ایڈمن حضرات سے سوال

قیصرانی

لائبریرین
ذیل میں‌ میں‌ 5 تصاویر دے رہا ہوں۔ اس میں‌ موجود باکس کو دیکھیں، اس میں آپ کو پروفائل اور رجسٹریشن کی معلومات والے کالم ایک دوسرے پر اوور رائٹ دکھائی دیں گے۔ جب میں پروفائل کے کالم میں موجود لنکس پر ماؤس کو حرکت دیتا ہوں تو وہ رجسٹریشن والا کالم بائیں طرف حرکت کرتا ہے۔ اسی طرح حرکت کرتے کرتے یہ دونوں الگ الگ ہو جاتے ہیں

ونڈوز ایکس پی میڈیا سینٹر ایڈیشن ہے۔ مانیٹر کی سکرین ریزولوشن 1024x768 ہے اور کلر ڈیپتھ 32 بٹ۔ براؤزر موذیل فائر فاکس ہے اور اس کا ورژن 7۔0۔5۔1 ہے
 

قیصرانی

لائبریرین
One.jpg
 

دوست

محفلین
مجھے ویسے مزہ آتا ہے اس پر ماؤس گھما کر۔ :lol: :lol: :lol: :lol:
اس لیے کبھی اس خرابی کی نشاندہی نہیں‌کی۔
 

قیصرانی

لائبریرین
اس کے علاوہ یہ دیکھیں۔ ایک دھاگے پر میں‌نے پوسٹ کی، اس سے پہلے یہ بالکل نارمل سکرین میں تھا۔ میرا پیغام چند الفاظ پر مشتمل ہے، پر پورا دھاگہ ہی آدھے کے قریب بائیں طرف سکرین سے نکل گیا ہے :(
 

الف عین

لائبریرین
اوپیرا میں بھی اکثر ہوتا ہے اور میں ونڈوز کی چوڑائ پر فٹ کریں کا بٹن دبا دیتا ہوں۔ ترجیحات اور پروفائل کا میں یہ سمجھ رہا تھا کہ یہ سٹائل رکھی گئ ہے کہ بائیں سے دائیں دیوار سرکتی جاتی ہے۔ بلکہ پردہ اٹھتا ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
اعجاز اختر نے کہا:
ترجیحات اور پروفائل کا میں یہ سمجھ رہا تھا کہ یہ سٹائل رکھی گئ ہے کہ بائیں سے دائیں دیوار سرکتی جاتی ہے۔ بلکہ پردہ اٹھتا ہے۔
جی بالکل، پہلے میں‌بھی یہی سمجھا، لیکن پھر انٹرنیٹ ایکسپلورر میں دیکھا تو یہ بالکل نارمل تھا۔ اس لیے سوال پوچھ ہی لیا
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

بھائی، تین چاردن ہوگئے ہیں کہ جب بھی میں آن لائن ہوتاہوں تومہمان کے طورپرآن لائن ہوتا۔ میں نے ہردفعہ لاگ ان کاآپشن آن کیاہواہے اورمہمان کی وجہ سے میں پچھلی پوسٹیں پڑھ نہیں سکتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :cry:
براہ مہربانی بتائیں کہ اس پرابلم سے کیسے چھٹکاراملے گا۔


والسلام
جاویداقبال
 
Top