محمد عدنان اکبری نقیبی
لائبریرین
سری لنکن ٹیم نے ایک روزہ کرکٹ میں ناقص کارکردگی کا سلسلہ مستقل مزاجی سے رکھا ہوا ہے ،اور ایک ایسا ریکارڈ بنادیا جو آج تک کوئی ٹیم بھی نہ بنا سکی۔
رواں برس 10ماہ کے دوران سری لنکن ٹیم نے جنوبی افریقا ،بھارت اور اب پاکستان کے ہاتھوں کلین سوئپ شکست سے دوچار ہوچکی ہے جو خود ایک ریکارڈ ہے ۔
کرکٹ کی تاریخ میں اب تک کسی بھی ٹیم پر ایک سال میں 3 کلین سوئپ شکست کا داغ نہیں لگا،لیکن سری لنکا نے کھیل کی تاریخ میں یہ بدترین ریکارڈ بھی اپنے نام پر درج کرالیا۔
ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو شکست فاش سے دوچار کرنےو الی سری لنکن ٹیم ایک روزہ کرکٹ میں حریف ٹیم کے مقابل خاطر خواہ کارکردگی دیکھنے میں ناکام رہی اورایک پانچ میچوں کی سیریز 0-5سے ہار گئی ۔
روزنامہ جنگ