ایک سادہ سی نظم تنقید ، تبصرہ اور رہنمائی کیلئے،'' محبت شجر ممنوعہ''



محبت شجر ممنوعہ


محبت شجر ممنوعہ
اسے دل میں اُگانا کیا؟

نہیں اس پر ہے پھل اُگتا
مگر خوراک لیتا ہے
بھلائی کے یہ بدلے میں
بُرائی خوب دیتا ہے
مکمل ہو نہیں سکتا
یونہی پھر آشیانہ کیا؟

اسے دل میں اُگانا کیا؟

یہ ہیں آکاش بیلوں سی
یہ شاخیں تو نہیں اسکی
لپٹ جاتی ہیں انساں سے
کہیں سے پھر کہیں اسکی
سجانے کو بہت کچھ ہے
اسی سے پھر سجانا کیا
اسے دل میں اُگانا کیا؟

کسی گوشے میں یہ دل کے
پڑا رہتا یہ سوتا ہے
اُٹھاؤ تو مصیبت ہے
رُلاتا بھی ہے روتا ہے
اسے سوتا ہی رہنے دو
بلاؤں کو اُٹھانا کیا
اسے دل میں اُگانا کیا؟

اُگائے بن نہیں چارہ
نہ جانے کیسا رُکھ ہے یہ
شنیدہ بات ہے اظہر
نرا بس دُکھ ہی دُکھ ہے یہ
ذرا انجام دیکھو تُم
اسے خود آزمانا کیا
اسے دل میں اُگانا کیا؟​
 

الف عین

لائبریرین
شجر کا تلفظ، جیم متحرک ہے، مفتوح۔ اس کو تبدیل کیا جائے پہلے۔
باقی مصرعوں میں بھی ر وانی کی کمی محسوس ہوتی ہے
 
شجر کا تلفظ، جیم متحرک ہے، مفتوح۔ اس کو تبدیل کیا جائے پہلے۔
باقی مصرعوں میں بھی ر وانی کی کمی محسوس ہوتی ہے

اُستاد محترم، یوں کہا جائے تو

محبت رُکھ ہے ممنوعہ


محبت رُکھ ہے ممنوعہ
اسے دل میں اُگانا کیا؟

نہیں اس پر ہے پھل اُگتا
مگر خوراک لیتا ہے
بھلائی کے یہ بدلے میں
بُرائی خوب دیتا ہے
مکمل ہو نہیں سکتا
یونہی پھر آشیانہ کیا؟

اسے دل میں اُگانا کیا؟

یہ ہیں آکاش بیلوں سی
یہ شاخیں تو نہیں اسکی
لپٹ جاتی ہیں انساں سے
کہیں سے پھر کہیں اسکی
سجانے کو بہت کچھ ہے
اسی سے پھر سجانا کیا
اسے دل میں اُگانا کیا؟

کسی گوشے میں یہ دل کے
پڑا رہتا یہ سوتا ہے
اُٹھاؤ تو مصیبت ہے
رُلاتا بھی ہے روتا ہے
اسے سوتا ہی رہنے دو
بلاؤں کو اُٹھانا کیا
اسے دل میں اُگانا کیا؟

اُگائے بن نہیں چارہ
نہ جانے کیسا رُکھ ہے یہ
شنیدہ بات ہے اظہر
نرا بس دُکھ ہی دُکھ ہے یہ
ذرا انجام دیکھو تُم
اسے خود آزمانا کیا
اسے دل میں اُگانا کیا؟
 
رکھ شاید پنجابی لفظ ہے۔ اس لئے نا مانوس ہے۔ کچھ اور سوچو
پھر تو ایک ہی صورت ہے کہ پیڑ کہا جائے جناب

محبت پیڑ ممنوعہ


محبت پیڑ ممنوعہ
اسے دل میں اُگانا کیا؟

نہیں اس پر ہے پھل اُگتا
مگر خوراک لیتا ہے
بھلائی کے یہ بدلے میں
بُرائی خوب دیتا ہے
مکمل ہو نہیں سکتا
یونہی پھر آشیانہ کیا؟

اسے دل میں اُگانا کیا؟

یہ ہیں آکاش بیلوں سی
یہ شاخیں تو نہیں اسکی
لپٹ جاتی ہیں انساں سے
کہیں سے پھر کہیں اسکی
سجانے کو بہت کچھ ہے
اسی سے پھر سجانا کیا
اسے دل میں اُگانا کیا؟

کسی گوشے میں یہ دل کے
پڑا رہتا یہ سوتا ہے
اُٹھاؤ تو مصیبت ہے
رُلاتا بھی ہے روتا ہے
اسے سوتا ہی رہنے دو
بلاؤں کو اُٹھانا کیا
اسے دل میں اُگانا کیا؟

اُگائے بن نہیں چارہ
نہ جانے کیسا رُکھ ہے یہ
شنیدہ بات ہے اظہر
نرا بس دُکھ ہی دُکھ ہے یہ
ذرا انجام دیکھو تُم
اسے خود آزمانا کیا
اسے دل میں اُگانا کیا؟​
 

الف عین

لائبریرین
لیکن یہاں اضافت تو نہیں آ سکتی!! بغیر اضافت کے ہی رکھو۔ اگرچہ اچھا نہیں لگتا۔ کچھ اور بھی سوچا جائے، ممنوعہ کو ہٹا کر،
اس کے علاوہ ان میں روانی کی کمی ہے
نہیں اس پر ہے پھل اُگتا
مگر خوراک لیتا ہے
اس کو یوں کہیں تو

نہیں لگتا ہے پھل اس میں
مگر۔۔۔۔

اسی طرح
پڑا رہتا یہ سوتا ہے
اور
رُلاتا بھی ہے روتا ہے
کو بدلا جا سکتا ہے
مثلاً
پڑا رہتا ہے سوتا بھی
اور
رلاتا بھی ہے روتا بھی

آخری بند میں بھی رکھ استعمال کیا ہے، لیکن اس کو رہنے دو، غیر پنجابیوں کے لئے فٹ نوٹ میں معانی دے دو
 
لیکن یہاں اضافت تو نہیں آ سکتی!! بغیر اضافت کے ہی رکھو۔ اگرچہ اچھا نہیں لگتا۔ کچھ اور بھی سوچا جائے، ممنوعہ کو ہٹا کر،
اس کے علاوہ ان میں روانی کی کمی ہے
نہیں اس پر ہے پھل اُگتا
مگر خوراک لیتا ہے
اس کو یوں کہیں تو

نہیں لگتا ہے پھل اس میں
مگر۔۔۔ ۔

اسی طرح
پڑا رہتا یہ سوتا ہے
اور
رُلاتا بھی ہے روتا ہے
کو بدلا جا سکتا ہے
مثلاً
پڑا رہتا ہے سوتا بھی
اور
رلاتا بھی ہے روتا بھی

آخری بند میں بھی رکھ استعمال کیا ہے، لیکن اس کو رہنے دو، غیر پنجابیوں کے لئے فٹ نوٹ میں معانی دے دو


بہت بہتر ہے جناب ، یوں دیکھ لیجئے



محبت بے ثمر رُکھ ہے


محبت بے ثمر رُکھ ہے
اسے دل میں اُگانا کیا؟

نہیں لگتا ہے پھل اس میں
مگر خوراک لیتا ہے
بھلائی کے یہ بدلے میں
بُرائی خوب دیتا ہے
مکمل ہو نہیں سکتا
یونہی پھر آشیانہ کیا؟
اسے دل میں اُگانا کیا؟

یہ ہیں آکاش بیلوں سی
یہ شاخیں تو نہیں اسکی
لپٹ جاتی ہیں انساں سے
کہیں سے پھر کہیں اسکی
سجانے کو بہت کچھ ہے
اسی سے پھر سجانا کیا
اسے دل میں اُگانا کیا؟

کسی گوشے میں یہ دل کے
پڑا رہتا ہے سوتا بھی
اُٹھاؤ تو مصیبت ہے
رُلاتا بھی ہے روتا بھی
اسے سوتا ہی رہنے دو
بلاؤں کو اُٹھانا کیا
اسے دل میں اُگانا کیا؟

اُگائے بن نہیں چارہ
نہ جانے کیسا رُکھ ہے یہ
شنیدہ بات ہے اظہر
نرا بس دُکھ ہی دُکھ ہے یہ
ذرا انجام دیکھو تُم
اسے خود آزمانا کیا
اسے دل میں اُگانا کیا؟

(نوٹ رُکھ ، پیڑ ، شجر)​
 
Top