خالد محمود چوہدری
محفلین
نئی نسل کے چپ سیٹ میں ہیکسا کور سی پی یو استعمال کیا جا سکتا ہے
ایپل نے اپنے تازہ ترین متعارف کرائے گئے فلیگ شپس آئی فون 6 ایس(تفصیلات اس صفحے پر) اور آئی فون 6 ایس پلس(تفصیلات اس صفحے پر) میں نئے اے 9 چپ سیٹ متعارف کرایا ہے، جس کی کارکردگی اے 8 سے کہیں زیادہ ہے۔ اے 9 کو ابھی لانچ ہوئے مہینا بھی نہیں گذرا کہ اے 10 کے بارے میں افواہیں سامنے آنا شروع ہوگئی۔چینی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایپل کی 2016 میں متعارف کرائی جانے والی ڈیوائسز میں اے 10 چپ سیٹ متعارف کرایا جائے گا ، جس کی کارکردگی اے 9 سے بھی بہت بڑھ کر ہوگی۔کہا جا رہا ہے کہ ایپل اے 10 ایس او سی میں ہیکسا کور (6 کور سی پی یو) استعمال کرے گا۔
اب تک ایپل زیادہ سے زیادہ 3 کورز استعمال کر رہا ہے۔اسی وجہ سے ایپل کی چپ، ملٹی کور اینڈریوڈ ڈیوائس کے مقابلے میں بینچ مارک پر کم سکور حاصل کرتی ہیں۔اے 10 کو 14 این ایم یا 10 این ایم پروسس پر بنایا جائے گا۔اے 10 بنانے کے لیے ایپل سام سنگ سے معاہدہ کر سکتا ہے تاہم ایپل اور ٹی ایس ایم سی یا انٹل کے درمیان شراکت داری بھی ممکن ہے۔
ابھی تو اے 10 کی تیاری ابتدائی مراحل میں بھی داخل نہیں ہوئی ہوگی۔ اگر اے 10 میں ہیکسا کور چپ سیٹ کی افواہ درست بھی ہے تو اس کے لانچ ہونے تک اس میں بہت سے بنیادی تبدیلیاں ہو سکتی ہیں