ایک اور اپگریڈ!

نبیل

تکنیکی معاون
[مکمل] ایک اور اپگریڈ!

السلام علیکم،


وی بلیٹن کا ورژن 3.6.8 ریلیز ہو گیا ہے۔ میں کوشش کروں گا کہ آج یا کل میں محفل فورم کو اس نئے ورژن پر اپگریڈ کر دوں۔ میں آپ کو پیشگی اطلاع کر رہا ہوں تاکہ آپ فورم کو آف لائن دیکھ کر پریشان نہ ہوں۔ میں امید کرتا ہوں کہ اس اپگریڈ کے کام میں زیادہ دیر نہیں لگے گی۔

والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
جی مکی، آج میری چھٹی ہی ہے اور ویک اینڈ پر ہی کچھ وقت نکالنا ممکن ہے۔ میں دو گھنٹے بعد ہی یہ کام شروع کرنے والا ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

خواتین و حضرات، میں فورم اپگریڈ کرنے لگا ہوں۔ جو دوست اس وقت آنلائن ہیں، ان سے معذرت چاہتا ہوں کہ اب سے کچھ دیر تک کے لیے فورم آفلائن چلی جائے گی۔ میری کوشش ہوگی کہ جلد از جلد یہ کام مکمل کر پاؤں۔ اس وقت تک کے لیے خدا حافظ۔

والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

آپ سب کو مبارک ہو، اپگریڈ کا بنیادی کام مکمل ہو گیا ہے اور فورم بھی ٹھیک چل رہا ہے۔ ٹیمپلیٹس میں کچھ ردوبدل کا کام باقی رہ گیا ہے، وہ میں جلد ہی کر لوں گا۔ اس کے لیے فورم کو آفلائن رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔

والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،


آپ سب دوستوں کا شکریہ۔

عبدالرحمن، vbulletin_textedit.js میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

اعجاز اختر صاحب، توجہ دلانے کا شکریہ۔ میں نے نئے ورژن کی تمام فائلیں پرانی فائلوں پر اوور رائٹ کر دی تھیں۔ میں جلد ہی لوگو کو بھی بدل دوں گا۔

والسلام
 

ابوشامل

محفلین
منتظمین صاحبان! فورم کے اوپر لکھا گیا "اردو محفل" بہت کٹا پھٹا اور عجیب صورت میں ہے، کیا اسے مزید بہتر اور صاف نہیں بنایا جا سکتا؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
ابو شامل، اگر آپ کو یاد ہو تو محفل فورم کے پرانے سیٹ اپ کے لیے برادرم راسخ نے ایک لوگو تیار کیا تھا۔ میں نے اس میں سے کچھ گرافک extract کر لی ہے۔ مجھے اعتراف ہے کہ یہ لوگو اس طرح اچھا نہیں لگ رہا۔ لیکن میں لوگو کو چھوڑ کر کسی بہتر متبادل سٹائل کی تلاش میں ہوں۔
 

ابوشامل

محفلین
اس سلسلے میں میں آپ کی کوئی مدد کر سکتا ہوں؟ یعنی اگر کوئی خوبصورت سا بینر بنا دیا جائے تو کیسا رہے گا؟ جواب کا منتظر ہوں
 

نبیل

تکنیکی معاون
ابوشامل، نیکی اور پوچھ پوچھ۔۔ ;)

اگر آپ ہیڈ گراف تیار کرنے پر راضی ہو ہی رہے ہیں تو مختلف زمرہ جات کے لیے علیحدہ علیحدہ گرافک تیار کر دیں۔ خاص طور پر ہمیں لائبریری پراجیکٹ کے لیے گرافکس کی اشد ضرورت ہے۔ اس میں نثر ، شاعری اور گوشہ اطفال سے مناسبت رکھنے والے ہیڈر اگر تیار ہو جائیں تو کیا ہی بات ہے ۔۔ :)

اور کریں آفر۔۔:grin:
 

ابوشامل

محفلین
برادر نبیل فی الحال تو میں ویب سائٹ کا بالائی بینر تیار کر سکتا ہوں، لیکن کیونک مجھے ویب سائٹ اور اس کے گرافکس کا کوغی خاص تجربہ نہیں اس لیے مجھے یہ بتا دیں کہ ہیڈر کس فارمیٹ میں اور کس سائز میں درکار ہوگا؟ اور متعلقہ تکنیکی معلومات بھی دے دیں تو کام میں آسانی ہوگی۔
 

ابوشامل

محفلین
برادر نبیل! فی الحال تو میں ویب سائٹ کا بالائی بینر تیار کر سکتا ہوں، لیکن کیونک مجھے ویب سائٹ اور اس کے گرافکس کا کوئی خاص تجربہ نہیں اس لیے مجھے یہ بتا دیں کہ ہیڈر کس فارمیٹ میں اور کس سائز میں درکار ہوگا؟ اور متعلقہ تکنیکی معلومات بھی دے دیں تو کام میں آسانی ہوگی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ابوشامل، آپ نے اپنے گھر کی شفٹنگ کا ذکر کیا تھا، میں نے اسی لیے آپ سے مزید کوئی کام کہنا مناسب نہیں سمجھا۔ :rolleyes:

ہیڈر کی اونچائی 100 پکسلز ہونی چاہیے۔ بہتر ہوگا کہ آپ ہمیں مختلف ہیڈر کی psd فائل مہیا کر دیں تاکہ ہم ان میں اپنی مرضی سے تبدیلیاں کرتے رہیں۔ اس کی ضرورت ہمیں اس وقت پڑے گی جب ہم مختلف تھیمز اور مختلف سکرین سائز کا استعمال کریں گے۔
 
Top