عاطف ملک
محفلین
اساتذہ کرام بالخصوص محترم الف عین ، دیگر اساتذہ اور محفلین کی خدمت میں ایک اور جسارت۔۔۔۔۔۔تنقید و اصلاح کی امید کے ساتھ۔
اے پیارے بھائیو سنو! اوقات میں رہو
نظریں جھکا کے تم چلو، اوقات میں رہو
پردہ نہیں ہے صرف خواتین کے لیے
اس بات کا خیال ہو، اوقات میں رہو
نازک سے آبگینوں کو راہوں پہ چھیڑنا!
خوفِ خدا ذرا کرو، اوقات میں رہو
اللہ کے حرام کو، کرتے ہو کیوں حلال؟
رک جاؤ! حد سے نہ بڑھو! اوقات میں رہو
سن رکھی ہو گی تم نے بھی یوسف کی داستان
اس سے حیا کا درس لو، اوقات میں رہو
عصمت بچا کے رکھنے پر انعام ہیں کئی
ان کے لیے سعی کرو، اوقات میں رہو
ہوتی ہیں بہنیں، بیٹیاں سب ہی کی ایک سی
عاطف کی التجا سنو! اوقات میں رہو
اے پیارے بھائیو سنو! اوقات میں رہو
نظریں جھکا کے تم چلو، اوقات میں رہو
پردہ نہیں ہے صرف خواتین کے لیے
اس بات کا خیال ہو، اوقات میں رہو
نازک سے آبگینوں کو راہوں پہ چھیڑنا!
خوفِ خدا ذرا کرو، اوقات میں رہو
اللہ کے حرام کو، کرتے ہو کیوں حلال؟
رک جاؤ! حد سے نہ بڑھو! اوقات میں رہو
سن رکھی ہو گی تم نے بھی یوسف کی داستان
اس سے حیا کا درس لو، اوقات میں رہو
عصمت بچا کے رکھنے پر انعام ہیں کئی
ان کے لیے سعی کرو، اوقات میں رہو
ہوتی ہیں بہنیں، بیٹیاں سب ہی کی ایک سی
عاطف کی التجا سنو! اوقات میں رہو