نائٹرو بھی تقریبا ایک سال سے زیادہ استعمال کی
ایک تو بل تین ہزار روپے ماہانہ اوپر سے مطلوبہ اسپیڈ حاصل کرنے کے لیے انتہائی احمقانہ جتن کرنے پڑتے تب کہیں جاکر کچھ اسپیڈ آتی
نائٹرو ہو یا عام پی ٹی سی ایل اس کی اسپیڈ جگہ اور وقت دونوں حساب سے بدلتی رہتی ہے
کوئی خاص وقت یا کوئی خاص جگہ سو فیصد تعیین کے ساتھ نہیں ہوتی کہ جہاں اسپیڈ صحیح اور مکمل آئے
اگر گذشتہ کل رات کسی جگہ اسپیڈ 6 ایم بی آرہی ہو تو آج اسی جگہ 1 ایم بی بھی نہیں مل رہی ہوتی
بہرحال عام پی ٹی سی ایل ایوو یو ایس بی اگر اسٹوڈنٹ پیکیج میں لی جائے تو وہ ماہانہ ہزار روپے کے حساب سے سستی پڑجاتی ہے
اور تین ایم بی والی یو ایس بی میں اکثر وبیشتر تین ایم بی کے قریب اسپیڈ مل ہی جاتی ہے
ویسے ایوو والی کی سروس سے فائدہ اٹھانے کیلیے آپکو مختلف تجربے کرنا پڑتے ہیں پھر جا کر آپ اس سے واقفیت حاصل کرلیتے ہیں اور کوئی بھی مشکل نہیں رہتی
میں نے اوپر ایک تصویر بھی شئیر کی تھی جس میں چند نشان ہیں۔دراصل میں نے اپنے میز پر 3 نشان لگا رکھے ہیں اگر ایک پر سپیڈ صحیح نہ آئے تو دوسرے پر کرلیتا ہوں اور سپیڈ ایک دم چھلانگ لگا کر اوپر پہنچ جاتی ہے
اور دوسرا چند مخصوص گھنٹوں میں ایوو کی سپیڈ میں کچھ فرق آتا ہے لیکن وہ بھی چھیڑ چھاڑ کرنے سے دور ہوجاتا ہے
ویسے ساری بات رسک لینے پر ہی ہے۔میں جب اپنے گاؤں میں ایوو لیکر آیا تھا تو کوئی اسکے نام سے واقف تک نہ تھا لیکن میں نے سراسر خطرہ مول لیا اور ایوو لے آیا اور آج تیز رفتار انٹرنیٹ استعمال کررہا ہوں اور مجھے دیکھتے ہوئے میرے گاؤں کے کئی لوگوں نے ایوو لی ہے۔اب یہ حال ہے کہ اگر کسی نے ایوو لینی ہو تو وہ سیدھا میرے پاس مشورہ لینے آتا ہے
اور حرف آخر یہ ہے کہ میں ایوو کو کئی جگہوں پر استعمال کرچکا ہوں۔ایک دفعہ میں عارفوالا کے ایک گاؤں میں گیا وہاں ایوو نے بہترین سروس دی۔حالانکہ عارفوالا ایک بیکورڈ سا علاقہ ہے اور لوگوں کو وائی ٹرائب کے نام تک کا نہیں پتہ۔
ایک دو اور جگہوں پر بھی ایوو بہترین رہی تو پھر میں وائی ٹرائب یا وطین کو ایوو پر ترجیح کیوں دوں؟؟؟؟؟؟
کیا وائی ٹرائب یا وطین میرے گاؤں میں سروس فراہم کرتے ہیں؟؟
کیا وائی ٹرائب کا بھی نیٹ ورک اتنا سٹرانگ ہے جتنا پی ٹی سی ایل کا؟
پنجابی کی ایک مثال ہے "جِدی کھائیے باجری اودی بھریے حاضری"۔میرا ھی یہی حال ہے