میرے سے تو ایسا سوال پوچھا کہ جو یہاں بیان نہ کرنا ہی بہتر ہے ۔جیسا کہ میرا بتانے کے باوجود کے میرا کردار حقیقی ہے۔
اس کا سوال تھا کہ آپ کے کردار کو ہیری پورٹر سے کوئی تعلق ہے کیا
ارے کمال ہو گیا، سوال آپ پوچھ رہی تھیں، ذہن وہ آپ کے میاں کا پڑھ رہا تھامیں نے اپنے میاں صاحب کا سوچا تو اس نے مجھ سے گندے گندے سوال کرنا شروع کر دے
کمینا
اس میں اس کے سوال کا جواب دینے میں غلطی ہوسکتی ہے کیونکہ وہ کرکٹر پر ملک ضرور کنفرم کرتا ہے۔میں نے پونٹنگ سوچا اس نے سچن بتایا
سوالات پر روشنی ڈالی جائے-میں نے اپنے میاں صاحب کا سوچا تو اس نے مجھ سے گندے گندے سوال کرنا شروع کر دے
کمینا
کچھ ایسا ہی ابھی فرنچ اوپن میں یوجینی بوچارڈ کامیچ دیکب رہا تو اسی کا پوچھا پھر بقول دلجیت دوسانجھ صاب " سافٹوئر پائی بونتلا گئے"کچھ مزید ٹرائیز کے بعد اندازہ ہوا ہے کہ اگر سوفٹ ویئر کو ابتدائی کچھ سوالات کے جوابات توقع کے مطابق نہ مل پائیں تو سوفٹ ویئر بوکھلا جاتا ہے اور عجیب و غریب سوال پوچھنے لگتا ہے۔
21ویں سوال پر جواب بتلایا سوال یوں تھا-جے وردھنے کی داڑھی نہیں ہے نا۔ شاید اس لئے ۔
نہیں اس نے صرف اتنا پوچھا تھا کہ کیا وہ پلیئر ممبئ انڈینس کے لئے کھیل چکا ہےاس میں اس کے سوال کا جواب دینے میں غلطی ہوسکتی ہے کیونکہ وہ کرکٹر پر ملک ضرور کنفرم کرتا ہے۔
میں نے ایک کرکٹر کا سوچ کے شروعات کی۔ جونہی یہ ایکی نیٹر پاکستان اور سپورٹس تک پہنچا، پہلا سوال ہی یہ ڈالا کہ کیا آپ کے کیریکٹر کی داڑھی ہے؟
میں نے بھی محمد یوسف سوچا تھا۔ اس نے شاہد آفریدی نکال دکھایا ۔
یہ بھی اوور اسمارٹ بنتے ہوئے جلدی جواب دے دیتا ہے۔داڑھی تو ماشاءاللہ سے کئی کھلاڑیوں کی ہے اسلئے بیچارا بوکھلا گیا ہوگا۔
اگر آپ کو یاد ہو، مگر آپ کو کہاں یاد ہوگا یہ بہت پرانی بات ہے، قریش پور، عبید اللہ بیگ اور افتخار عارف "کسوٹی" کے نام سے پی ٹی وی پر یہی پروگرام کیا کرتے تھے۔ اب کچھ ماہ قبل ہی میں اپنے بچوں کے ساتھ بھی یہی کھیل رہا تھا، دس سوالوں میں انکی سوچی ہوئی شخصیت بوجھنا میرے ذمے تھی