خرم شہزاد خرم
لائبریرین
ہفتے والے دن چھوٹے بھائی عمر کے سکول سٹاف کا پکنک کا پروگرام بنا جس میں اس نے ساری فیملی کو بھی دعوت دی۔ اس دعوت کے بعد یہ پکنک سٹاف کی کم اور ہماری زیادہ ہوگی۔ ایک کوسٹر بک کروائیگی اور ہفتے والے دن صبح 8 بج کر 30 منٹ پر عمر اپنے سکول اسٹاف اور سٹاف کے والدین کے ساتھ ہمارا انتظار کر رہا تھا اورہم سب 9 بجے وہاں پہنچے اورپورے نو بجےگاڑی مری کی طرف چل پڑی۔ ہمارے اندازے کے مطابق ہم گاڑی میں پورے آ رہےتھے کہ اچانک دو اسٹاف کی ٹیچروں کی کزن بھی آ گئی جس کی وجہ سے مجھے اور میرے بڑے بھائی کو سارے راستے کھڑے ہوکر جانا پڑا۔ لیکن اس کے باوجود بہت انجوائے کیا۔ ہماری پوری فیملی یعنی ہم چار بہنیں اور چار بھائی ، بڑے بھائی کی بیگم (بھابھی) اورمیری بیگم بھائی کےتین بچے اورمیری ایک بیٹی۔ بڑی بہن کے تین بچے اور بہنوئی بھی، چچی جان اور ان کے چار بچے ماشاءاللہ سے اس پکنک کا حصہ بنے اورخودسوچیں کے ہمیں مزہ آیا ہو گایانہیں۔ میں اورمیری بیگم ہر کسی کے ساتھ گُل مل جاتے ہیں۔ یعنی ہر طرح کے ماحول کو انجوائے کرتے ہیں اس لیے ہمیں تو بہت مزہ آیا۔ اس سفر میں باقی کسی نے نوٹ کیا ہو یا نا کیا ہو لیکن میں نے بہت سی کہانیاں نوٹ کی۔ جو سن کر مجھے افسوس بھی ہوا اور حیرت بھی ہوئی۔ یہاں میں ان کہانیاں کو وقفہ وقفہ سے بیان کرتا جاؤں گا۔