ایک دکھ بھری شکایت

تین دن میں صلح کر لینی چاہیے اور اگر ایک طرف سے نہ ہو تو خود ہی کر لینی چاہیے ۔

جیا نے وضاحت سے بتایا ہے کہ وہ خفا بالکل نہیں تھی اور فرذوق کچھ غلط فہمی کا شکار ہوگیا اس کے بعد جیا بھی۔ بہتر ہے کہ اب صلح ہو جائے اور فرذوق چپ چاپ آپی سے کہہ دو کہ آپ کی لاتعلقی میں برداشت نہ کرسکا اس لیے غلط فہمی کا شکار ہوگیا ۔ اس کے سوا اور کچھ نہیں کہنا ہے اچھا۔

جیا تم بھی دوسری کوئی بات نہ کرنا اور مان لینا۔
 

qaral

محفلین
شریف صا حب تو آنے سے رھے وہ تو جدہ میں بیٹھے ھیں اور ویسے بی کوئی نیک کام ان سے ممکن نھیں خود ھی تکلیف کیجئے
 

شمشاد

لائبریرین
جدہ میں رہ کر بھی کوئی نیک کام ممکن نہیں تو انہیں کہیں کہ تھوڑا سا آگے چلے جائیں اور مکہ ہو آئیں۔ پھر تو ممکن ہو جائے گا ناں۔
 

ساجداقبال

محفلین
تیلے شاہ نے کہا:
دیکھیں جی اب میری انگلیوں میں درد ہونا شروع ہوگیا ہے
آپ جلدی سے اپنا معاملہ صاف کریں نہیں تو پھر میں نے ایسی پھوٹ ڈالنی ہے کہ،اللہ معاف کرے۔۔۔۔۔ 8)
مجھے تصویر میں آپکی آنکھیں(باجود عینکوں کے پیچھے ہونے کے) دیکھ کر شک تھا کہ آپ نہایت عیار ہیں اور دوسروں میں تفرقہ ڈالتے ہیں۔ :p

اس معاملے کے حل کیلیے ایک منی جرگہ بلایا جائے جسمیں چند بزرگان محفل(ویسے کوئی مانے گا کہ وہ بزرگ ہے؟:?) کے روبرو موقف پیش کیا جائے اور پھر راضی نامہ کروا کے ہنسی خوشی رہا جائے۔ راضی نامہ دستخط شدہ ہو، تاکہ سند رہے اور بے وقت کام آیا کرے(دونوں کو تنگ کرنے کیلیے :wink: )
 

qaral

محفلین
ادھر شیطانوں پر کافی سختیاں ھیں اور بڑی مشکل سے تو انھوں نے سر پر بال لگوآئے ھیں کھیں کنکر شنکر پڑ گئے تو
 

شمشاد

لائبریرین
جرگہ والے پہلے ہی لوئی جرگہ میں مصروف ہیں۔ اقوام متحدہ آجکل فارغ ہے، وہیں چلتے ہیں۔ بس ایک دن باقی رہ گیا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
qaral نے کہا:
ادھر شیطانوں پر کافی سختیاں ھیں اور بڑی مشکل سے تو انھوں نے سر پر بال لگوآئے ھیں کھیں کنکر شنکر پڑ گئے تو

جب بال لگوا لیے ہیں تو پھر کنکر پتھر پڑنے کا کیا خطرہ ہے اور وہ تو ویسے بھی 10، 11 اور 12 ذی الحج کو پڑتے ہیں جو کہ ابھی دور ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
qaral نے کہا:
اقوام متحدہ میں آج تک کوئی فیصلہ ھوا ھے جو اب ھوگا

یہیں تو امتحان ہونا ہے اقوامِ متحدہ کا۔ ویسے اقوام متحدہ کے تین درجے ہیں :

1) اگر مسئلہ دو چھوٹے ملکوں کا ہے تو مسئلہ غایب
2) اگر مسئلہ ایک چھوٹے اور ایک بڑے ملک کا ہے تو چھوٹا ملک غایب
3) اگر مسئلہ دو بڑے ملکوں میں ہوا تو اقوام متحدہ غایب
 

ساجداقبال

محفلین
شمشاد بھائی، اب جب کہ یہ بات پبلک ہو چکی ہے اور کافی بحث بھی ہوچکی تو میرا سوال ہے کہ محفل کا پولیس سٹیشن(شرطہ) کیوں اب تک خاموش ہے؟ اور ابھی تک اس معاملے میں ٹانگ نہ اڑا کر پاکستانی شرطے کی روایات کی کیوں غارت کی جارہی ہے؟ میں اس معاملے پر پرزور احتجاج کرتا ہوں اور جب تک آفس سے گھر نہ جاؤں اسوقت تک بھوک ہڑتال بھی۔ 8)
 

شمشاد

لائبریرین
بھائی بھوک ہڑتال کی دھمکی نہ دیں اور چائے پانی پی کر گزارہ کر لیں۔

پاکستانی شرطے (پولیس) کی دخل اندازی نہ کرنے کی وجہ بھی یہی ہے کہ ابھی تک ان کو کسی بھی طرف سے چائے پانی کی پیشکش نہیں ہوئی۔
 

فرذوق احمد

محفلین
[align=left:7e0428bd81]اقرار نامہ مابین فریقین[/align:7e0428bd81]


میں صلح کرنا چاہتا ہوں مجھے کوئی اعتراض نہیں ،،اور میں اپنے اعتراضات واپس لیتا ہوں ، میں مسمی (فرذوق احمد )
اپنے پورے ہوش و ہواس میں یہ اقرار کرتا ہوں کہ دوبارہ کبھی آپی جیہ سے ناراض نہیں ہووں گا اور اگر ایسا کروں تو قازب ہوں




اور اُمید کرتا ہوں کہ دوسرا فریق ،میرے اس فیصلے سے راضی ہیں ، اور یہ اقرار نامہ حتمی ہے

منجانب : فرذوق احمد
 

ساجداقبال

محفلین
دستخط کہاں ہے؟ چلیں فورم کے دستخط ہی کافی ہیں۔
اور یہ قاذب کیا ہوتا ہے؟ قبوتر قسم کا لفظ تو نہیں :p
 

شمشاد

لائبریرین
farzooq ahmed نے کہا:
[align=left:8b6a69e023]اقرار نامہ مابین فریقین[/align:8b6a69e023]

میں صلح کرنا چاہتا ہوں مجھے کوئی اعتراض نہیں ،،اور میں اپنے اعتراضات واپس لیتا ہوں ، میں مسمی (فرذوق احمد )
اپنے پورے ہوش و ہواس میں یہ اقرار کرتا ہوں کہ دوبارہ کبھی آپی جیہ سے ناراض نہیں ہووں گا اور اگر ایسا کروں تو قازب ہوں


اور اُمید کرتا ہوں کہ دوسرا فریق ،میرے اس فیصلے سے راضی ہیں ، اور یہ اقرار نامہ حتمی ہے

دوسری پارٹی تو پہلے ہی صلحِ کُل کا عندیہ دے چکی ہے۔
 

جیہ

لائبریرین
من کہ مسمات جیہ مقر ہوں کہ مجھے یہ صلح نامہ منظور نہیں۔ میرے دل کے کرچی کرچی ہونے کا ذمہ وار کون ہے۔ میرے حیثیت عرفی کو جو نقصاں پہنچا، اس کا ازالہ کیسے ہوگا؟

دوسری بات یہ ہے فریق دوم نے صرف صلح کے لیے آمادگی ظاہر کی ہے۔ اس کے لیے کوئ عملی اقدام ابھی تک نہیں کیا۔ صرف الزام واپس لیے ہیں ۔ معافی نہیں مانگی۔

لہذا نکات بالا کو مد نظر رکھتے ہوئے میں اس صلح سے انکاری ہوں۔

جب تک غیر مشروط معافی نہ مانگی جائے۔ تب تک مجھ سے کوئ بات نہ کریں
 
تشویش کا اظہار کیا جاتا ہے کہ طرفین میں اب تک صلح نہیں ہوسکی ہے۔ اگر جلد ایسا نہ ہوا تو معاملہ عدالت تک بھی جا سکتا ہے۔
 

ثناءاللہ

محفلین
دونوں فریقوں کو مفت کا مشورہ ہے کہ اپنے اپنے وکیل تیار کر لیں۔ شمشاد بھائی اقوام متحدہ کے سیکڑیری کی سیٹ پر براجمان ہونے والے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
نہیں بھائی یہ بات نہیں ہے، وہ کیا ہے کہ اپنے ملک کے تمام جج اور وکیل تو زیرِ عتاب آئے ہوئے ہیں اور اقوامِ متحدہ والے آجکل فارغ ہیں تو سوچا یہ مسئلہ وہاں سے ہی حل کروا لیں۔
 
Top