Imran Niazi
محفلین
اسلام و علیکم !!!
اساتذہءِ محترم مجھے تو نہیںپتا کہ یہاں آزاد نظم کواصلاح کے لیئے پیش کرنا ٹھیک بھی ہے کہ غلط ہے،
بس لکھی تو آپ کی رائے لینا ضروری سمجھا اگر غلطی ہو گئی ہے تو پیشگی معذرت،،،
اساتذہءِ محترم مجھے تو نہیںپتا کہ یہاں آزاد نظم کواصلاح کے لیئے پیش کرنا ٹھیک بھی ہے کہ غلط ہے،
بس لکھی تو آپ کی رائے لینا ضروری سمجھا اگر غلطی ہو گئی ہے تو پیشگی معذرت،،،
سنو ! کچھ بات کرنی ہے،
مجھے تم سے اکیلے میں،
سنو ! تم جان ہو میری
تمہیںکیسے بتاؤں میں ؟
سنو ! تم دور مت جانا
اکیلے مرّ ہی جاؤں گا
زمانے کی رہِ تاریک میں،
میںڈرّ ہی جاؤں گا
تمہارا ساتھ ہے تو زندگی پہ ناز ہے مجھ کو
سنو ! قائم اسے رکھنا
مجھے تنہا نیںکرنا ،
اگر مجبور ہو جاؤ تو بس اتنا کرم کرنا
کہ جب بھی چھوڑنا چاہو
تو مجھکو زہر دے دینا
تمہا رے بن تو اچھا ہے،
بکھر کر، ٹوٹ کر، تنہا، اکیلے زندگی کی راہ پہ
دو گام چلنے سے ذرا پہلے،
تمارے قرب کی ٹھنڈی ہواؤں میں،
تری زلفوں کی چھاؤں میں، یہ سانسیںختم ہو جائیں
مگر !
اچھا تو ہے جاناں !
ہمارے ساتھ ہی رہنا،
ہمارا مان بن کر تم،
ہماری جان بن کر تم،،،،،،،