ایچ اے خان
معطل
وعلیکم سلام
مجھے اپ کا خط ملنے کی بہت خوشی ہے۔ اللہ تمام حالات کو اپکے حق میں کردے۔ امین۔
مجھے اندازہ ہے کہ اپ مشکل صورتحال سے گزررہے ہیں. یہ بات یاد رکھنے کی ہے کہ تمام مشکلات عارضی ہیں اور جلد ختم ہوجائیں گی۔ درحقیقت یہ مشکلات تو انسان کی صرف ازمائش ہوتی ہیں حق تعالیٰ کی طرف سے اور ہمارے ایمان بڑھانے کا ایک سبب ہوتی ہیں۔
ہم کو یہ بات بھی یاد رکھنی چاہیے کہ ہمارا اصل مددگار ہمارا رب ہی ہے۔ اس کے سوا کون ہماری مدد کرسکتا ہے؟ زندگی کی تمام ضروریات اور اسائشیں سب اسی کی دی ہوئی تو ہیں۔ اسباب زندگی جوہمیں نظر ارہے ہیں صرف سطحی ہیں اور بےحیثیت ہیں۔ اصل داتا اللہ تعالیٰ ہی ہے وہی ہمارا خالق وہی پالن ہار ہے۔ تم تو یہ جانتے ہی ہو۔
لہذاجان لو یہ مشکلات دراصل اللہ کا کرم ہے کہ تم اپنا رخ اللہ کی جانب کرلو۔ اللہ کے سوا کوئی کیا مدد کرسکتا ہے؟ کوئی نہیں۔ مشکل میں گھرا انسان اللہ کی رحمت کا مرکز بن سکتا ہے- کیونکہ اللہ یہی تو چاہتا ہے کہ ہمارا رخ اللہ کی جانب ہو۔ مشکلات میں انسان اپنا رخ اسانی سے اپنے خالق کی طرف کرتا ہے۔ یہ کائنات کا راز اور مقصود ہے۔ کہ ہم اپنا رخ اپنے رب کی جانب کرلیں۔ لہذا مشکلات میں گھرا ادمی اللہ کی توجہ حاصل کرلیتا ہے۔ اس لمحہ خالق چاہتا ہے کہ مخلوق خالق کے قریب ہوجائے۔ یہی رحمت ہے۔ لہذا تم اپنی صورت حال کو بہت قیمتی اور نادر موقع سمجھو۔
براہ کرم صلوہ التسبیح کا اہتمام کرو۔ یہ رات کے پچھلے پہر میں کرو۔ یہ یاد رکھو کہ استغفار اور توبہ دعا کی قبولیت کا ایک سبب ہیں۔ کثرت سے استغفار کرو۔ تیسرے کلمے کا معنی کے ساتھ فجر اور مغرب کی نماز کے بعد ورد کثرت سے کیا کرو۔ اللہ اپ کا حامی و ناصر ہو۔.

آخری تدوین: