ٹپس اور ٹرکس ایڈ‌ سینس کا ایک گُر

جہانزیب

محفلین
ان دو روابط (پہلا ربط، دوسرا ربط) پر علیحدہ علیحدہ کلک کر کے چلنے والے ایڈز کا جائزہ لیں ۔ پہلے ربط پر اشتہارات درست نہیں چل رہے ہیں، جبکہ دوسرے ربط پر بالکل درست چل رہے ہیں ۔ پچھلے ایک ہفتہ سے میرے بلاگ پر ایڈسینس کے اشتہارات آ رہے تھے ، لیکن کبھی چلتے تھے کبھی نہیں۔ آج میں نے ورڈپریس کے پرمالنکس کو بدل کر کسٹم لنک بنائے ہیں اور تب اشتہارات بالکل ٹھیک چل رہے ہیں ۔ آپ نے غور کیا ہوگا کہ اوپر دونوں روابط میں ایک ہی تحریر ہے مگر کسٹم لنک والے ربط پر اشتہار تحریر کے مطابق نظرآ رہے ہیں، دوسرے ربط پر گوگل نے تکا مارا ہے ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ جہانزیب۔ اتفاق سے مجھے دونوں روابط پر اشتہارات میں کوئی فرق محسوس نہیں ہوا۔ ہو سکتا ہے کہ تھوڑی دیر بعد براؤز کرنے پر اشتہار ٹھیک نظر آنے لگیں۔
اور یہ ٹپ ورڈپریس کے یوزرز کے لیے زیادہ کارآمد ثابت ہوگا۔
 

جہانزیب

محفلین
نبیل شاید جیوگرافک لوکیشن کی وجہ سے ایسا ہو، لیجئے اس کے لئے میں دونوں سکرین شاٹ یہاں لگا رہا ہوں ۔

screenshot1575161515851pn5.png


screenshotmozillafirefobu6.png
 
Top