ایچ ٹی ایم ایل صفحات کی ٹیمپلیٹ !

شکیب

محفلین
ایچ ٹی ایم ایل میں ایک لے آؤٹ بنایا گیا، اب میں چاہتا ہوں کہ بہت سے صفحات میں لے آؤٹ تو وہی رہے، البتہ صرف متن بدلتا رہے ، جیسا کہ بلاگر یا ورڈپریس کی ٹیمپلیٹس میں ہوتا ہے۔ اس کے لیے ٹیمپیلٹ کیسے بنائی جاسکتی ہے کہ باقی سب اسٹیٹک رہے اور صرف متن بدلے، ورنہ ہر مرتبہ سارا کوڈ کاپی کرنا پڑے گا۔ کسی بدلاؤ کے کرنے پر ہر پیج میں بدلاؤ کی دقت اٹھانی پڑے گی۔
لے آؤٹ کی تصویر آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔
 

زیک

مسافر
کنٹنٹ مینجمنٹ سافٹویر کے آنے کے بعد سے سٹیٹک صفحات پر کام نہیں کیا مگر اکثر ویب ڈیزائن پروگرامز میں یہ سہولت ہونی چاہیئے۔
 

شکیب

محفلین
کنٹنٹ مینجمنٹ سافٹویر کے آنے کے بعد سے سٹیٹک صفحات پر کام نہیں کیا مگر اکثر ویب ڈیزائن پروگرامز میں یہ سہولت ہونی چاہیئے۔
بلاگ اسپاٹ پر یہ کام کیا جاسکتا ہے؟یعنی دوسرے لفظوں میں، کیابلاگ اسپاٹ وغیرہ میں اپنی بنائی ہوئی ایچ ٹی ایم ایل÷ سی ایس ایس لے آؤٹ کو as a template ڈالا جاسکتا ہے؟ یا پھر کسی ٹمپلیٹ کو ایڈٹ کرنا پڑے گا؟
 
اس چیز کا فائدہ تب ہے جب آپ ایک عدد ویب سائٹ بنا کر بھول جانا چاہتے ہوں۔
ڈائنیمک ویب سائٹ میں ہیڈر، فوٹر اور سائڈ بارز وغیرہ وہی رہتے ہیں۔ البتہ ہر کلک پر مطلوبہ "کانٹینٹ" کا مخصوص حصہ لوڈ ہو کر سامنے آجاتا ہے۔
اب یہی سائٹ بلاگ سپاٹ پر بھی چل سکتی ہے، اور ورڈ پریس پر بھی۔ کیونکہ ان سب کے لیے بنیادی ڈھانچہ ایسا ہی ہوتا ہے۔ اس کے بعد اسے مطلوبہ کانٹینٹ مینیجمنٹ مثلاً بلاگر یا ورڈ پریس وغیرہ کے سٹینڈرڈ پر ڈویلپ کرنا پڑتا ہے۔
 
Top