ایکس مین - اپاکولیپس

دوست

محفلین
موت، تباہی ، ہر فلم میں ایک نئی مصیبت۔ ماروِل کی اربوں ڈالر کی فلمیں آدھ گھنٹے سے زیادہ دیکھ لیں تو متلی کرنے لگتی ہیں۔
 
یاز

محفلین
یہ فلم آج ریلیز ہوئی تو دیکھ رہے ہیں۔ کیا کوئی اور بھی اس میں دلچسپی رکھتا ہے؟
یاز زیک شہزاد وحید

شکریہ جناب۔ میں نے ابھی تک تو ایکس مین سیریز کی کوئی مووی نہیں دیکھی۔ ارادہ ہے کہ کبھی موڈ بنا تو ابھی تک کی سب اقساط یکبارگی ہی دیکھی جائیں۔
 
زیک

مسافر
ظاہر ہے ایکس مین کی تمام فلمیں دیکھ رکھی ہیں تو یہ بھی دیکھیں گے۔

ایک وقت تھا کہ فلمیں امریکہ میں پہلے اور باقی دنیا میں بعد میں ریلیز ہوتی تھیں۔ اب لگتا ہے امریکہ میں لیٹ ریلیز ہوتی ہیں۔ ایک ہفتہ پڑا ہے ابھی یہاں آنے میں۔
 
محمد وارث

لائبریرین

کیا اس کی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ انٹرنیشنل مارکیٹ شیئر زیادہ ہوتا ہے اور امریکن شائقین کا انتظار بڑھا کر یہاں بھی شیئر زیادہ کیا جائے۔
 
شاید ایک وجہ یہ بھی ملحوظ ہو کہ اگر امریکہ میں پہلے ریلیز ہو گئی تو ایشیا میں کثیر تعداد نے کیمرہ پرنٹ والے ٹورنٹ سے ہی کام چلا لینا ہے۔
 
arifkarim

معطل

شاید کیونکہ ابھی فلم شروع ہونے سے پہلے خاص طور پر دھمکیاں دی گئیں تھیں کہ اگر کوئی فلم کی ریکارڈنگ کرتا پکڑا گیا تو اسکا فون یا کیمرہ ضبط کر لیا جائے گا
 
arifkarim

معطل
ظاہر ہے ایکس مین کی تمام فلمیں دیکھ رکھی ہیں تو یہ بھی دیکھیں گے۔

ایک وقت تھا کہ فلمیں امریکہ میں پہلے اور باقی دنیا میں بعد میں ریلیز ہوتی تھیں۔ اب لگتا ہے امریکہ میں لیٹ ریلیز ہوتی ہیں۔ ایک ہفتہ پڑا ہے ابھی یہاں آنے میں۔
کپتان امریکہ والی غلطی دوبارہ نہیں دوہرائی اور اینڈ کریڈس والا سین بھی دیکھ لیا۔ اچھی کہانی تھی البتہ ولین روایتی طور پر کافی بونگا نکلا
 
لاریب مرزا

محفلین
دوستوں کے ساتھ دوبارہ سینما کا پروگرام بن رہا ہے، لیکن اس ہفتے سب انگلش موویز ریلیز ہو رہی ہیں سینما میں۔۔ اور کوئی دوست انگلش مووی دیکھنے کو نہیں مان رہی ہے کہ زیادہ مار دھاڑ ہی پائی جاتی ہے ان میں۔۔ ہم نے لسٹ میں سے ایکس مین کی تجویز دی لیکن رد ہو گئی۔۔ :cautious:
 
Top