اینڈرائیڈ اپلیکیشن بنانا سیکھنا

شکیب

محفلین
اینڈرائیڈاپلیکیشن بنانےکےلیےبالکل بنیادBasicsسےمعلومات درکارہیں، اس کے لیے کون سی پروگرامنگ لینگویج درکار ہوتی ہے؟ نیزبغیر پروگرامنگ کے:)پ) ممکن ہے؟ ایچ ٹی ایم ایل کے صفحات کے ذریعے اے پی کے بنائی جاسکتی ہے؟(یقیناً ایک ویب سائٹ ”ایپ گیزر“ میں نے پائی ہے، البتہ اس کے علاوہ کوئی آف لائن ٹول وغیرہ مل جائے تو بہت اچھا ہوجائے گا)کوئی کتاب/ٹیوٹوریل بھی تجویزکریں جس سےایپ بناناآجائے۔
ٹیگ نامہ: الف عین محمد تابش صدیقی
جو ساتھی پہلے ایپ بناچکے ہیں ان سے خصوصی مدد کی درخواست۔ جو ساتھی مدد نہ کرسکیں ان سے متعلقہ افراد کو ”ٹیگ“ کرنے کی درخواست۔

اللہ حامی و ناصر ہو
 
اینڈرائڈ ایپلیکیشن بنانے کے لیے پروگرامنگ کے بنیادی اصولوں سے آگاہی ضروری ہے۔
اینڈرائڈ ایپ میں جاوا لینگویج استعمال ہوتی ہے۔
کسی بھی ویب کو اینڈرائڈ ایپ میں لایا جا سکتا ہے، اس کے لیے فون گیپ، سانچا وغیرہ جیسے ٹول موجود ہیں، مگر ان کو بھی سیکھنا تو پڑے گا، تھوڑا کم ہی سہی۔

نیٹ پر کبھی کوئی ٹٹوریل تلاش نہیں کیا، لہٰذا اس حوالے سے رہنمائی نہیں کر سکتا۔ :)
 
arifkarim

معطل
اینڈرائیڈاپلیکیشن بنانےکےلیےبالکل بنیادBasicsسےمعلومات درکارہیں، اس کے لیے کون سی پروگرامنگ لینگویج درکار ہوتی ہے؟ نیزبغیر پروگرامنگ کے:)پ) ممکن ہے؟ ایچ ٹی ایم ایل کے صفحات کے ذریعے اے پی کے بنائی جاسکتی ہے؟(یقیناً ایک ویب سائٹ ”ایپ گیزر“ میں نے پائی ہے، البتہ اس کے علاوہ کوئی آف لائن ٹول وغیرہ مل جائے تو بہت اچھا ہوجائے گا)کوئی کتاب/ٹیوٹوریل بھی تجویزکریں جس سےایپ بناناآجائے۔
ٹیگ نامہ: الف عین محمد تابش صدیقی
جو ساتھی پہلے ایپ بناچکے ہیں ان سے خصوصی مدد کی درخواست۔ جو ساتھی مدد نہ کرسکیں ان سے متعلقہ افراد کو ”ٹیگ“ کرنے کی درخواست۔

اللہ حامی و ناصر ہو

میری بہن آئی فون ایپ ڈویلپر ہیں۔ انکے بقول آپکو اس میں بیچلر کر لینا چاہئے۔ تب ہی درست ایپ ڈویلپمینٹ ہو سکے گی۔
 
رانا

محفلین
پروگرامنگ کی بنیادیات کی ضرورت ہوگی۔ زبان جاوا چاہئے۔ اگر آپ نے مائکروسافٹ کی سی شارپ پر کچھ ہاتھ صاف کیا ہے تو جاوا میں زیادہ مشکل نہیں ہوگی۔
یہاں سے Android Studio ڈاون لوڈ کرلیں۔
سیکھنے کے لئے آنٹی لِنڈا کو تھوڑے سے پیسے دے دیں تو وہ یہاں بڑی اچھی کلاس کنڈکٹ کرادیں گی۔
مفت سیکھنا ہو ان ٹیوٹوریلز پر ایک نظر ڈال لیں، جس سے انسیت محسوس ہو اسے شروع کردیں۔
ایک، دو، تین
نیٹ پر بعض ڈریگ اینڈ ڈراپ ٹائپ کے آن لائن ٹولز بھی مہیا ہیں، اگر سنجیدگی سے مفید سافٹوئیرز بنانے کا ارادہ ہے تو ان سے حتی الامکان بچنے کی کوشش کریں البتہ کھیلنے کا موڈ ہو تو مضائقہ نہیں۔
 
محمدصابر

محفلین
نیٹ پر اینڈرائیڈ سیکھنے کے لئے بہت سے آن لائن ٹیوٹوریل موجود ہیں۔
جیسے کورسیرا کی یہ فہرست ۔
udacityکی یہ فہرست۔
udemy کی یہ فہرست اور اس میں کافی سارے فری بھی ہیں۔
اوپن لرننگ کی یہ فہرست۔
Edx کا یہ کورس۔
فیوچر لرن کا یہ کورس۔
جبکہ کچھ سال پہلے اس حوالے سے سب سے پہلا MOOC سٹینفورڈ پر دیکھا تھا میں نے چونکہ وہاں سے سیکھا اس لئے بہت مزہ آیا ۔ اس کا لنک ابھی نہیں ملا۔ شاید آپ کو ڈھونڈنے سے مل جائے۔
 
اگر سنجیدگی سے مفید سافٹوئیرز بنانے کا ارادہ ہے تو ان سے حتی الامکان بچنے کی کوشش کریں البتہ کھیلنے کا موڈ ہو تو مضائقہ نہیں

کیوں؟
اگر کوئی اسے سیکھ کر ذریعہ معاش اختیار کرنا چاہے تو کیا خرابی ہے؟
امید ہے توجہ کریں گے۔
 
ڈریگ اینڈ ڈراپ ٹولز ان کے لئے بنائے گئے ہیں جن کو پراگرامنگ نہیں آتی۔ اور جن کو پروگرامنگ نہیں آتی ان سے یہ توقع رکھنا کہ وہ ڈریگ اینڈ ڈراپ کرکے پروفیشنل لیول کی ایپلیکیشنز بنا سکیں گے ایسا ہی ہے جیسے پینٹ برش پر کام سیکھنے والوں سے آپ فوٹو شاپ کے لیول کے کام کی امید رکھیں۔
اگر اینڈرائیڈ پروگرامنگ کو بطور ذریعہ معاش استعمال کرنا چاہتے ہیں تو پھر لازمی پروگرامنگ کی طرف توجہ کرنا ہوگی۔ اگر پروگرامنگ سے کچھ شد بد ہے تو تھوڑی سی ہمت درکار ہے۔ اوپر دوستوں نے کافی مفید ٹیوٹوریلز شئیر کئے ہیں ان سے فائدہ اٹھائیں۔ البتہ یہ خیال رکھیں کہ بالکل ابتدا سے سیکھنا چاہتے ہیں تو شروعات ٹیکسٹ کی بجائے ویڈیو ٹیوٹوریل سے کریں چاہے کوئی بھی ہو۔ بنیاد سمجھ میں آنے کے بعد ٹیکسٹ ٹیوٹوریلز مفید ہوتے ہیں۔ یہ میرا اپنا ذاتی تجربہ ہے۔ میں نے دو تین ماہ قبل اینڈرائیڈ سیکھنے کا ارادہ کیا تو اندازہ ہوا کہ ٹیکسٹ ٹیوٹوریلز میں کئی باتیں ہی اس لئے سمجھ میں نہیں آتیں کہ آپ کے لئے پورا انوائرنمنٹ ہی اجبنی ہوتا ہے۔ اس لئے ویڈیو ٹیوٹوریل ابتدائی چیزیں سیکھنے کے لئے بہت مفید ہے۔ جب آپ بنیادی کنٹرولز اور انوائرنمنٹ سے مانوس ہوجائیں تو پھر ٹیکسٹ ٹیوٹوریل ویڈیو سے زیادہ مفید ثابت ہوتے ہیں کیونکہ انہیں پڑھنے میں کم وقت خرچ ہوتا ہے بہ نسبت ویڈیو دیکھنے کے۔میں نے ایک گھنٹہ روز کے حساب سے ایک ہفتہ تک یوٹیوب سے ویڈیو ٹیوٹوریلز دیکھے۔ پھر ایک ایپ کا خاکہ ذہن میں تیار کرکے کام شروع کیا۔ گوگل کی مدد سے اور کچھ نئے کنٹرولز ویڈیوز اور ٹیکسٹ ٹیوٹوریلز سے دیکھ کر میری ایپ نا صرف مکمل ہوگئی بلکہ میری توقع سے زیادہ بہتر اور مفید بن گئی۔ البتہ میرا کیونکہ اینڈرائڈ پر پہلا تجربہ ہے اس لئے ہر نیا فیچر جو شامل کرنا پڑتا ہے وہ میرے لئے ہر لحاظ سے نیا ہی ہوتا ہے اس لئے پروفیشنل اینڈرائیڈ ڈیویلپر کی نسبت مجھے زیادہ وقت لگتا ہے۔ لیکن یہی فیچرز جب میں اپنی کسی نئی ایپ میں شامل کروں گا تو اس پہلی ایپ سے صرف کاپی پیسٹ کرنا ہوں گے۔
 
مذکورہ ویڈیو میں سے کچھ کے روابط اگ مل جائیں۔
 
رانا

محفلین
مذکورہ ویڈیو میں سے کچھ کے روابط اگ مل جائیں۔
میں نے یوٹیوب پر اینڈرائیڈ ٹیوٹوریلز سرچ کئے تھے سرچ رزلٹ میں سے اس ٹیوٹوریل کو سب سے پہلے دیکھا تو پھر اسی کو پورا ہفتہ جاری رکھا۔
کسی انڈین پروگرامر نے بنایا ہے تیس سے زائد اقساط پر مشتمل ہے۔ سمجھانے کا انداز آسان ہے۔ اس کے بعد جب ایپ پر کام شروع کیا تو پھر یو ٹیوب پر بعض مخصوص کنٹرولز سے متعلقہ ٹیوٹوریلز جو عموما 15 سے 25 منٹ کے ہوتے ہیں ان سے بھی فائدہ اٹھایا۔ لیکن ان کے لنکس یاد نہیں۔ مثلا آپ اپنی ایپ میں لسٹ ویو استعمال کرنا چاہ رہے ہیں لیکن اس کے استعمال کا طریقہ معلوم نہیں تو یو ٹیوب پر لسٹ ویو ایگزامپل ان اینڈرائیڈ اسٹوڈیو لکھ کر سرچ کریں تو چھوٹے چھوٹے کئی ٹیوٹوریلز مل جائیں گے۔
 
Top