ایک خیال جو دو زبانوں میں لکھا ہے ؛؛ شام اُڈیکے، جام اُڈیکے''

پنجابی​
شام اُڈیکے، جام اُڈیکے
دور گلی بدنام اُڈیکے

ہوؤے کاش اُڈیکنڑ والا
ہر سیتا ہک رام اُڈیکے

مدت ہوئی باہر نہ آیا
بُلاں تے پیغام اُڈیکے

تیرے باجوں کیکر لنگاں
سجنڑاں کلی شام اُڈیکے

جگ تے تھوڑا نام کمانڑا
ہک شاعر ناکام اُڈیکے

ایسا بنڑ جا بندیا توں بس
خاص اُڈیکے، عام اُڈیکے

اُس دے ڈیرے دیر نہ ہونڑی
کس بچنڑا؟ انجام اُڈیکے

وک جانڑا بن مول توں اظہر
ککھاں دا وی دام اُڈیکے

اُردو

شام پُکارے، جام پُکارے
دور گلی بدنام پُکارے

یاد کرے جو ، کاش ہو کوئی
ہر سیتا کو رام پُکارے

مدت سے تھا دل میں رکھا
ہونٹوں پر پیغام پُکارے

بن تیرے یہ کیسے گزرے
سُن تو سجنا شام پُکارے

جگ میں تھوڑا نام کما لوں
شاعر اک ناکام پُکارے

ایسا بن جا آدم تُو بس
خاص پُکارے، عام پُکارے

اُس کے ہاں تو دیر نہ ہو گی
کون بچا؟ انجام پُکارے

بکنے اب میں آ بیٹھا ہوں
اظہر کوئی دام پُکارے
 

الف عین

لائبریرین
اردو،،،
شام پُکارے، جام پُکارے
دور گلی بدنام پُکارے
÷÷مطلب؟
یاد کرے جو ، کاش ہو کوئی
ہر سیتا کو رام پُکارے
÷÷پہلا مصرع درست گرہ نہیں۔

مدت سے تھا دل میں رکھا
ہونٹوں پر پیغام پُکارے
÷÷مدت سے جو دل میں رکھا تھا
بہتر ہو گا

بن تیرے یہ کیسے گزرے
سُن تو سجنا شام پُکارے
÷÷سجنا کے بغیر مصرع لگاؤ

جگ میں تھوڑا نام کما لوں
شاعر اک ناکام پُکارے
÷÷درست

ایسا بن جا آدم تُو بس
خاص پُکارے، عام پُکارے
÷÷آدم؟؟؟ یا ابن آدم

اُس کے ہاں تو دیر نہ ہو گی
کون بچا؟ انجام پُکارے
؛؛واضح نہیں

بکنے اب میں آ بیٹھا ہوں
اظہر کوئی دام پُکارے
÷بکنے کو میں آ بیٹھا ہوں۔۔ کہہ دو
 
Top