ایک سوال

ندیم عامر

محفلین
ادھر(کوپن ہیگن) میں نیٹ کیفوں پر جائیں تو نیٹ کیفوں والون نے کمپیوٹر کی سکرین پر اپنی مرضی کے چند لنک دیے ہوتے ہیں نہ تو سٹارٹ بٹن نظر آتا ہے اور نہ ہی ٹائم اور کوئیک آئکون نظر آتے ہیں بس چند گیموں اور انٹر نیٹ ایکسپلورل کے شارٹ کٹ ہی نظر آیں گے
یہ کیسے بنا تے ہیں----------
ہے کسی کے علم میں؟-----------
 

رند

محفلین
اچھا سوال کیا ہے جناب میں نے بھی کوئٹہ میں ایک نیٹ کیفے میں ایسا ہی کچھ دیکھا ہے وہ یہ کہ ہر ایک کمپیوٹر میں جب آپ کوئی بھی سافٹ ویر انسٹال کریں اس کے بعد آپ کمپیوٹر کو ری سٹارٹ کریں تو سافٹ ویر موجود نہیں ہوتا یعنی ہر بار ری سٹارٹ پہ صرف وہی سافٹ ویر باقی رہ جاتے ہیں جو کہ انھوں نے پہلے سے انسٹال کیے ہوئے آپ کا انسٹال کیا ہوا سافٹ ویر ختم ہوجاتا ہے میں نے اس لیے ایم ایس این میسنجر ، موزیلا فائر فاکس ، فلیش گٹ ڈاؤن لوڈ مینجر وغیرہ وغیرہ انسٹال کر کے چیک کیا لیکن ہر بار جب میں کمپیوٹر کو ری سٹارٹ کرتا تھا وہ سب ختم ہوجاتے تھے میں نے وہاں پہ سرور پہ موجود نیٹ کیفے والے سے پوچھا تو اس نے کہا کہ یہ سسٹم میں نے نہیں میرے بھائی نے کیا ہوا ہے مجھے اس کا طریقہ نہیں آتا اور جس نیٹ کیفے میں میں گیا تھا وہ کوئٹ سٹی میں جناح روڈ پہ میزان چوک میں بڑی میٹھائی کی دکان کے ساتھ اوپر والی منزل پہ ہے
 

قیصرانی

لائبریرین
ان نیٹ کلبز کے کمپیوٹرز میں موجود ونڈوز این ٹی، 2000 اور ایکس پی اور وسٹا وغیرہ میں پرمیشن کا چکر ہوتا ہے۔ جس چیز کی اجازت دیں گے، وہی دکھائی دے گی، باقی سب کچھ ہوتے ہوئے بھی نہیں ہوگا
 

الف عین

لائبریرین
یوں بہت سے سافٹ وئر ہیں جو ونڈوز اکسپلورر کی جگہ اپنا شیل لگا دیتے ہیں اور اس طرح ان کا گوئی تبدیل ہو جاتا ہے میک یا لینکس کی طرح ونڈوز نظر آنے لگتی ہے۔ اس قسم کے ونڈو میکرس یا سکن کا استعمال کر کے ڈیسک ٹاپ کا حلیہ بدلا جا سکتا ہے، گوگل کریں تو بہت سے ٹولس ملیں گے۔ جیسے ونڈوز بلائنڈس۔ ہاں رند یا ساغر کے معاملے میں منصور کی بات درست ہو سکتی ہے، لیکن ندیم کے ساول کے سلسلے میں ایسا ممکن مجھے نہیں لگتا۔
 
Top