ایک سوال

نبیل

تکنیکی معاون
زرقا، سائٹس کو دیکھنے سے فوری طور پر معلوم نہیں ہو پا رہا کہ یہ ان میں کونسا سوفٹویر استعمال ہو رہا ہے۔ ان میں کوئی کسٹم سی ایم ایس بھی استعمال ہو سکتا ہے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ ورڈپریس، جملہ یا دروپل کے ذریعے یہ کیا گیا ہو۔ لیکن اس کے لیے ان سی ایم ایس کی خاصی کسٹمائزیشن درکار ہے۔ اس کے علاوہ کئی کمرشل نیوز سی ایم ایس جیسے کہ phpCow وغیرہ بھی دستیاب ہیں جن کے ذریعے یہ سائٹس بنائی جا سکتی ہیں۔ ساجد اقبال نے حال ہی میں ورڈپریس کی ایک نیوز تھیم بنائی ہے۔ اس کے بارے میں آپ اس تھریڈ میں پڑھ سکتی ہیں۔
 

زرقا مفتی

محفلین
شکریہ نبیل صاحب
تلاش سے معلوم ہوا کہ وائس آف امریکہ paperthin نامی cms پر کام کر رہی ہے
آپ کے دئیے ہوئے ربط کو دیکھتی ہوں
کیا ایسا ممکن ہے کہ پہلے سے بنی ہوئی سائٹ کے ساتھ کوئی cms انٹگریٹ کر دیا جائے
والسلام
زرقا
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہ کسی بھی سی ایم ایس کی فیچرز پر اور اس کے لیے دستیاب ایڈآنز پر منحصر ہے کہ یہ پہلے سے موجود سائٹس کے ساتھ کتنی آسانی سے انٹگریٹ کیا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر جملہ 1.5 کے لیے JFusion ایکسٹینشن دستیاب ہے جس کے ذریعے جملہ کو متعدد فورمز کے ساتھ انٹگریٹ کیا جا سکتا ہے۔
 
Top