ایک اور جسارت:برائے اصلاح

عاطف ملک

محفلین
اساتذہ کرام بالخصوص محترم الف عین ، دیگر اساتذہ اور محفلین کی خدمت میں ایک اور جسارت۔۔۔۔۔۔تنقید و اصلاح کی امید کے ساتھ۔

اے پیارے بھائیو سنو! اوقات میں رہو
نظریں جھکا کے تم چلو، اوقات میں رہو
پردہ نہیں ہے صرف خواتین کے لیے
اس بات کا خیال ہو، اوقات میں رہو
نازک سے آبگینوں کو راہوں پہ چھیڑنا!
خوفِ خدا ذرا کرو، اوقات میں رہو
اللہ کے حرام کو، کرتے ہو کیوں حلال؟
رک جاؤ! حد سے نہ بڑھو! اوقات میں رہو
سن رکھی ہو گی تم نے بھی یوسف کی داستان
اس سے حیا کا درس لو، اوقات میں رہو
عصمت بچا کے رکھنے پر انعام ہیں کئی
ان کے لیے سعی کرو، اوقات میں رہو
ہوتی ہیں بہنیں، بیٹیاں سب ہی کی ایک سی
عاطف کی التجا سنو! اوقات میں رہو
 
La Alma

لائبریرین
یہ ہوئی نہ بات، اب آپ خواتین کو نصیحت کرتے ہوئے اچھے بھی لگیں گے . عملی زندگی میں بھی توازن کا رویہ اپنائیے گا اس سے بات کا اثر دو چند ہو جاتا ہے .
تکنیکی اعتبار سے اگر دیکھا جائے تو میری ناقص رائے میں، قوافی میں حرف کا گرایا جانا اگر جائز بھی ہو تو کچھ ایسا مستحسن نہیں .
رک جاؤ! حد سے نہ بڑھو! اوقات میں رہو
نہ کو آپ نے دو حرفی باندھا ہے .
ہوتی ہیں بہنیں، بیٹیاں سب ہی کی ایک سی
بہنیں ، بیٹیاں پڑھنے میں رواں نہیں .
 
عاطف ملک

محفلین
ابھی تو بلیغیات سے نہیں سنبھلے تھے، بھیا، کہ آپ نے تبلیغیات بھی شروع کر دی۔ اللہ پوچھے گا!
مرشدی!
کہاں میں اور کہاں تبلیغیات!
البتہ بلیغیات کی لڑی کو دیکھتا ہوں۔
اگر وقت ہو تو اصلاح ہی فرما دیجیے۔۔۔۔۔۔آپ کے نشترِ جراحت سے ڈر تو لگتا ہے لیکن۔۔۔۔۔۔۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
مجھے اس کا احساس تھا لیکن آج تک کبھی گفتگو میں "فاع" کے تلفظ میں نہیں بولا جبکہ کلامِ پاک میں معاملہ اس کے برعکس ہے۔
لیکن اشعار میں لفظ کے برتاؤ کا لحاظ ضروری ہے۔آپ کو معتبر شعرا کے اشعار میں اس سے انحراف نہیں ملے گا۔
 
عاطف ملک

محفلین
یہ ہوئی نہ بات، اب آپ خواتین کو نصیحت کرتے ہوئے اچھے بھی لگیں گے . عملی زندگی میں بھی توازن کا رویہ اپنائیے گا اس سے بات کا اثر دو چند ہو جاتا ہے .
تکنیکی اعتبار سے اگر دیکھا جائے تو میری ناقص رائے میں، قوافی میں حرف کا گرایا جانا اگر جائز بھی ہو تو کچھ ایسا مستحسن نہیں .

نہ کو آپ نے دو حرفی باندھا ہے .

بہنیں ، بیٹیاں پڑھنے میں رواں نہیں .
یہ تو آپ نے ناصح کو ہی نصیحت کردی :D
اگر دیکھا جائے تو خواتین کو نصیحت کرتا ہوا کوئی بھی اچھا نہیں لگتا :p

مذاق بر طرف۔۔۔۔۔۔۔دو حرفی "نہ" کا متبادل "مت بڑھو" ہو،سکتا ہے میری رائے میں۔

البتہ آخری شعر کی روانی بہتر کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
 
آخری تدوین:

Khuram Shahzad

محفلین
بھائی میں کوئی شاعر وغیرہ قسم کی کوئی چیز نہیں ہوں لیکن پھر بھی ، جان کی امان ہو تو:whew: ، میری جانب سے کی گئی یہ جسارت برداشت کریں .....:noxxx: :praying:ویسے بھی اتنے بڑے بڑے اور قابل شاعروں کے درمیان بولتے ہوئے بندہ سو دفعہ سوچتا ہے کہ کہیں چاروں طرف سے "داد "کی برسات ہی نہ ہوجائے، :feelingbeatup:اور پھر اس "داد " کے بُرے اثرات سے بچنے کے لیے ہلدی والا دودھ ہی نہ پینا پڑ جائے ...... :confused3::silly:
اے پیارے بھائیو سنو! اوقات میں رہو
نظریں جھکا کے تم چلو، اوقات میں رہو
پیارے بھائیو سنو! خوفِ خدا کرو
نظریں جھکا و، نیکی کی راہ چُنو ، خوفِ خدا کرو
یا
پیارے بھائیو سنو! خوفِ خدا کرو
نیکی کی راہ چُنو ، خوفِ خدا کرو
پردہ نہیں ہے صرف خواتین کے لیے
اس بات کا خیال ہو، اوقات میں رہو
پردہ ہے عورتوں کے جسم کا ، تو مردوں کی آنکھ کا
نظر کو قابو میں کرو ، خوفِ خدا کرو
نازک سے آبگینوں کو راہوں پہ چھیڑنا!
خوفِ خدا ذرا کرو، اوقات میں رہو
نازک آبگینوں کو چھیڑنا، کیا یہ ہی ہے مردانگی
شرم سے تم ڈوب مر و ، خوفِ خدا کرو
یا
نازک آبگینوں کو چھیڑنا، کہاں کی ہے مردانگی
شرم سے تم ڈوب مر و ، خوفِ خدا کرو
سن رکھی ہو گی تم نے بھی یوسف کی داستان
اس سے حیا کا درس لو، اوقات میں رہو
روشن مانند ِآفتاب ہے یوسف ؑ کی حیات
ان کی داستانِ حیا پڑھو ، خوفِ خدا کرو
عصمت بچا کے رکھنے پر انعام ہیں کئی
ان کے لیے سعی کرو، اوقات میں رہو
معلوم ہے تمہیں ؟ حیاہے جزو ِایمان
کچھ تو شرم کرو ، خوفِ خدا کرو
ہوتی ہیں بہنیں، بیٹیاں سب ہی کی ایک سی
عاطف کی التجا سنو! اوقات میں رہو
سانجھی ہیں بہنیں، بیٹیاں سب کی
عاطف کی التجا پہ کان دھر و ! خوفِ خدا کرو
 
آخری تدوین:
بھائی میں کوئی شاعر وغیرہ قسم کی کوئی چیز نہیں ہوں لیکن پھر بھی ، جان کی امان ہو تو:whew: ، میری جانب سے کی گئی یہ جسارت برداشت کریں .....:noxxx: :praying:ویسے بھی اتنے بڑے بڑے اور قابل شاعروں کے درمیان بولتے ہوئے بندہ سو دفعہ سوچتا ہے کہ کہیں چاروں طرف سے "داد "کی برسات ہی نہ ہوجائے، :feelingbeatup:اور پھر اس "داد " کے بُرے اثرات سے بچنے کے لیے ہلدی والا دودھ ہی نہ پینا پڑ جائے ...... :confused3::silly:

پیارے بھائیو سنو! خوفِ خدا کرو
نظریں جھکا و، نیکی کی راہ چُنو ، خوفِ خدا کرو
یا
پیارے بھائیو سنو! خوفِ خدا کرو
نیکی کی راہ چُنو ، خوفِ خدا کرو

پردہ ہے عورتوں کے جسم کا ، تو مردوں کی آنکھ کا
نظر کو قابو میں کرو ، خوفِ خدا کرو

نازک آبگینوں کو چھیڑنا، کیا یہ ہی ہے مردانگی
شرم سے تم ڈوب مر و ، خوفِ خدا کرو
یا
نازک آبگینوں کو چھیڑنا، کہاں کی ہے مردانگی
شرم سے تم ڈوب مر و ، خوفِ خدا کرو

روشن مانند ِآفتاب ہے یوسف ؑ کی حیات
ان کی داستانِ حیا پڑھو ، خوفِ خدا کرو

معلوم ہے تمہیں ؟ حیاہے جزو ِایمان
کچھ تو شرم کرو ، خوفِ خدا کرو

سانجھی ہیں بہنیں، بیٹیاں سب کی
عاطف کی التجا پہ کان دھر و ! خوفِ خدا کرو
زبردست۔ میں اصلاحِ سخن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے آپ کا نہایت شکرگزار ہوں!
 
دربارِ شعر و سخن میں اگر آپ گھس ہی آئے تھے تو کچھ آداب ہی سیکھ لیتے . داد دیتے یا پھر ایک کونے میں چپکے بیٹھے رہتے . اب " شاہ " کے عتاب سے آپ کو اللہ ہی بچا سکتا ہے . :):):)
 
Khuram Shahzad

محفلین
زبردست۔ میں اصلاحِ سخن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے آپ کا نہایت شکرگزار ہوں!
قبلہ آپ کیوں اپنے مزاجِ نازک کو زحمت دیتے ہیں..... یہ تو ہمارا فرض تھا..... :nerd:ویسے ہم تھوڑا بہت اصلاحِ بندہ کو بھی منطقی انجام تک پہنچا نے کا ہنر جانتے ہیں.....:nerd: اگر آپ کی اجازت ہو، جان کی امان پائیں اور آپ کی نازک مزاجی پہ بھی گراں نہ گزرے تو.....:heehee:
 
Khuram Shahzad

محفلین
دربارِ شعر و سخن میں اگر آپ گھس ہی آئے تھے تو کچھ آداب ہی سیکھ لیتے
بھری بزم میں گھس آیا ہوں

بڑا بے ادب ہوں سزا چاہتا ہوں :sad2:
دربارِ شعر و سخن میں اگر آپ گھس ہی آئے تھے تو کچھ آداب ہی سیکھ لیتے . داد دیتے یا پھر ایک کونے میں چپکے بیٹھے رہتے . اب " شاہ " کے عتاب سے آپ کو اللہ ہی بچا سکتا ہے . :):):)
لو کر لو گل..... داد نہ ہوئی بھتہ ہو گیا جو زبردستی دے دیتا..... :notworthy:آپ کی باتوں سے لگتا ہے کہ آپ "بھائی لوگوں " سے کافی متاثر ہیں ..... :waiting:کہیں ماضی قریب میں آپ کراچی والے بھائی کی ونگ کمانڈر تو نہیں رہیں؟:noxxx::praying:
 
عاطف ملک

محفلین
قبلہ آپ کیوں اپنے مزاجِ نازک کو زحمت دیتے ہیں..... یہ تو ہمارا فرض:heehee:
میرے محترم بھائی!
یہاں ہم سب ہی سیکھنے کے لیے آئے ہیں اور اس پلیٹ فارم پر سب کیلیے سیکھنے کے برابر مواقع موجود ہیں،سو آپ کسی کی بات کو دل پر مت لیجیے گا(چہ جائیکہ مزاقاً کہا گیا کوئی جملہ)
انشااللہ بہت کچھ سیکھیں گے آپ یہاں سے،بس محنت شرط ہے۔
 
نہیں جناب..... اس میں دل پہ لینے والی کون سی بات ہے؟ ویسے بھی ہم ٹینشن لینے نہیں بلکہ ٹینشن دینے والوں کے طور پہ مشہور ہیں..... :biggrin:
 
الف عین

لائبریرین
نہ کو بطور نا استعمال کرنا اور ‘سعی‘ کے تلفظ پر بات ہو ہی چکی
قوافی میں واؤ کا گرنا، مستحسن نہیں، یہ درست ہے۔ لیکن چلے گا میرے خیال میں۔
اس کی روانی بہتر کرنی ہو گی
ہوتی ہیں بہنیں، بیٹیاں سب ہی کی ایک سی
 
عاطف ملک

محفلین
اس کی روانی بہتر کرنی ہو گی
ہوتی ہیں بہنیں، بیٹیاں سب ہی کی ایک سی
سعی کا متبادل ڈھونڈ رہا ہوں محترم!
اور دو حرفی "نہ" والی غلطی میرا شیوہ بنتی جا رہی ہے شاید۔۔۔۔۔خیر اس کو "مت" سے تبدیل کیا ہے۔۔۔
اشعار کی روانی میں مجھے ہمیشہ ہی مسائل رہتے ہیں،ان کو درست کرنےکی کی حتی الوسع کوشش کرتا ہوں مگر کسر رہ کاتی ہے اکثر۔۔۔۔
اس کو دیکھیے گا ذرا
سب ہی کی بہنیں، بیٹیاں ہوتی ہیں ایک سی
آپ کے حکم کا منتظر ہوں!
 
Top