حسیب نذیر گِل
محفلین
بھارت کے الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا کی آج کی سب سے بڑی انٹرٹیمنٹ نیوز یہ ہے کہ سلمان خان اور کترینہ کیف کی بدھ کو ریلیز ہونے والی نئی فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ نے صرف پانچ دن میں 100 کروڑ یعنی ایک ارب روپے کا بزنس کرکے تہلکہ مچا دیا ہے۔
اس سے قبل اب تک کسی بھی فلم نے اتنی کم مدت میں اتنا زیادہ بزنس نہیں کیاتھا۔ یہ ایک ریکارڈ ہے اور تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ آئندہ ریلیز ہونے والی کسی بھی فلم کو یہ ریکارڑ توڑ نے کے لئے ایک مدت درکار ہوگی۔
ٹائمز آف انڈیا‘ ،’ این ڈی ٹی وی‘ اور ’زی نیوز‘ سمیت متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق ’ایک تھا ٹائیگر‘ بھارت کے یوم آزادی، یعنی 15اگست کے موقع پر بدھ کو ریلیز ہوئی تھی آج اس فلم کی ریلیز کو 5دن مکمل ہوگئے ہیں۔ یوم آزادی کے سبب بھارت بھر میں عام تعطیل تھی لہذا فلم کی اوپننگ زبردست انداز میں ہوئی ۔ فلم نے پہلے ہی دن تقریباً33 کروڑ روپے کا بزنس کیا لیکن 16اگست یعنی جمعرات کو فلم نے مخض سواچودہ کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ جمعہ کو موصول ہونے والے اعداو و شمار انتہائی حیران کن تھے ۔ اس روز فلم نے صرف ساڑھے بارہ کروڑ روپے کمائے لیکن ہفتے کو فلم نے ساڑھے پندرہ کروڑ کا شاندار بزنس کیا ۔ اتوار کے دن یہ رقم مزید بڑھ گئی۔ اس روز فلم نے23کروڑ سے زیادہ کا بزنس کیا ۔
ہندی فلم کی تاریخ میں آج تک کسی بھی فلم نے پانچ دن میں ایک ارب روپے کا بزنس نہیں کیا لیکن سلمان خان کی’ ایک تھا ٹائیگر‘ نے یہ ریکارڈ بنا کر باقی فلموں کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس فلم کی کہانی روایت سے ذرا ہٹ کر ہے ۔ ایک اور قابل ذکر بات یہ کہ ’ایک تھا ٹائیگر‘ ایک ارب روپے کا بزنس کرنے والی مسلسل چوتھی فلم ہے ۔ اس سے پہلے ’دبنگ‘ نے ایک ارب 47کروڑ، ’ریڈی‘ نے ایک ارب 22کروڑ اور’باڈی گارڈ‘ نے ایک ارب 48کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔
یہ تینوں ہی فلمیں عید کے موقع پر ریلیز ہوئی تھیں جبکہ’ ایک تھا ٹائیگر‘ ایسے موقع پر ریلیز ہوئی ہے جب عید کے ساتھ ساتھ ایک ہی ہفتے میں ’ یوم آزادی‘ بھی دھوم دھام سے منایا گیا۔
منبع