شاد عظیم آبادی ایک ستم اور لاکھ ادائیں، اُف ری جوانی ہائے زمانے۔ غزل از شاد عظیم آبادی

جیہ

لائبریرین
شاد عظیم آبادی لکھنو کے شاعر ہیں مگر ان کے کلام میں دلی کا رنگ نمایاں ہے۔ ان کے ہاں الفاظ کی صحت، محاورات کا تتبع اور فارسی تراکیب کا اعتدال کے ساتھ استعمال نظر آتا ہے۔ رشید احمد صدیقی کا کہنا بجا ہے کہ " شاد کے کلام میں میر کا رنگ اور انیس کا زور ہے"

پیش ہے ان کی ایک شوخ غزل

ایک ستم اور لاکھ ادائیں، اُف ری جوانی ہائے زمانے
ترچھی نگاہیں، تنگ قبائیں، اُف ری جوانی ہائے زمانے

ہجر میں اپنا اُور ہی عالم ، ابرِ بہاراں، دیدۂ پر نم
ضد کہ ہمیں وہ آپ بلائیں، اُف ری جوانی ہائے زمانے

اپنی ادا سے آپ جھجکنا، اپنی ہوا سے آپ کھٹکنا
چال میں لغزش ،منہ میں حیائیں، اُف ری جوانی ہائے زمانے

ہاتھ میں آڑی تیغ پکڑنا تاکہ لگے بھی زخم تو اوچھا
قصد کہ پھر جی بھر کے ستائیں، اُف ری جوانی ہائے زمانے

کالی گھٹائیں، باغ میں جھولے، دھانی دوپٹے، لٹ جھٹکائے
مجھ پہ یہ قدغن آپ نہ آئیں، اُف ری جوانی ہائے زمانے

پچھلے پہر اٹھ اٹھ کے نمازیں، ناک رگڑنی ،سجدوں پہ سجدے
جو نہیں جائز ،اس کی دعائیں ،اُف ری جوانی ہائے زمانے

شاد! نہ وہ دیدار پرستی اور نہ وہ بے نشہ کی مستی
تجھ کو کہاں سے ڈھونڈ کے لائیں، اُف ری جوانی ہائے زمانے​
 
فرخ منظور

لائبریرین
فانی کی غزل تو پھر بھی بہتر تھی۔ یہ تو بالکل بیکار غزل ہے۔ جویریہ اس غزل میں معنی آفرینی دور دور تک دکھائی نہیں‌ پڑتی۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
میرے خیال میں اتنی بھی بیکار نہیں ہے فرخ صاحب :)، ذرا اس شعر کو دیکھیئے

پچھلے پہر اٹھ اٹھ کے نمازیں، ناک رگڑنی ،سجدوں پہ سجدے
جو نہیں جائز ،اس کی دعائیں ،اُف ری جوانی ہائے زمانے

اس کی صداقت سے کون کافر انکار کر سکتا ہے، ;)
 
مغزل

محفلین
جیہ غزل پیش کرنے کے 100 نمبر اور تمہیدی تعارف کے 500 نمبر ۔ اچھا سلسلہ ہے جاری رکھنا، غزل پر میں آپ کی رائے سے متفق ہوں سو اور کیا عرض کروں بس یہ کہ غزل اپنے مزاج میں یادوں کی پروائی کی وضاحت اور خفت پر مشتمل ہے۔ فرخ صاحب چونکہ کلاسیکی کلام پر اپنی رائے محفوظ رکھتے ہیں سو انہیں سو قتل کی اجازت ، بس یہ دیکھ لینا چاہیے کہ شاد عظیم آبادی کس عہد کے ہیں سو کچھ رعایتی نمبت دے دیں۔۔ :)
 
جیہ

لائبریرین
مجھے تو یوں لگ رہا ہے کہ سخن ور جی پر جوانی کا زمانہ آیا ہے نہیں ;) سیدھے بچپن سے بوڑھاپے میں جست لگا کر پہنچے ہیں ۔ ویسے پہنچے ہوئے تو وارث بھی ہیں ۔ آخر وقت تک پتا چلنے نہیں دیتے یہ در اصل کس پارٹی کے ساتھ ہیں :grin:

اور میاں محمود ۔ ایسے کام نہیں چلے گا۔ صاف کہہ دیں کہ غزل اور میرے انتخاب میں کیا کمی ہے۔ اگر یہی غزل کوئی مرد صاحب پوسٹ کرتے تو کیا پزیرائی ہوتی؟
 
جوانی کا زمانہ تو بالکل نہیں‌ آیا ۔ بچپن میں سکول کے دوستوں نے مجھے علّامہ کا خطاب دے رکھا تھا۔ ;) اور سکول بھی کوئی پسماندہ نہیں‌تھا بلکہ اس وقت کا لاہور میں سب سے بہترین سکول گردانا جاتا تھا۔
 
الف عین

لائبریرین
غزل تو واقعی اس پائے کی نہیں جیسے شاد کی وہ غزل ہے
مرغان قفس سے ہھولوں نے اے شاد یہ کہلا بھیجا ہے
آنا ہے جو تم کو آ جاؤ، لو۔۔۔ اب یاد نہیں آ رہا۔
 
محمد سرور

محفلین
ایک ستم اور لاکھ ادائیں، اُف ری جوانی ہائے زمانے

ترچھی نگاہیں، تنگ قبائیں، اُف ری جوانی ہائے زمانے

ہجر میں اپنا اور ہی عالم ، ابرِ بہاراں، دیدۂ پر نم
ضد کہ ہمیں وہ آپ بلائیں، اُف ری جوانی ہائے زمانے

اپنی ادا سے آپ جھجکنا، اپنی ہوا سے آپ کھٹکنا
چال میں لغزش ،منہ میں حیائیں، اُف ری جوانی ہائے زمانے

ہاتھ میں آڑی تیغ پکڑنا تاکہ لگے بھی زخم تو اوچھا
قصد کہ پھر جی بھر کے ستائیں، اُف ری جوانی ہائے زمانے

کالی گھٹائیں، باغ میں جھولے، دھانی دوپٹے، لٹ جھٹکائے
مجھ پہ یہ قدغن آپ نہ آئیں، اُف ری جوانی ہائے زمانے

پچھلے پہر اٹھ اٹھ کے نمازیں، ناک رگڑنی ،سجدوں پہ سجدے
جو نہیں جائز ،اس کی دعائیں ،اُف ری جوانی ہائے زمانے

شاد! نہ وہ دیدار پرستی اور نہ وہ بے نشہ کی مستی
تجھ کو کہاں سے ڈھونڈ کے لائیں، اُف ری جوانی ہائے زمانے
 
طارق شاہ

محفلین
کالی گھٹائیں، باغ میں جھولے، دھانی دوپٹے، لٹ جھٹکائے
مجھ پہ یہ قدغن آپ نہ آئیں، اُف ری جوانی ہائے زمانے

پچھلے پہر اُٹھ اُٹھ کے نمازیں، ناک رگڑنی ،سجدوں پہ سجدے
جو نہیں جائز ،اُس کی دعائیں ،اُف ری جوانی ہائے زمانے

شاد! نہ وہ دیدار پرستی اور نہ وہ بے نشہ کی مستی
تجھ کو کہاں سے ڈھونڈ کے لائیں، اُف ری جوانی ہائے زمانے
جناب سرور صاحب!
مکتبِ فکر، استاد شادعظیم آبادی کا یہ رنگ بھی خوب ہے
اس انتخابِ منفرد پر بہت سی داد آپ کے نذر۔
تشکّر
بہت شاد رہیں
 
Top