ایک اور غلطی کی نشان دہی

الف عین

لائبریرین
کئی بار خیال آیا لیکن بھول جا رہا تھا۔ اب لکھ رہا ہوں کہ اگلی بار اپ گریڈ کرتے وقت ایک اور سدھار کر لو نبیل زکریا آصف۔ یہ اردو میں دائیں سے بائیں کے دوران انگریزی کے کاما (’،) اچھے نہیں لگتے۔ انھیں اردو والے کاما میں بدل سکیں تو بہتر ہو۔
 

زیک

مسافر
شکریہ اعجاز صاحب۔

یہ کچھ لمبا کام ہے ہر ٹمپلیٹ اور دوسری جگہوں پر کرنا پڑے گا۔
 
سلام مسنون
جناب ایڈمن صاحب ہمارے اس فورم کے لیے میری ایک رائے ہے اگر اس پر عمل درآمد کر دیا جائے تو میرے خیال سے محفل کے تمام ممبران کو استعمال میں آسانی ہو گی ۔ ایک تو یہ کہ اس فورم میں ایک یوزر سی پی ہونا چاہیے یہ میں نے ایک دیگر فورم جس کا نام اردو پیجز میں دیکھا ہے اس ۔ یوزر سی پی میں جو یوزر بھی یوزر لاگ ان آ کر جس جس مقام پر پوسٹس کرتا ہے وہ تمام تو مقامات یوزر سی پی میں محفوظ ہو جاتے ہیں اور اگلی دفعہ لاگ ان ہونے پر جب وہ اپنی یوزر سی پی دیکھتا ہے تو اس کو گزشتہ تمام لنگ وہاں ایک ساتھ نظر آتے ہیں جن پر اس نے پوسٹ کی ہیں اور وہ اپ ڈیٹ شدہ ہوتے ہیں یعنی ان میں جو جوابات جس نے ارسال کیے ہیں وہ بھی شامل ہوتے ہیں میرے ناقص خیال کے مطابق اگر اس فورم میں یہ چیز شامل کر دی جائے تو یوزرز کا فائدہ ہو گا ۔ دیگر یہ کہ اگر اس فورم کا ڈیفالٹ فونٹ بدل کر Tahoma رکھ دیا جائے تو میرے خیال سے اس فورم کی خوبصورتی میں اضافہ وہ جائے گا ۔

والسلام
سید فیضان الحسن
 

نبیل

تکنیکی معاون
فیضان، آپ کی تجاویز کا شکریہ۔ ٹاہوما اگرچہ کوالٹی کے اعتبار سے اچھا فونٹ‌ ضرور ہے لیکن اردو والے اسے بھدا سمجھتے ہیں (معذرت کے ساتھ)۔

دوسرے آپ نے یوزر کنٹرول پینل والی بات کی ہے۔ جہاں تک اردو پیجز کا تعلق ہے تو وہ vBulletin سوفٹویر استعمال کر رہے ہیں جس میں phpbb کی نسبت زیادہ فیچرز ہیں۔ ویسے انشاءاللہ کچھ دنوں میں اس فورم کی اپگریڈ پر کام مکمل ہو جائے گا اور اس میں یوزر کنٹرول پینل یعنی ترجیحات کی مد میں بھی کئی نئی فیچرز شامل کی جائیں گی۔
 
سید فیضان الحسن

سلام
بہت شکرہ آپ نے میری رائے کو اس طرح سر آنکھوں پر رکھا میرے خیال میں وہ فونٹ اچھا تھا مگر اس میں بھی کوئی فالٹ نہیں بہت خوبصورت ہے ۔ ہم منتظر رہیں گے کہ ہمارے اس فورم میں نئی تدیلیاں دیکھنے کو ملیں ۔
نبیل بھائی آپ نے اس نئے سافٹ ویئر کا تذکرہ کیا جس کو اردو بیجز والے یوز کر رہے ہیں اس میں کیا خاص بات ہے اور اگر میں اس کو ڈائون لوڈ کرنا چاہوں تو یہ مجھے کہا سے مل سکتا ہے اور اس میں ترمیم کرنے کے لیے کن کن چیزون کی ضرورت ہے دیگر یہ کہ میں نے ویثول بیسک کے حوالے سے ایک سوال چھوڑا ہے اگر اس کا جواب ارسال کر دیا جاتا تو نوازش ہو گی ۔
والسلام
سید فیضان الحسن
 
سلام
ارے جناب بہت بہت شکریہ مگر اس کا کوئی حل تو تلاشئے نہ کہ یہ ہمیں مفت میں مل جائے کیوں کون سا کام ہمارے ہاں نا ممکن ہے امید ہے اس حوالے سے کوئی تو راستہ سامنے آئے گا نہ کیا خیال ہے یا پھر اس کا ہم شکل کچھ اور ہو تو بتلائیں
 
Top