ایڈوبی سی ایس 5 کے بارے میں ایک سوال

نبیل

تکنیکی معاون
میرا ایڈوبی پراڈکٹس کے ایکسپرٹس سے ایک سوال ہے کہ کیا ایڈوبی سی ایس 5 کے عام ورژن میں ہی اردو کی سپورٹ مل جائے گی یا اس کے لیے اس کا مڈل ایسٹرن ورژن درکار ہوگا؟
 
محمدصابر

محفلین
سی ایس ورژن ۴ مڈل ایسٹرن کو جب پہلی دفعہ انسٹال کیا تو کچھ دنوں تک تو دائیں سے بائیں سپورٹ ٹھیک رہی پھر اچانک غائب ہو گئی اور سارے ہتھکنڈے آزمانے کے بعد بھی واپس نہ آئی۔ آخر کار دوبارہ انسٹال کرنا پڑا۔ جس سے مجھے یہ لگا کہ یہ سپورٹ سارے ورژنز میں موجود ہوتی ہے بس ایڈوبی کسی چیک باکس کو ایکٹو کر کے نیا ورژن تیار کر لیتا ہے۔
سی ایس ۵ مڈل ایسٹرن میں اُردو کی سپورٹ بہت ہی زبردست ہے۔
 
arifkarim

معطل
میرا خیال ہے مڈل ایسٹرن ضروری ہے۔ لیکن ہو سکتا ہے کوئی خفیہ فیچر ہو جیسا کہ ایک بار dxgraphics بھائی نے بتایا تھا۔
 
dxbgraphics

محفلین
میرے خیال میں ایڈوبی کے ڈیفالٹ بلینک پیج کو عربک سورس enabledبلینک پیج سے ری پلیس کرنے کے بارے میں پروگرامر حضرات کچھ کر سکتے ہیں۔یعنی ڈیزائنر کو کسی عربی فائل اوپن کرنے کی ضرورت ہی پیش نہ آئے ۔ یہی عربک سورسڈ فائل کو اس کے ڈیفالٹ بلینک پیج سے ری پلیس کر دیا جائے۔
 
باذوق

محفلین
سی ایس ورژن ۴ مڈل ایسٹرن کو جب پہلی دفعہ انسٹال کیا تو کچھ دنوں تک تو دائیں سے بائیں سپورٹ ٹھیک رہی پھر اچانک غائب ہو گئی اور سارے ہتھکنڈے آزمانے کے بعد بھی واپس نہ آئی۔ آخر کار دوبارہ انسٹال کرنا پڑا۔ جس سے مجھے یہ لگا کہ یہ سپورٹ سارے ورژنز میں موجود ہوتی ہے بس ایڈوبی کسی چیک باکس کو ایکٹو کر کے نیا ورژن تیار کر لیتا ہے۔
سی ایس ۵ مڈل ایسٹرن میں اُردو کی سپورٹ بہت ہی زبردست ہے۔
cs4 (مڈل ایسٹرن) میں بالکل یہی مسئلہ میرے ساتھ بھی درپیش ہے۔ شروع میں عربی اور اردو کے لیے rtl کی سپورٹ تھی مگر اب غائب ہے۔
 
dxbgraphics

محفلین
سی ایس ۵ مڈل ایسٹرن کے بعد اب سی ایس ۴ کی ضرورت باقی نہیں رہی۔
حیرت کی بات ہے کہ سی ایس ۴ مڈی ایسٹ کی چابی آج تک نہیں ملی جبکہ سی ایس ۵ ورژن بمعہ چابی باسانی مل گیا۔;)
 
arifkarim

معطل
سی ایس ۵ مڈل ایسٹرن کے بعد اب سی ایس ۴ کی ضرورت باقی نہیں رہی۔
حیرت کی بات ہے کہ سی ایس ۴ مڈی ایسٹ کی چابی آج تک نہیں ملی جبکہ سی ایس ۵ ورژن بمعہ چابی باسانی مل گیا۔;)

یہ اسلئے کہ سی ایس 4 ٹیکنیکلی ایک بکواس پروگرام تھا۔
 
Top