ایپل کی جانب سے نئے برقی اخبار کی تیاری؟

نبیل

تکنیکی معاون
غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق ایپل کی جانب سے اخبارات کی برقی اشاعت کے لیے ایک نئی ڈیوائس کی تیاری جا رہی ہے جس میں آئی فون کاہی آپریٹنگ سسٹم استعمال ہوگا البتہ اس کا سائز 10.7 انچ ہوگا۔ اس نئی ڈیوائس کی تیاری کے ساتھ ساتھ ایپل اخبارات شائع کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ کونٹینٹ ڈیلیوری کے سلسلے میں معاملات طے کر رہا ہے۔ اگر ایپل واقعی بر وقت ایسی ڈیوائس تیار کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو اسے آئی فون جیسی کامیابی نصیب ہو سکتی ہے کیونکہ ابھی تک اس قسم کی مارکیٹ میں اس طرح کی فیچرز رکھنے والی کوئی ڈیوائس موجود نہیں ہے۔ مائیکروسوفٹ اگر ایسی کوئی ڈیوائس تیار کر بھی پایا تو اسے مارکیٹ میں لانے میں کافی دیر لگ سکتی ہے۔

حوالہ جات:

The Apple tablet, rumor or reality?
Apple tablet will 'redefine print,' says rumor mill
 

arifkarim

معطل
شکریہ۔ اس قسم کی ڈیوائسز بنانے کے بارہ میں بہت سی نجی کمپنیاں بہت عرصہ سے کام کر رہی ہیں۔ بس یہ بزرگ جنریشن چلی جائے، اسکے بعد اخبارات ویسے ہی ختم ہو جانے ہیں!
 
Top