ایک سوال

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔۔
اگر میرے شروع کیے گئے 'اسلامی عقیدہ''ٹاپک کو بند کرتے وقت ساتھ وجہ بھی بتا دیتے تو بہت شکر گزار ہوتی میں آپ کی۔۔۔خاموش کاروائی کی کچھ سمجھ نہیں آئی۔۔امید ہے مجھے میری غلطی بتا کر اپنی اصلاح کرنے کا موقع دیں گے انشا اللہ۔۔شکریہ
 

ماوراء

محفلین
وعلیکم السلام سارا۔ وہ تھریڈ کسی وجہ سے مقفل نہیں کیا گیا تھا۔ میرا خیال ہے غلطی سے ہو گیا تھا۔ اب کھول دیا ہے۔
 

اعجاز

محفلین
شکر ہے مسئلہ حل ہو گیا
ورنہ ابھی لوگوں‌ نے کہنا تھا کہ سب اسٹیبلشمنٹ کروا رہی ہے
یا فوج :)
 

سارا

محفلین
جواب دینے اور تھریڈ کا تالا کھولنے کا شکریہ ماوراء۔۔۔ویسے میں سوچ تو یہی رہی تھی کہ پہلے کبھی ایسا ہوا تو نہیں ہے کہ بغیر وجہ بتائے کوئی دھاگہ بند کیا گیا ہو۔۔اور ہر کسی کو لکھنے کا حق بھی دیا جاتا ہے ہاں اگر پھر اس سے کسی کو اختلاف ہو تو الگ بات ہے۔۔پھر میں نے سوچا ہو سکتا ہے کسی نے پی ایم میں شکایت کی ہو کہ میں صحیح نہیں لکھ رہی اس لیے ایکشن لیا گیا ہو۔۔:rolleyes: (اختلاف تو اکثر ہو ہی جاتا ہے)
تمہیں پتا ہی ہو گا کہ اردو لائف پر میرے 2 تھریڈ کسی نے غائب کر دئیے تھے تو میں بہت اداس ہوئی تھی کہ اتنی محنت سے لکھا اور کچھ پتا ہی نہیں چلا کہ کہاں اور کس نے غائب کر دیئے۔۔:(
اب تم اس سوال والے دھاگے کو ڈیلیٹ ہی کر دو اب اس کی ضرورت نہیں (پھر اگر دوبارہ کسی سے غلطی ہو گئی بند کرنے کی تو دوسرا کھول لوں گی:p )
 

ماوراء

محفلین
ہاں سارا۔ یہ واقعی غلطی سے ہوا ہے۔ اور یہ غلطی مجھ سے ہوئی ہے۔ اور مجھے پتہ بھی نہیں چلا تھا کہ کب اور کیسے ہوا ہے۔ معذرت تم سے کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس لیے کی نہیں۔lol اور اردو لائف پر جو تھریڈ ڈیلیٹ ہوئے ان کا مجھے بھی بہت افسوس ہوا تھا۔ لیکن وہ تو پورا اسلامی تعلیمات کا فورم ہی ڈیلیٹ ہو گیا تھا۔ اس تھریڈ کو رہنے دو۔ تاکہ اگر آئندہ بھی کسی کا غلطی سے ہو جائے تو اگلے کو بتایا جا سکے کہ ایسی غلطیاں پہلے بھی ہو چکی ہیں۔ صرف اس کے ساتھ ایسا نہیں ہوا۔:grin:
 

سارا

محفلین
اس لیے میں نے وہاں لکھنا ہی چھوڑ دیا تھا کہ بھروسہ نہیں رہا۔۔وہاں کے کچھ تھریڈ مجھے بہت زیادہ پسند تھے۔۔خاص کر جو سوالات ہم نے انسان بھائی سے کیے تھے۔۔۔:(
اوکے ڈیلیٹ نہیں کرنا تو ٹھیک ہے کام آجائے گا انشا اللہ;)۔۔۔
 
Top