این آر او کی دیر ہے، اپوزیشن کہے گی عمران خان زبردست آدمی ہے، وزیراعظم

جاسم محمد

محفلین
این آر او کی دیر ہے، اپوزیشن کہے گی عمران خان زبردست آدمی ہے، وزیراعظم
ویب ڈیسک ہفتہ 6 فروری 2021

2139768-imrankhan-1612600039-386-640x480.jpg

شاید دیر لگے لیکن نواز شریف کو واپس لانےکی پوری کوشش کرینگے، عمران خان


کوٹلی: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کوآج این آراودےدوں تو یہ کہیں گےعمران خان سےزبردست آدمی کوئی نہیں جس نے کشمیر کی بات کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کوٹلی میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی آج تک آبادی کے خلاف نہیں جیت سکا، تاریخ اٹھاکردیکھ لیں جب قوم آزادی کا فیصلہ کرلے تو کوئی انہیں زیادہ دیر غلام نہیں بناکر رکھ سکتا، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نہ ہو تو آزاد ہوچکا ہوتا، مودی نے5اگست کوکشمیریوں کودبانےکی کوشش کی مگروہ آزادی کے لیےکھڑےہیں، کشمیری قوم5اگست کےبعدآزادی کیلئےاوربھی پُرعزم ہوگئی ہے، مقبوضہ کشمیرکامعاملہ اقوام متحدہ اوردنیامیں اٹھ گیاہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت نےفیٹف میں پاکستان کودبانےکی کوشش کی مگروہ ناکام رہا، ہماری خارجہ پالیسی کی بدولت دنیامیں پاکستان کی مقبولیت پہلےسےکہیں زیادہ ہے، دنیامیں یہ شعورپیداہوگیاہےکہ کشمیرمیں ظلم وستم ہورہاہے، 50سال میں آج تک سلامتی کونسل میں3مرتبہ کشمیرپربات نہیں ہوئی لیکن ہمارے دور میں ہوئی، اس کا مطلب ہےکہ معاملہ عالمی سطح پراٹھ گیا، حالات جس طرف جارہےہیں ہندوستان کیلئےمشکل ہوگا، ہم نےہندوستان سےپھرکہاہےکہ ہمارےساتھ بات چیت کریں، بھارت آرٹیکل370 بحال کرکےبات کرے،ہم تیارہیں، بات چیت کےعلاوہ بھارت کےپاس آگےجانےکاراستہ نہیں۔

عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کوآج این آراودےدوں یہ کہیں گےعمران خان سےزبردست آدمی کوئی نہیں جس نے کشمیر پر بات کی، یہ لانگ مارچ بھی کرلیں،انہیں جومرضی کرناہےکرلیں، لوگ چوروں کیلئےسڑکوں پرنہیں نکلتے، دیگر ممالک میں لوگ حکومتی کرپشن کےخلاف سڑکوں پرنکلے ہیں، آج تک کبھی کوئی کرپشن بچانےکیلئےبھی نکلاہے؟۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نواز شریف خوددم دباکربچوں کےساتھ باہربیٹھاہواہے،بھائی کےبچےبھی باہرہیں، ان کامُنشی بھی اپنےبچوں کےساتھ باہربیٹھاہواہے، وہ باہرکیوں بیٹھےہیں؟انہیں پتہ ہے، یہ لوگوں کوبےوقوف سمجھتےہیں، جولوگوں کوبےوقوف سمجھتےہیں اس سےبڑابےوقوف کوئی نہیں، باہربیٹھےلوگوں کوواپس لانےکی پوری کوشش کرینگے، اس میں شاید دیر لگے گی لیکن کوشش پوری کریں گے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ اپوزیشن اورمیڈیامیں بیٹھےلوگ کہتےہیں کہ حالات اچھےنہیں، ہم سب کہتےہیں حالات اچھےنہیں،ہمیں مقروض ملک ملا، ان لوگوں نے10سالوں میں ملک پر4گناقرض چڑھادیا، انشااللہ ہم حالات کوٹھیک کرنےکی کوشش کرینگے۔ وزیراعظم نے براڈ شیٹ انکوائری کمیشن کے سربراہ جسٹس عظمت سعید پر اپوزیشن اعتراض سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ ان لوگوں نےاپنےججزاورنیب کےہیڈز رکھےہوئےتھے، انہیں اپناجج اورنیب کاہیڈنہیں ملےگاتویہ نہیں مانیں گے۔
 
Top