اینڈرائیڈ ایپلیکیشن کس طرح بنائی جائے ؟

سویدا

محفلین
میں اینڈروئیڈ ایپلیکیشن بنانا چاہتا ہوں اس کے لیے آسان طریقہ کار کیا ہوگا
گوگل پر سرچ کے دوران اردو میں ایک ٹیوٹوریل ایک بلاگ پر ملا لیکن وہ طریقہ کار مجھے کافی مشکل لگا
کیا کسی کے علم میں کوئی آسان طریقہ کار ہے جس کے ذریعے اینڈرائیڈ ایپ بنائی جاسکے
 
اگر اینڈرائڈ کا نیٹیو ایپلیکیشن بنانا ہے تو ایپ انوینٹر کی مدد سے یہ کام بغیر کوڈ لکھے ممکن ہے۔ اس نظام میں مختلف بلاکس کو جوڑ کر ان کی پراپرٹیز کو تبدیل کر کے کام کیا جاتا ہے۔ ایپ انوینٹر کے حوالے سے اسباق اور ویڈیو ٹیوٹوریلز بھی مل جائیں گے، اگر دلچسپی ہے تو یو ٹیوب یا براہ راست گوگل پر تلاش فرما لیں بلکہ اس کی آفیشئیل سائٹ پر بھی بے شمار ٹیوٹوریلز دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ کراس پلیٹفارم ایپلیکیشن بنانا چاہتے ہیں کو اینڈرائڈ، آئی او ایس، بلیک بیری، ونڈوز فون، اور ٹی زین وغیرہ پر چل سکے تو آپ ایچ ٹی ایم ایل فائیو ایپلیکیشنز بنائیں۔ اس کام کے لیے سینچا ٹچ بہترین فریم ورک ہے لیکن اس کا لرننگ کروو خاصہ گہرا ہے اور جاوا اسکرپٹ میں ہاتھ صاف ہونا چاہیے۔ :) :) :)
 

سویدا

محفلین
شکریہ ابن سعید بھائی
انتہائی کوشش تو یہی ہے کہ کراس پلیٹ فارم ایپلیکیشن بناسکوں
لیکن جاوا میں تو میں بالکل ہی صفر ہوں
ابتدائی کوشش اس لیے اینڈرائیڈ سے کرنا چاہتاہوں
 
Top