ایک دکھ بھری شکایت

فرذوق احمد

محفلین
کی میرے قتل کہ بعد اُس نے جفاسے توبہ
ہائے اُس ذود پشیماں کا پشیماں ہونا


رشتوں کو قبول کرنا ہماری مجبوری ہوتی ہے ،،مگر جو رشتے ہم خود بناتے ہیں وہ ہماری اپنی پسند کہ ہوتے ہیں اور اگر اُن میں تھوڑا سا بھی خللل پڑ جائے تو بہت دُکھ ہوتا ہے


اور پہلی بار ایسا ہوا ،میں بتا نہیں سکتا کہ مجھے کتنا دکھ ہوا ہے



جن کو کہا اُن کو پتا چل جائے گا :cry:
 

جیہ

لائبریرین
چھوٹے بھیا گھر کی لڑائ باہر لاکر اور ڈھنڈورا پیٹ کر اچھا نہیں کر رہے ہو۔

:cry:
 

فہیم

لائبریرین
کیا ہوگیا خیریت
ارے بھائی آپ دونوں بہن اور بھائی کو چاہیے کہ اپنی ناراضگی کو آپس میں مل کر ہی ختم کرلیں

اسطرح فورم پر بات کریں گے تو دوسرے ممبرز کو بھی اس میں‌ شامل ہونا پڑے گا
 

جیہ

لائبریرین
میں نہیں بولتی چھوٹے بھیا سے۔:(

اے میرے کی بورڈ چھوٹے بھیا سے کہہ دو کہ میں اس وقت جا رہی ہوں کھانا بنانے۔ اگر زندگی رہی اور دن نے صدمہ برداشت کر لیا تو آجاؤں گی۔ ورنہ سب کو میرا آخری سلام۔۔۔۔۔۔۔ :cry:
 

شمشاد

لائبریرین
یہ یہاں کیا ہو رہا ہے؟ کیوں ہو رہا ہے؟

کوئی مجھے بتائے گا کہ دھاگہ مقفل کر دوں؟
 

جیہ

لائبریرین
کیا بتاؤں شمشاد بھائ۔ چھوٹے بھائ کو گلہ ہے کہ میں اسے نظر انداز کر رہی ہوں اور ان کے پوسٹ کا ریسپانس نہیں دے رہی۔ لاکھ منایا مانتے ہی نہیں :cry:
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تو کوئی گلے شکوے والی بات نہیں۔

یہ تو سراسر زیادتی ہے کہ اس بات پر کوئی روٹھ کر بیٹھ جائے۔ کوئی کسی کی پوسٹ کا جواب دے یا نہ دے اس پر کسی کو کسی قسم کی ناراضگی نہیں ہونی چاہیے۔

میرے خیال میں اس سے آگے بحث کی کوئی گنجائش نہیں۔
 

qaral

محفلین
Expectations

relations always bring up certain kind of expectations if not fulfilled or being ignored sometimes can caz tramendous amount of suffering may be it is nothing to some pesron yet to some it can matter a great deal

this is my take on relations it does not involve this particular conflict
 

فہیم

لائبریرین
حیرت ہے ابھی تک یہ معاملہ
سلجھ نہیں‌ پایا
اور اب ناراضگی کی وجہ جاننے کے بعد تو مجھے یہ
بڑا عجیب سا لگ رہا ہے :roll:
 

شمشاد

لائبریرین
بہت جلدی ہے آپ کو تالا لگوانے کی۔

ابھی بس متعلقین کے راضی نامے پر دستخط ہونا باقی ہیں۔
 

جیہ

لائبریرین
کوئ صلح نہیں ہوئی۔ اب میں ناراض ہوں ۔

اور خبردار اگر کسی نے مجھے ناراضگی ختم کرنے کو کہا۔ :oops:
 

ظفری

لائبریرین
یہی بات میں بھی سوچ رہا ہوں قیصرانی ۔۔۔۔ کہ ایک معمہ ہے نہ سمجھنے کا نہ سمجھانے کا ۔۔۔ :)
 
Top