ایک تجویز

فا ر و ق

محفلین
کیا ہی اچھا ہوتاکہ www.urduweb.org کے گھرکے صفہ پر بہی کیبورڈ ہو تا
یہ اس لیے کہ اگر کسی کمپیوٹر میں اودو انایبل نا ہوتو میرے جیسے دوسرے دوست لاگ ان کرسکیں
 

الف عین

لائبریرین
کیا مشکل ہے فاروق، یہاں لاگ ان پیج پر بھی جاوا سکرپٹ ہے اور اس سے اردو پیڈ ہی کام کرتا ہے، یہاں سبھی لوگ جن کو اردو ان ایبل کرنا بھی نہیں آتا، لاگ ان کر سکتے ہیں۔۔ اگر کچھ اور مطلب ہے تمہارا تو سمجھاؤ، ممکن ہے کہ میری بوڑھی عقل میں نہ سمائی ہو۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
فورم پر لاگ ان کرنے کے لیے کمپیوٹر پر اردو سپورٹ کا انیبل ہونا ضروری نہیں ہے، البتہ براؤزر میں جاوا سکرپٹ کا انیبل ہونا ضروری ہے۔ فورم پر شامل اردو ایڈیٹر انٹرنیٹ‌ایکسپلورر ،فائرفاکس اور کروم براؤزرز میں درست کام کرتا ہے۔

بہرحال میرا ارادہ ہے کہ اردو ویب پر علیحدہ سے ایک سادہ صفحے پر اردو ایڈیٹر فراہم کر دیا جائے تاکہ اسے فورم کے علاوہ بھی استعمال کیا جا سکے۔
 

فا ر و ق

محفلین
اصل میں میرا کہنے کا یہ مطلب تھا کہ اگر مین پیج پر بھی ایسا ہو جاتا تو کیا ہی اچھا ہوتا
91875343.jpg
 

فہیم

لائبریرین
نبیل بھائی ایک بات کی طرف میں آپ کی توجہ ضرور مبذول کرانا چاہوں گا کہ۔
سرچ باکس میں اردو ایڈیٹر شامل نہیں۔
جبکہ اردو فورم ہونے کے ناطے سرچ باکس میں بھی اردو ایڈیٹر کی سہولت میسر ہونی چاہیے۔
 

مغزل

محفلین
اور ایک یہ کے ہوم پیچ اور اردو سیارہ میں علوی سپورٹ نہیں کرتا ، یا ابھی تنصیب نہیں ہوئی ، بہت شکریہ
 

باذوق

محفلین
سیارہ پر نستعلیق فونٹس شامل کرنے کا فی الحال کوئ ارادہ نہیں ہے۔
نہ ہی کریں تو بہتر رہے گا!!
مجھے نستعلیق فونٹس سے اب بھی یہی شکایت ہے کہ یہ صفحہ کی scrolling کو بہت سلو کر کے رکھ دیتے ہیں۔
نستعلیق فونٹس ڈیسک ٹاپ پبلشنگ کے لئے یقیناَ بہترین ہیں لیکن ویب پبلشنگ کے معیار تک پہنچنے ابھی بہت وقت ہے۔
 

salamomri.ma

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم
بھائیوں اور بہنوں میں سے کوئی ہے جو مجھے بتادے کہ المجید فونٹ کب تک منظر عام پر آنے والا ہے کیونکہ مجھ سے تو ڈاون لوڈ نہیں‌ہورہا ہے ۔ شکریہ
 

فا ر و ق

محفلین
Top