ایک بوڑھی ماں کے ساتھ اسقدر مکروہ حرکت

Latif Usman

محفلین
ایک بو ڑھی ماں جب وہ ہمت کا مظاہرہ کر کے اپنے بیٹے کو جو داعش کے زیر قید تھا ملنے پہنچی تو داعش کے منافقوں نے اس ماں کو اسہی کے بیٹے کا گوشت کھلا دیا، اللہ اکبر۔

اسلام ایک پُرامن اور رحم دل دین ہے، لیکن داعش جیسے گروہ ایسے قبیح جرائم کے ارتکاب کے ذریعے اس مبارک دین کے تشخص کو آلودہ کرتے ہیں۔ خوفناک جرائم ، جیسے کہ اجتماعی قتل، زنا بالجبر، املاک کو نذرِ آتش کرنا، اغوا اور خواتین اور بچوں کو غلام بنانا، د اعش نام نہاد خلافت انسانیت کے لیے ایک لعنت ہے۔

بچیوں کی عصمت دری کو جائز قرار دینے والے داعش کاسفاکانہ قتل عام روز مرہ کے معمول بن چکا ہے۔ یہ لوگ آئے دن سینکڑوں ہزاروں جانوں کے بے دریغ قتل اور انسانی بربادی کے عمل کو جہاد سے منسوب کر دیتے ہیں اور یوں پورے اسلامی تصورِ جہاد کو خلط ملط کرتے رہتے ہیں۔ داعش ایک گمراہ خونخوار اور انسان دشمن تنظیم ہے، اس کے جرائم کا دین اسلام کی تعلیمات سے دور دور تک بھی کوئی تعلق نہیں ہے۔
 
Top