ایورسٹ پر پہلے انسانی قدم کی ساٹھویں سالگرہ

ماؤنٹ ایورسٹ دنیا کی سب سے اونچی چوٹی ہے۔ اس کی بلندی 8848 میٹر ہے۔ اسے سب سے پہلے نیوزی لینڈ کے کوہ پیما سر ایڈمنڈ ہلیری اور نیپالی شرپا تن زنگ نے 29 مئی 1953 میں سر کیا تھا۔

130528145708_s0001351.jpg


بہ شکریہ بی بی سی اردو
 
ہلیری نے آس پاس کے منظر کی کئی تصویریں لیں، جب کہ تن زنگ نے برطانیہ، نیپال، اقوامِ متحدہ اور بھارت کے پرچم لہرائے۔

130528140935_s0001056.jpg
 
ان کا ساز و سامان نیا تھا اس کا پہلے تجربہ نہیں کیا گیا تھا۔ چوٹی سر کرنے سے دو دن پہلے انھیں چوٹی سے صرف ایک سو میٹر کے فاصلے سے لوٹنا پڑا تھا کیوں کہ ان کے پاس موجود آکسیجن کا نظام خراب ہو گیا تھا۔

130528140932_s0001055z.jpg
 
انھوں نے 21 اپریل کو چڑھائی شروع کی تھا، جب کہ یہ خبر دو جون کو دنیا کو پہنچی۔ اس دن ملکۂ برطانیہ کی تاج پوشی کی سالگرہ تھی۔

130528140943_s0001144.jpg
 
شرپاؤں نے بیس کیمپ تک اہم ساز و سامان کی ترسیل کا فریضہ سرانجام دیا۔ اس تصویر کے دائیں جانب لھولا کی چوٹی ہے۔ اسے سر کرنا بظاہر آسان لگتا ہے لیکن اس میں ہر وقت برفانی تودے گرتے رہتے ہیں۔

130528140947_s0001304.jpg
 

قیصرانی

لائبریرین
مزے کی شیئرنگ ہے۔ بہت خوبصورت تصاویر ہیں۔ صبح سے اب تک کئی بار بی بی سی اردو پر محض انہی تصاویر کو دیکھنے کی خاطر چکر لگا چکا ہوں :)
 
مزے کی شیئرنگ ہے۔ بہت خوبصورت تصاویر ہیں۔ صبح سے اب تک کئی بار بی بی سی اردو پر محض انہی تصاویر کو دیکھنے کی خاطر چکر لگا چکا ہوں :)
شکریہ منصور بھائی:bighug:
بہت خوب(y) اب تو مزید چکر لگنے بند ہو جائیں گے کیونکہ یہ اب محفل پر موجود ہیں:battingeyelashes:
 
Top