مبارکباد ایک دن میں ہزار پیغامات!

نبیل

تکنیکی معاون
اس مہینے میں لگاتار ریکارڈ پر ریکارڈ ٹوٹے جا رہے ہیں۔ محفل فورم کے اعدادوشمار کے مطابق کل مؤرخہ 29 جنوری کو ایک ہزار سے زائد پیغامات پوسٹ کیے گئے تھے۔ ایسا محفل فورم کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے۔ اللہ کرے کہ اس محفل کی رونق یونہی برقرار رہے۔ آمین۔
 

فاتح

لائبریرین
آمین ثم آمین! بہت مبارک ہو اور ہمیں‌خیر مبارک :) کہ یہ تو ہم سب کے لیے مبارک موقع ہے۔
 

بلال

محفلین
آمین ثم آمین۔۔۔ انشاءاللہ محفل کی رونقیں ایسی ہی نہیں بلکہ بہت زیادہ ہوں گی۔ اگر ہمارے دوست یونہی کام کرتے رہے تو وہ وقت دور نہیں جب ہماری اردو محفل کا چرچا ہر طرف ہو گا۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کو بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین۔
 

شمشاد

لائبریرین
میری طرف سے بھی مبارک ہو۔

لگتا ہے فاطمہ کا نزول مبارک ثابت ہو رہا ہے۔

کیا یہ معلوم ہو سکتا ہے کہ کل ٹاپ اسکورر کون کون تھے؟
 

زین

لائبریرین
ارے واہ ۔

میں نے جو اعداد شمار دیکھیں اس کے مطابق تو دو دنوں سے مسلسل ایک ہزار سے زائد پیغامات ارسال کئے جارہے ہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
بہت مبارک ہو اہلیانِ محفل کو، اللہ رونقیں لگائے رکھے :)

مجھے حد سے زیادہ خوشی اس دن ہوگی جس دن لائبریری میں پچاس پیغامات پوسٹ ہوں گے ;)
 
جن دوستوں‌نے محفل کی ترقی کیلئے دعا مانگی ہے انکے دعا کیلئے آمین ۔ نبیل بھائی اور محفلیان آپ سبکو یہ ھدف عبور ہونے پر مبارک ہو
 

مغزل

محفلین
اس مہینے میں لگاتار ریکارڈ پر ریکارڈ ٹوٹے جا رہے ہیں۔ محفل فورم کے اعدادوشمار کے مطابق کل مؤرخہ 29 جنوری کو ایک ہزار سے زائد پیغامات پوسٹ کیے گئے تھے۔ ایسا محفل فورم کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے۔ اللہ کرے کہ اس محفل کی رونق یونہی برقرار رہے۔ آمین۔

واہ بھئی واہ ۔ بڑی اچھی خبر دی سرکار نے ۔ کیا بات ہے سبھی دوستوں کو مبارکباد ۔
محفل کے فروغ کیلیے دعا گو
م۔م۔مغل
 

طالوت

محفلین
ہی ہی ہی، اصل میں آجکل محفل پر بحث و مباحثہ کے باعث زیادہ پیغامات پوسٹ ہو رہے ہیں!

بحث و مباحث نہیں جناب ، نوک جھونک ، کھٹ پٹ کے باعث ۔۔۔۔
ویسے اگر مجھے بھی ہلال پاکستان دینے کا وعدہ کیا جائے تو میں "کلم کلا" اس ریکارڈ کو توڑ سکتا ہوں :whistle:
وسلام
 
Top