۔
 
نبیل گبول کا پورا نام "نبیل احمد خان گبول " ہے۔ یہ ایک سیاستدان ہیں، کراچی سے تعلق ہے۔
یہ 16 نومبر 1962ء میں پیدا ہوئے اللہ کے فضل و کرم سے۔۔
ان کے پردادا "اللہ بخش گبول" ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی دو مرتبہ منتخب ہوئے ہیں اور دو مرتبہ کراچی کے میئر بھی رہ چکے ہیں۔۔
نبیل گبول نے اپنی ابتدائی تعلیم St Patrick's High School, Karachi سے حاصل کی ہے۔۔اور باقی تعلیم کراچی یونیورسٹی سے حاصل کی ہے۔۔۔

ان کے بارے میں اگر مزید معلومات چاہیے تو پلیز ڈونٹ ہیزیٹیٹ ٹو کانٹیکٹ می۔۔

نبیل گبول این اے 246 میں کیا کرتا رہاہے؟ میرے حلقہ سے کیوں؟

تین لاکھ ووٹ کے حلقہ سے اسے 150،000 ووٹ کیسے مل گئے؟

مجھے علم ہے کہ اس حلقے میں کیسے دھاندلی ہوتی ہے
 
حسان خان

لائبریرین
نبیل گبول این اے 246 میں کیا کرتا رہاہے؟ میرے حلقہ سے کیوں؟

نبیل گبول پچھلی بار لیاری سے جیتا تھا، جب لیاری والوں نے لات لگا دی تو ایک 'جاگیرداروں کے خلاف' جماعت نے اسے آگے بڑھ کر گلے لگا لیا۔ یقیناً دونوں فریقوں کی یہ ارینج میرج نشست کے سمجھوتے کے تحت ہی ہوئی ہو گی۔ متحدہ کو بھی پتا تھا کہ اگر لیاری سے اپنے ٹکٹ پر نبیل گبول کو کھڑا کیا تو گھاس بھی نہیں ملے گی، لہذا اپنے سب سے مضبوط حلقے عزیز آباد سے اسے کھڑا کیا جہاں سے وہ لاکھوں ووٹ لے کر فتح یاب ہو گیا۔

ویسے متحدہ کے مہاجر قوم پرست اپنی 'نمائندہ' جماعت میں ایک بلوچ سردار کی شمولیت پر کیا کہیں گے؟

اور کیا مہاجر قوم پرست متحدہ کو نقصان تو نہیں پہنچا رہے کہ متحدہ تو اپنی طرف سے اسے 'متحدہ' بنانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن مہاجر قوم پرست اسے 'مہاجر' کی سطح سے اوپر ہی نہیں جانے دیتے؟
 
پتہ نہیں کراچی میں الیکشن ہوتے ہیں یا مذاق
ایک حلقے میں ایک امیدوار نے 2 لاکھ ووٹ حاصل کرکے ریکارڈ بناڈالا
یا خدا پورا حلقہ امڈ ایا تھا ووٹ ڈالنے ۔ چھکا چھک ووٹ پڑ رہے تھے۔ پریس مشین لگی ہونگی بولنگ بوتھ پر۔

بدمعاش کہیں کے
 
Top