ایک سنسنی خیز اطلاع

میر انیس

لائبریرین
ابھی ابھی خبر آئی ہے کے حکومتِ پاکستان کو نامعلوم فون نمبر سے ایک پیغام ملا ہے 28 اور 29 نومبر پاکستان کی تاریخ میں بہت ہی خون خرابے کے دن ہونگے جو ساری دنیا کے لیئے ایک مثال بن جائیں گے۔
۔
۔
۔
۔
۔
ہمارے لوگ پورے پاکستان میں الصبح سورج نکلتے ہی اپنے ہتھیاروں اور اوزاروں کے ساتھ ملک کے کونے کونے میں پھیل جائیں گے۔
۔
۔
۔
۔
سورج نکلتے ہی پورے پاکستان میں ایک ایک گلی میں خون کی ندیاں بہیں گی اور
اور
اور
ایک بھی بکرا یا گائے نہیں بچے گی ۔ میری طرف سے سب کو پیشگی بقر عید مبارک:laughing:
 
اشتیاق علی

لائبریرین
عید مبارک-:party:
bellyemoticon.gif
 
شمشاد

لائبریرین
بھائی جی بات تو آپ کی صحیح ہے۔ ایک دو دن آگے پیچھے بھی ہو سکتے ہیں کہ آپ کومعلوم ہی ہے کہ سرحد والوں کی باقی پورے پاکستان سے نہیں بنتی۔

ویسے کیا آپ کو معلوم ہے کہ گوکہ یہ مزاح میں لکھا گیا ہے مگر کافی لوگوں پر اس کا برا اثر پڑ سکتا ہے۔ آج کل لوگ ویسے ہی نفسیاتی مریض بن چکے ہیں۔ کیا خیال ہے آپ کا؟
 
میں آپ کی اس بات سے بالکل اتفاق کرتاہوں اور گزارش ہے کہ الفاظ ربدیل کیے جائیں۔ ابھی کچھ دنوں پہلے کی بات ہے کہ میں نے اپنی دراز کھولی تو اوپر سے ٹائی گرگئی میں ڈر گیا کہ یہ سانپ کہاں سے آگیا ہے۔
کچھ دن پہلے میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی ایک پاسٹل میں گیا ایک دوست سے ایک دو سوال کیے تو ساتھ والے لڑکے ڈر گئے تھے۔ میں نے پہلی بار اتنا خوف دیکھا تھا ہاسٹل میں۔
 
سویدا

محفلین
موبائل پر لطیفوں‌کی بھرمار کی وجہ سے نیٹ کی دنیا پر یہ خبر سنسی خیز تو نہیں تشویش انگیز ضرور ہے

اور اس قسم کے مزاح‌سے پرہیز اور بھی زیادہ بہتر ہے
 
مبارک ہو اس دفعہ صوبہ سرحد والے بھی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے مطابق عید الاضحیٰ منائیں گے۔ پورے پاکستان کو بہت بہت مبارک ہو!
 
Top