ایوو یا وطین ؟؟ کونسی بہتر ہے ؟

سویدا

محفلین
اسٹوڈنٹ پیکج میں نائٹرو نہیں دی جاتی کیونکہ پی ٹی سی ایل کے زعم میں اسٹوڈنٹ کے لیے 9 ایم بی کس مقصد میں ;)
اسٹوڈنٹ پڑھائی پر توجہ دے اور تین ایم بی سے مطلوبہ مقاصد پورے کرے
اس لیے اسٹوڈنٹ پیکج میں تین ایم بی والی یو ایس بی جاری کی جاتی ہے
ورنہ دیکھا جائے تو 9 ایم بی اسپیڈ کا حق ایک اسٹوڈنٹ ہی ادا کرسکتا ہے :p
 

عسکری

معطل
تین ایم بی کا ماہانہ عام طور پر دو ہزار بل ہوتا ہے لیکن مخصوص کالج اور یونی ورسٹیز کے اسٹوڈنٹ کے لیے ماہانہ ایک ہزار ہے اور ان لمٹڈ ڈاون لوڈنگ کے ساتھ شروع میں تین مہینے تک دو ہزار بل کاٹا جاتا ہے یعنی تین ہزار روپے اضافی لیے جاتے ہیں جسے تین ماہ پر تقسیم کردیا جاتا ہے
اگر براہ راست پی ٹی سی ایل سے لی جائے تو تین ہزار اضافی دینے پڑتے ہیں لیکن ایسا بھی ہوتا ہے کہ عام دوکانداروں کے پاس اسٹوڈنٹ پیکج والی یو ایس بھی مل جاتی ہے لیکن وہ اس کے اضافے پانچ یا چھ ہزار تک لیتے ہیں یعنی جس قیمت میں بھی گاہک پھنس جائے اگر عام دوکاندار سے لی جائے تو وہ یو ایس بی دوکاندار نے پہلے ہی کسی اسٹوڈنٹ سے کارڈ لے کر اور کاروائی مکمل کرکے نکلوائی ہوتی ہے گویا جو وہ اضافی پیسے لیتے ہیں وہ اس خدمت کے عوض ہوتے ہیں
ورنہ اگر اسٹوڈنٹ پیکج میں براہ راست پی ٹی سی ایل سے لی جائے تو پھر وہ ساری کاروائی آپ کو خود کرنا پڑے گی یعنی منظور شدہ یونی ورسٹی سے آپ کے نام جاری شدہ لیٹر ، اس کالج اور یونی ورسٹی کا شناختی کارڈ
ہم پیسے دے دیں گے یار جتنے چاہیے ان کو اب کون جائے سرٹیفیکٹ بلا بلا لینے ۔:D میں اسے کہہ دوں گا 10 ہزار لو اور جا کر لے آؤ بس بات ختم اپ سب کا بہت بہت شکریہ :bighug:
 

سویدا

محفلین
ابتدائی خرچہ مجھے تین ہزار ہی یاد پڑتا ہے کیونکہ اب کافی طویل عرصہ ہوگیا اس لیے جہاں تک یاد داشت کام دے رہی ہے تو تین ہزار تھے اضافی۔

خرچہ کے علاوہ باقی تمام باتیں تاحال صحیح اور مستند ہیں !!!!!!!!!!!!!!!
ان میں شک نہ کیا جائے
 

سویدا

محفلین
اگر وہ کراچی میں ہے تو اسٹوڈنٹ پیکج کے لیے معروف یونی ورسٹیز کے قرب وجوار میں جو پی سی او یا ایزی لوڈ والے ہیں ان سے جاکر معلوم کیا جائے
 

عسکری

معطل
ابتدائی خرچہ مجھے تین ہزار ہی یاد پڑتا ہے کیونکہ اب کافی طویل عرصہ ہوگیا اس لیے جہاں تک یاد داشت کام دے رہی ہے تو تین ہزار تھے اضافی۔

خرچہ کے علاوہ باقی تمام باتیں تاحال صحیح اور مستند ہیں !!!!!!!!!!!!!!!
ان میں شک نہ کیا جائے
ہاں جتنے لگیں گے لگا دے گی اور باقی لے ائے گی اور کیا انکل لگتا ہے جو اسے دے آئے گی :grin:
 

تلمیذ

لائبریرین
عام دوکانداروں کے پاس اسٹوڈنٹ پیکج والی یو ایس بھی مل جاتی ہے لیکن وہ اس کے اضافے پانچ یا چھ ہزار تک لیتے ہیں یعنی جس قیمت میں بھی گاہک پھنس جائے اگر عام دوکاندار سے لی جائے تو وہ یو ایس بی دوکاندار نے پہلے ہی کسی اسٹوڈنٹ سے کارڈ لے کر اور کاروائی مکمل کرکے نکلوائی ہوتی ہے گویا جو وہ اضافی پیسے لیتے ہیں

یعنی ہر محکمے کی طرح یہاں بھی جائز کام میں مشکلات کی بنا پر عوام کو ناجائز رقم خرچ کرنے کا راستہ دکھلایا جاتا ہے۔ یا اللہ، میرا ملک کب سیدھے راستے پر گامزن ہوگا!
 
ارے بھائی سو جی بی بہت ہوتی ہے ہمارے گھر میں روزانہ ویڈیو چیٹ ہوتی ہے باہر اور اسکے علاوہ میں اور میرا کزن کافی کچھ ڈائنلوڈ کر رہے ہوتے ہیں
لیکن پھر بھی سو جی بی عبور نہیں کرپائے ۔
میرا ایک اندازہ ہے کہ میں کوئی 25 سے 30 جی بی کا ڈیٹا مہینے میں ڈائنلوڈ کر لیتا ہوں یہ بہت ہے میرے خیال میں
وجی بھائی پہلے میرے پاس ایوو سادہ والی تھی اور انہیں نے اس پر 100 جی بی کی لمٹ لگا دی لیکن مجھے معلوم نہ ہوسکا اور میں نے بھلیکھے میں 13 دن میں 100 جی بی ڈاؤنلؤڈ کرلیا۔بعد میں پچھتانا پڑا اور نتیجہ یہ نکلا کہ نائٹرو خرید لی
 
گِل جی، معلومات دینے کے لئے شکریہ۔ اب تو آپ سے متفق ہونا پڑے گا کہ پی ٹی سی ایل کو آپ سے رابطہ کرنا چاہئے کیونکہ اتنی معلومات تو ان کے انجینئیروں سے بھی نہیں ملتیں، کئی مرتبہ پوچھ کے دیکھ لیا ہے۔
محفل کے ہمارے جیسے ارکان کے لئے آپ کا دم غنیمت ہے، صاحب۔ جزاک اللہ!
تمام بھائیوں کا شکریہ جنہوں نے اتنی اہم معلومات فراہم کیں۔۔ میں ایک ماہ بعد پاکستان جانے کے بارے سوچ رہا تھا۔ اور اسی کشمکش میں تھا۔ تو آپ بھائیوں نے میری بھی مشکل حل کردی۔ حسیب نذیر گِل بھائی کا بہت شکریہ۔ اتنی اہم معلومات فراہم کیں
جزاک اللہ۔یہ تو میرا فرض بنتا تھا کہ جتنا مجھے پتہ ہے اتنے آپ لوگوں کو بتا دوں
آگے آپکی مرضی;)
 
گذشتہ تین سال سے پی ٹی سی ایل ایوو میرے استعمال میں ہے
نائٹرو 3۔9 ایم بھی استعمال کی اور سادہ 3 ایم بی والی بھی
اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ تین ایم بی والی جو ہزار روپے مہینہ بل کے حساب سے ہے اور ان لمٹڈ ڈاون لوڈ وہ زیادہ بہتر ہے
نائٹرو بالکل واھیات اور بے کار ہے
تین ایم بی کا ماہانہ عام طور پر دو ہزار بل ہوتا ہے لیکن مخصوص کالج اور یونی ورسٹیز کے اسٹوڈنٹ کے لیے ماہانہ ایک ہزار ہے اور ان لمٹڈ ڈاون لوڈنگ کے ساتھ شروع میں تین مہینے تک دو ہزار بل کاٹا جاتا ہے
کیا ایوو 3 ایم بی والی جو یونیورسٹیز سٹوڈنٹس کو دی جاتی ہے اس پر ان لمیٹڈ ڈاؤنلوڈنگ ہے؟
ویسے ایوو 3 ایم بی والی پر 100 جی بی کی لمٹ 2 ماہ قبل ہی لگائی گئی ہے اس سے قبل یہ بھی ان لمیتڈ تھی
 
نائٹرو بھی تقریبا ایک سال سے زیادہ استعمال کی
ایک تو بل تین ہزار روپے ماہانہ اوپر سے مطلوبہ اسپیڈ حاصل کرنے کے لیے انتہائی احمقانہ جتن کرنے پڑتے تب کہیں جاکر کچھ اسپیڈ آتی
نائٹرو ہو یا عام پی ٹی سی ایل اس کی اسپیڈ جگہ اور وقت دونوں حساب سے بدلتی رہتی ہے
کوئی خاص وقت یا کوئی خاص جگہ سو فیصد تعیین کے ساتھ نہیں ہوتی کہ جہاں اسپیڈ صحیح اور مکمل آئے
اگر گذشتہ کل رات کسی جگہ اسپیڈ 6 ایم بی آرہی ہو تو آج اسی جگہ 1 ایم بی بھی نہیں مل رہی ہوتی
بہرحال عام پی ٹی سی ایل ایوو یو ایس بی اگر اسٹوڈنٹ پیکیج میں لی جائے تو وہ ماہانہ ہزار روپے کے حساب سے سستی پڑجاتی ہے
اور تین ایم بی والی یو ایس بی میں اکثر وبیشتر تین ایم بی کے قریب اسپیڈ مل ہی جاتی ہے
ویسے ایوو والی کی سروس سے فائدہ اٹھانے کیلیے آپکو مختلف تجربے کرنا پڑتے ہیں پھر جا کر آپ اس سے واقفیت حاصل کرلیتے ہیں اور کوئی بھی مشکل نہیں رہتی
میں نے اوپر ایک تصویر بھی شئیر کی تھی جس میں چند نشان ہیں۔دراصل میں نے اپنے میز پر 3 نشان لگا رکھے ہیں اگر ایک پر سپیڈ صحیح نہ آئے تو دوسرے پر کرلیتا ہوں اور سپیڈ ایک دم چھلانگ لگا کر اوپر پہنچ جاتی ہے
اور دوسرا چند مخصوص گھنٹوں میں ایوو کی سپیڈ میں کچھ فرق آتا ہے لیکن وہ بھی چھیڑ چھاڑ کرنے سے دور ہوجاتا ہے
ویسے ساری بات رسک لینے پر ہی ہے۔میں جب اپنے گاؤں میں ایوو لیکر آیا تھا تو کوئی اسکے نام سے واقف تک نہ تھا لیکن میں نے سراسر خطرہ مول لیا اور ایوو لے آیا اور آج تیز رفتار انٹرنیٹ استعمال کررہا ہوں اور مجھے دیکھتے ہوئے میرے گاؤں کے کئی لوگوں نے ایوو لی ہے۔اب یہ حال ہے کہ اگر کسی نے ایوو لینی ہو تو وہ سیدھا میرے پاس مشورہ لینے آتا ہے

اور حرف آخر یہ ہے کہ میں ایوو کو کئی جگہوں پر استعمال کرچکا ہوں۔ایک دفعہ میں عارفوالا کے ایک گاؤں میں گیا وہاں ایوو نے بہترین سروس دی۔حالانکہ عارفوالا ایک بیکورڈ سا علاقہ ہے اور لوگوں کو وائی ٹرائب کے نام تک کا نہیں پتہ۔
ایک دو اور جگہوں پر بھی ایوو بہترین رہی تو پھر میں وائی ٹرائب یا وطین کو ایوو پر ترجیح کیوں دوں؟؟؟؟؟؟
کیا وائی ٹرائب یا وطین میرے گاؤں میں سروس فراہم کرتے ہیں؟؟
کیا وائی ٹرائب کا بھی نیٹ ورک اتنا سٹرانگ ہے جتنا پی ٹی سی ایل کا؟
پنجابی کی ایک مثال ہے "جِدی کھائیے باجری اودی بھریے حاضری"۔میرا ھی یہی حال ہے
 

عسکری

معطل
جذباتی ہو گئے پا جی ۔ھھھھھھھھھھ آپ کا تجربے سے ہمیں جو فائدہ ہوا ہے اس پر ہم کبھی آپکی دعوت کریں گئ وہاں آ کر جناب
 

الف عین

لائبریرین
آئی ٹی کے سوال و جواب میں پاکستانی موبائل سروس کا مباحثہ!!
بہر حال پتہ یہ چلا کہ پاکستان میں یہ سروس کافی مہنگی ہے۔ میں تو ابھی علی گڑھ میں یہاں کی ڈوکومو کی سروس استعمال کر رہا تھا، جس میں 250 روپئے میں ایک ماہ تک ا جی بی ڈیٹا مل رہا تھا اور اضافی 250 روپئے کا ہی ٹاک ٹائم؟
یہ مزید بتا دوں کہ پہلے میں نے Idea کا net setter 7.2 mB/s لیا تھا اکتوبر 2011 میں 1400 روپئے میں، جس کا مفت 3G ڈیٹا 6 جی بی ایک ماہ میں کنزیوم کرنا تھا۔(اب یہ بھی آٹھ سو روپئے کا ہے)۔ اس کے بعد یہ expire ہو گئی، میں نے ڈیڑھ سو روپئے میں اسے unlock کروایا، اور علی گڑھ میں ڈوکومو کا سِم ڈال کر دو ماہ تک 3G استعمال کیا۔ وہاں بھی ان لاک ہو سکتا ہو گا (ویسے خود بھی کیا جا سکتا ہے، اس کے ٹولس ڈاؤن لوڈ کر کے، یہ دیکھ لیں کہ ڈوائس کون سی ہے، Huwai یا کوئی اور، کس ماڈل کی۔ اس کے حساب سے۔ GSM کی ڈوائس آسانی سے بریک ہو جاتی ہے، بہ نسبت CDMA کے۔اس کے بعد آپ کسی بھی موبائل کا کوئی بھی سِم دال کر استعمال کر سکتے ہیں۔ سپیڈ اگر ضروری نہ ہو تو 95 سے 99 روپئے ہر ماہ میں 2G کا ایک تا 2.5 GB کا پیک ملتا ہے، ختم ہو جائے ایک ماہ سے پہلے تو پھر ڈلوا لیں! ویسے یہاں 3G - 4G بھی دستیاب ہے۔ 4 جی ظاہر ہے کہ اور بھی مہنگی ہے۔
بہر ھحال یہ ہندوستان کے حساب سے، پاکستان میں اس قسم کا جو بھی ہوتا ہو۔ 3 جی تو ابھی تک پہنچا نہیں وہاں شاید۔
 

تلمیذ

لائبریرین
ہندوستان میں تو انٹرنیٹ یہاں کی نسبت کافی سستا ہے۔
3 جی ابھی تک ہمارے ہاں نہیں پہنچا۔ اس کے ّجانے سے حالات شاید کچھ بہتر ہو جائیں۔
 
Top